1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

احسان دانش نہ سیو ھونٹ نہ خوابوں میں صدا دو ھم کو (احسان دانش)

پیاسا صحرا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 29, 2008

  1. پیاسا صحرا

    پیاسا صحرا محفلین

    مراسلے:
    704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    نہ سیو ھونٹ نہ خوابوں میں صدا دو ھم کو
    مصلحت کا یہ تقاضا ھے ، بھلا دو ھم کو

    جرم سقراط سے ھٹ کر نہ سزا دو ھم کو
    زہر رکھا ھے تو یہ آب بقا دو ھم کو

    بستیاں آگ میں بہہ جائیں کہ پتھر برسیں
    ھم اگر سوئے ھوئے ھیں جگا دو ھم کو

    ھم حقیقت ھیں تو تسلیم نہ کرنے کا سبب ؟
    ہاں اگر حرف غلط ھیں تو مٹادو ھم کو

    خضر مشہور ھو الیاس بنے پھرتے ھو
    کب سے ھم گم سم ھیں ھمارا تو پتہ دو ھم کو

    زیست ھے اس سحرو شام سے بیزار و زبوں
    لالہ گل کی طرح رنگ قبا دو ھم کو

    شورش عشق میں ھے حسن برابر کا شریک
    سوچ کر جرم تمنا کی سزا دو ھم کو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888

    ھم حقیقت ھیں تو تسلیم نہ کرنے کا سبب ؟
    ہاں اگر حرف غلط ھیں تو مٹادو ھم کو


    واہ واہ۔۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے !
    شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. پیاسا صحرا

    پیاسا صحرا محفلین

    مراسلے:
    704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ۔
     
  4. ریحان بن عارف مسعود

    ریحان بن عارف مسعود محفلین

    مراسلے:
    5
    بہت خوب جناب شکریہ شیرکرنے کا
     

اس صفحے کی تشہیر