نیا نام

قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم!میرے خیال میں ارتقا کا عمل اچھا نام سامنے لائے گا۔ اس لیے ابھی نام بھیجتے رہیں۔ رائے شماری کچھ دن ٹھہر کر کرا لیں۔ میرا خیال ہے کہ “تکنیکی جریدہ“اچھا عنوان ہے۔ مگر زکریا بھائ کو شاید اپنے تجویز کردہ نام میں syllables 3کی مجودگی کی اطلاع کافی پسند آئی ہے۔ ویسے “تکنیکی دنیا“ کیسا رہے گا؟ اردو کا لفظ ساتھ لگانا عجیب لگتا ہے، جب نام اردو میں‌ہے تو مطلب تو واضح ہوا ناں۔ انگریزی میں بھی teknikiduniaکچھ عجیب تو نہیں‌لگتا؟ایک ڈیٹا بیس پروگرامر کی حیثیت سے مجھے -جیسے الفاظ عجیب لگتا ہے کہ خامخواہ بندہ سوچتا ہے کہ اب نفی کا بٹن دبانا ہے، بتاتے ہوئے بھی عجیب لگتا ہے۔ خیر یہ میرا ذاتی خیال “شریف“ ہے۔
مسکراتے رہیں
قیصرانی
 
دوست

محفلین
اچھی بات ہے کھل کر بات کیجیے۔ویسے یہ نام ایک سے زیادہ ترسیموں پر مشتمل ہے۔ تام وہ ہو کہ ٹھک سے منہ سے نکلے اور دل پر جالگے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی تک اس بابت کچھ پیش رفت نہیں‌ہو سکی۔ باقی ڈاکٹر صاحب اور باجو کا انتظار ہے۔ دیکھیں کب بات ہو ان سے۔
قیصرانی
 
قیصرانی کہاں‌غائب ہے

قیصرانی کہاں‌غائب ہو بھائی ،،، نیٹ‌کی کائینات میں‌اردو کی دنیا سے ایک دھاگہ الگ کیا ہوا ،، ہم تو تمہیں‌دیکھنے سے بھی گئے ۔۔ اور نام یں‌کیا رکھا ہے ،، نام ہی ہے نہ جس نام سے چاہو پکار لو ۔۔۔ ویسے کس کا نام رکھنے کی بات ہو رہی ہے ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں‌تو حاضر ہوں‌جناب۔ اس محفل کے زیرٍ انتظام ایک جریدہ شروع ہورہا ہے۔ اس میں‌تکنیکی باتیں‌بھی ہوں گی، سائنس اور فنون پر بھی بات چیت ہوگی۔ تو اس کا کوئی اچھا سا اردو نام سوچا جا رہا تھا۔
بےبی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس پراجیکٹ پر کئی مرتبہ کام ہوتے ہوتے رک گیا ہے۔ دراصل یہ ایک الگ سائٹ‌ ہوگی اور اس کی ایڈمنسٹریشن اور دیکھ بھال کے لیے بھی ذمہ دار افراد کی ضرورت ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ محفل فورم کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ میں ایک اور سائٹ‌ کا نظام سنبھالنے سے قاصر ہوں۔

دوسرا مسئلہ خاص ایک جریدے کے لیے کسی بہتر کونٹینٹ منیجمنٹ‌ سسٹم کا انتخاب ہے۔ ہم نے جملہ کا انتخاب تو کر لیا ہے لیکن اس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن ایک باقاعدہ اخبار کے لیے موزوں نہیں ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، میرے لیے ریفرینس implementation بی بی سی اردو کی سائٹ‌ ہے۔ جملہ کو بطور ایک باقاعدہ آن لائن اخبار استعمال کے لیے کسٹمائز کرنا ممکن تو ہے لیکن اس کے لیے کافی پروگرامنگ کی ضرورت پیش آئے گی۔ یہ ایک علیحدہ سے پراجیکٹ بن سکتا ہے۔

ایک آن لائن میگزین یا اخبار جاری کرنے کے متبادل طریقوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ساکن html اور css کے ذریعے ہی ایک اچھا لے آؤٹ تیار کرکے نیوز پبلش کرنی شروع کردی جائیں۔ یہ کام ڈریم ویور، گو لائیو اور فوٹو شاپ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ یہ کام بھی آسان نہیں ہوگا اور اس میں کافی محنت بھی درکار ہوگی۔

اس موضوع پر ڈسکشن جاری رہنی چاہیے۔ کبھی نہ کبھی ہمیں اس مقصد میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

نبیل بھائی، ابھی میں‌جولائی کے شروع سے تقریباً بالکل فارغ ہو رہا ہوں۔ اگر میرے ذمے کوئی ذمہ داری لگا دیں تو اچھا رہے گا۔ باقی گائیڈ کیجئے گا۔ کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے۔ میں اب کوئی بچہ تو نہیں۔ اشارہ دیجئے گا اور بس۔ :)
بےبی ہاتھی
 
جواب

بچھلے کئی مہینوں سے یہ پیغام اور قیصرانی کا نام میں دیکھ رہا ہوں۔ سوچا کم از کم یہاں کچھ پوسٹ کرکے یکسانیت کے مسلسل عمل کو ختم کر دیا جائے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بندہ عشق شو و ترک نسب کن جامی
کہ دریں راہ فلان ابن فلان چیزی نیست

نام سے بے غرض ھو کر کام کرنے کے لیے ھم بھی تیار ھیں ھم سے بھی کوئی خدمت لے لیجیے
 
Top