نہا کر کولڈ واٹر سے جو کل کالج کو ہم نکلے

عرفان سعید

محفلین
(روح غالبؔ سے معذرت کے ساتھ)

نہا کر کولڈ واٹر سے جو کل کالج کو ہم نکلے
یہی تھی آرزو دل کی کہ یا رب جلد دم نکلے

حقیقت دوستوں کی چھ مہینے بعد کھل پائی
سمجھتا تھا جنہیں چاندی وہ سب المونیم نکلے

نشیمن کو جلانے کا نیا انداز تو دیکھو
پکڑ کر بجلیوں کی جب تلاشی لی تو بم نکلے

تیرے ڈیڈی سے مل کر کل رقیبوں نے ہمیں پیٹا
’’بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے‘‘

پچھتر کا ہوا آغاز تو منّے کی ماں بولیں
’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے‘‘

مگر وہ سالِ نسواں ختم ہونے پر لگیں کہنے
’’بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے‘‘

نہیں رک سکتے تیری دید کی خاطر کبھی گھنٹوں
بجی چھٹی کی گھنٹی بس پکڑ کر گھر کو ہم نکلے

فضا گڑ بڑ ہوئی جب شہر کی تو گولیاں لے کر
ادھر اہلِ حرم نکلے ادھر اہلِ دھرم نکلے

جو پیروڈی سنی تو روحِ غالبؔ نے کہا مجھ سے
’’خدا کی مار ہو تجھ پر ترا بھی جلد دم نکلے‘‘

فریاد آزر
 
عرفان سعید صاحب ! میں اس فورم پر تقریباً کئی ماہ سے ہوں ؛لیکن اس فورم کے استعمال کا طریقہ مجھے نہیں آتا ہے ازراہ کرم مجھے اس سلسلے میں تعاون فرمائیں یا پھر اس ذیل میں رہنما خطوط کی رہنمائی فرمائیں ممنون ہوؤں گا ۔ ایک غزل مجھے ارباب ذوق اور نقد و تبصرہ کی خدمت میں پیش کرنا تھی ،تاہم ا س کو اولاً آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں،البتہ مراسلہ شائع کرنا کا طریقہ ضرور بتائیں نوازش ہوگی۔
غزل
فاخرؔ دہلی
صہبا سمجھ کے اشک کو ہرشام پیتا ہوں
انڈیل کے میں رنج کو ہر شام پیتاہوں
قادر نہیں کہ تجھ کو صدا دوں میں دم بدم
آئینہء ہلال کو ہرشام پیتا ہوں
آواز دے رہا ہے مجھے واعظ شہر
جھٹلا کے اس کے قول کو ہرشام پیتا ہوں
تمثال مے گسار ہے تیری ذات سن
ہونٹوں سے جام ناب کو ہر شام پیتا ہوں
شعلہ نَفس ہو تم ، تو میں شعلہ خیال ہوں
موج شرر و فکر کو ہر شام پیتا ہوں
”حافظ“ کے شعر میں تو، ربابِ نہاں میں تو
فاخرؔ میں امتزاج کو ہر شام پیتا ہوں
خوش آمدید افتخار رحمانی صاحب۔
تعارف کے زمرہ میں جا کر بائیں جانب اوپر "نئی لڑی ارسال کریں" پر کلک کیجیے اور اپنا تعارف کروائیے۔
اپنا کلام پوسٹ کرنے کے لیے پابندِ بحور شاعری کے زمرہ میں پوسٹ کیجیے۔
 
محمد تابش صدیقی
کسی نے انجانے میں، جانے ہمیں کیا سمجھ کر، اپنا کلام بھیجا بھی تو آپ سے چند لمحے بھی گوارا نہ ہوا۔
کچھ دیر تو خوش فہمی رہنے دیتے!
:(:(:(
 
فاخر

محفلین
بھائی جان !!! میں اس فورم میں نیا نیا ہوں ؛بلکہ اس طرح کے فورم پر نیا نیا ہوں؛ اس لیے اس کے استعمال کا طریقہ مجھے پتہ نہیں تھا، میں نے اس سلسلے میں آپ تمام حضرات سے رہنمائی طلب کی تھی جو تابش صاحب نے رہنمائی فرمادی ۔ تابش صاحب کا شکریہ !!!
 
اگر آپ اپنا کلام اصلاح کی نیت سے پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اصلاحِ سخن کا زمرہ بھی موجود ہے۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
غزل
فاخرؔ دہلی
صہبا سمجھ کے اشک کو ہرشام پیتا ہوں
انڈیل کے میں رنج کو ہر شام پیتاہوں
قادر نہیں کہ تجھ کو صدا دوں میں دم بدم
آئینہء ہلال کو ہرشام پیتا ہوں
آواز دے رہا ہے مجھے واعظ شہر
جھٹلا کے اس کے قول کو ہرشام پیتا ہوں
تمثال مے گسار ہے تیری ذات سن
ہونٹوں سے جام ناب کو ہر شام پیتا ہوں
شعلہ نَفس ہو تم ، تو میں شعلہ خیال ہوں
موج شرر و فکر کو ہر شام پیتا ہوں
”حافظ“ کے شعر میں تو، ربابِ نہاں میں تو
فاخرؔ میں امتزاج کو ہر شام پیتا ہوں
مجھے بھی ہر شام ٘پینا ہے!
 
عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید صاحب ! میں اس فورم پر تقریباً کئی ماہ سے ہوں ؛لیکن اس فورم کے استعمال کا طریقہ مجھے نہیں آتا ہے ازراہ کرم مجھے اس سلسلے میں تعاون فرمائیں یا پھر اس ذیل میں رہنما خطوط کی رہنمائی فرمائیں ممنون ہوؤں گا ۔ ایک غزل مجھے ارباب ذوق اور نقد و تبصرہ کی خدمت میں پیش کرنا تھی ،تاہم ا س کو اولاً آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں،البتہ مراسلہ شائع کرنا کا طریقہ ضرور بتائیں نوازش ہوگی۔
تابش بھائی نے جو لنکس بتائیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھ لیں۔
محفل فورم ٹیوٹوریل
 
Top