نیا کارپوریٹ ٹرینڈ، سٹیو جابز جیسا پل اوور

نبیل

تکنیکی معاون
ایپل کے بانی سٹیو جابز کی موت کے بعد اب ہر نیوز سائٹ پر اس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کچھ نہ کچھ پڑھنے کو ملتا رہتا۔ آج جرمن آن لائن جریدہ شپیگل آن لائن پر مضمون پڑھا جس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیو جابز کی وفات کے بعد اس سویٹر کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جو سٹیو جابز ہر نئی پراڈکٹ لانچ کی پریزنٹیشن کے وقت پہنا کرتا تھا۔ بلکہ یہ سطور لکھے جانے کے وقت تو اس مخصوص ٹرٹل نیک پل اوور بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر نوٹس موجود ہے کہ فی الحال نئے آرڈر نہیں لیے جا رہے کیونکہ ان کا سٹاک خالی ہو گیا ہے۔

حوالہ جات:
شپیگل آن لائن پر مضمون کا ربط (جرمن)
Steve Jobs on Why He Wore Turtlenecks
 
Top