نیت

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
ایک اچھے عمل میں کئي نیتیں ہو سکتی ہیں۔جس سے اس کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔زیادہ اچھی نیتیں کرنے پر اب ایک کا ثواب نہیں بلکہ جتنی زیادہ نیتیں کرے گا ثواب اتنا ہی بڑھ جائے گا۔
جبکہ برا کام اچھی نیت سے بھی کیا جائے تو وہ برا ہی رہے گا۔پھر اس میں جتنی بری نیتیں ہوں گی اتنا ہی زیادہ گھنا‎ؤنا جرم بنتا چلا جائے گا۔
اس لئے ہمیں ہر نیک عمل میں اچھی اچھی نیتیں کرلینی چاہییں۔
post-290-1171598526.gif


post-290-1171596647.gif

post-290-1171596692.gif

post-290-1171596719.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے متعلق حدیث میں لکھ دیتا ہوں۔

عمل میں للّہیت اور اخلاص کا ہونا​
عن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ قال : سمعتُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول اِنما الاعمالُ بالنیاتِ و اِنما لکُلِ امرِی ما نوی فمن کانت ھجرتہُ اِلی دُنیا یُصیبُھا او اِلی امراۃ ینکِحُھا فھِجرتہُ اِلی ما ھاجر اِلیہِ (رواہ البخاری)

ترجمہ :

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی ہے، پس جس کی ہجرت دنیا کر طرف ہے تا کہ وہ اسے ملے یا کسی عورت کی طرف تا کہ اس سے وہ شادی کرئے، تو جس چیز کی طرف اس نے ہجرت کی ہے اسی کی طرف اس کی ہجرت مانی جائے گی۔
 
Top