نیا دور پرانی کہانیاں

نیا دور پرانی کہانیاں
پیاسا کوا
ایک پیاسا کوّا اڑ رہا تھا۔ اچانک نیچے اسے ایک جگ میں تھوڑا پانی اور کچھ کنکر نظر آئے۔ جیسے ہی وہ پانی میں کنکر ڈالنے کے لیے نیچے اترا تو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
لالچی کتا
کتے نے قصائی کی دکان سے گوشت کا ٹکڑا چرایا۔ وہ پانی میں اپنا عکس دیکھ ہی رہا تھا کہ سیلابی ریلا اسے بہا کر لے گیا۔
غرور کا انجام
کچھوے اور خرگوش نے ریس شروع کی۔ خرگوش کے سوتے ہی کچھوا اس کا موبائل، گھڑی اور قیمتی اشیا لے کر بھاگ گیا۔ پولیس ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔
الہ دین کا چراغ
الہ دین نے چراغ رگڑا تو وہ زور دار دھماکے کے ساتھ سے پھٹ گیا۔ الہ دین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ القاعدہ نے ذمّہ داری قبول کر لی۔
 
Top