نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
دنیا میں سب سے زیادہ مشکلات اس شخص کو پیش آتی ہیں جو دوسرے لوگوں میں کوئی دل چسپی نہیں‌ لیتا۔
 

سندباد

لائبریرین
کیا میری حاضری لگ جائے گی؟

ویسے کافی دنوں کے بعد آیا ہوں۔ معلوم نہیں‌ آج کل حاضریاں لگانے کی ذمے داری کس کے پاس ہے؟
 

سارہ خان

محفلین
“ صرف امیدوں کے سہارے جینا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے برابر ہے “-

آج ماسٹر صاحب کہاں ہیں ۔۔۔۔۔اب حاضری کون لگائے گا ہماری ۔۔ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا سبق :

مندرجہ ذیل الفاظ کو فقروں میں استعمال کریں :

گفتگو کا فوارہ
نان کا پارہ
شتر بے مہار
 

فرذوق احمد

محفلین
لوگوں کے دلوں میں خوشی کا کنول کھلانا ہزراوں زیارتوں سے بہتر ہے
(ارسطو)

یار میں میری حاضری لگتی بھی ہے یا نہیں میں ہر روز سبق سُناتا ہوں :?
 

نوید ملک

محفلین
ناکام ہونا بری بات نہیں ہے، مایوس ہونا بری بات ہے۔
گرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گرے رہنا مسئلہ ہے۔

حاضری ہو گئی :?:
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آج کا سبق :

مندرجہ ذیل الفاظ کو فقروں میں استعمال کریں :

گفتگو کا فوارہ
نان کا پارہ

(گفتگو کا فوارہ)
میں نے پارک میں ابھی گفتگو شروع ہی کہ تھی کہ شام پانچ بجے کا پانی کا فوارہ کھل گیا ۔

(نان کا پارہ)

میں جب ہوٹل نان لینے گیا تو اس کے مالک کا پارہ تندور کے پاس بیٹھنے کی وجہ سے چڑھا ہوا تھا ۔



:wink: :lol: :wink:
 

جیہ

لائبریرین
میری حاضری تو خیر لگ جائے گی مگر اپنے استاد محترم (اعجاز اختر صاحب۔ نام اسی وجہ سے لکھا کہ کہ کوئ انہیں بناسپتی استاد (قیصرانی) نہ سمجھ بیٹھے) دو دن سے نہیں آرہے ۔ کسی کو خبر ؟
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل ثابت ہو گیا کہ ظفری بھائی آپ کو بھوک لگی ہوئی تھی جو آپ ہوٹل میں نان لینے گئے اور اس کی بجائے میرا تیسرا لفظ کھا گئے۔ :wink:

جیہ بات تو تمہاری صحیح ہے کہ اعجاز بھائی نظر نہیں‌ آئے۔
 

جیہ

لائبریرین
جی شمشاد بھائ حالانکہ وہ جب کہیں جاتے ہیں تو بتاکر جاتے ہیں ( اچھے بچوں کی طرح :lol: ) کہ کب حیدر آباد جانا ہے اور کب ناگپور واپس آنا ہے۔ بس اللہ کرے خیریت سے ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو تمہاری بھی صحیح ہے، انہوں نے بغیر بتائے کبھی اتنی لمبی غیر حاضری نہیں کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top