نوکیا فون کے زوال کے بعد

فاتح

لائبریرین
فاتح یا حمیرا عدنان نے کہیں ذکر کیا تھا کہ آئی فون کی آمد سے بھی قبل اینڈروئیڈ فونز نوکیا کی اجارہ داری ختم کر چکے تھے۔ البتہ کریڈٹ آئی فون لے گیا۔
اب وہ پوسٹ ڈھونڈنی پڑے گی جس میں فاتح بھائی نے کسی اسمارٹ فون کا ذکر کیا تھا جسے ایپل نے کاپی کرکے آئی فون بنایا۔
پوسٹ #2 سے پوسٹ #9 تک پہنچتے پہنچتے آپ اینڈرائڈ سے "کسی سمارٹ فون" پر آ گئے۔ :laughing:
تلاش کیجیے وہ پوسٹ جس میں میں نے یہ لکھا تھا کہ
آئی فون کی آمد سے بھی قبل اینڈروئیڈ فونز نوکیا کی اجارہ داری ختم کر چکے تھے۔ البتہ کریڈٹ آئی فون لے گیا۔
 
روزنامہ پاکستان والوں نے یہ خبرکسی گوری چمڑی والے ملک سے مستعار لی ہونی۔
اور گوری چمڑی والوں کو کیا پتا ہو وہ تو ایویں ای ہانک دیتے ۔
نوکیا کو زوال ہونہہ کبھی گلی نکڑ پر ایزی لوڈ والی دوکان کے چاچے سے پوچھیں
نوکیا 1100 کی اہمیت پھر پتہ چلے گا آپکو نوکیا زوال آیا ہے یا نہیں۔
اگر اس پر بھی یقین نہ آئے تو کسی ایسے بزرگ سے پوچھ کر دیکھ لیں۔
جب اس نے آنکھیں کے اوپر سے گھوری پا کر دیکھا تو لگ سمجھ جائے گی۔
ایویں آپ لوگ ان گوری چمڑی والوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
نوکیا کھپے جی کھپے
 
arifkarim

معطل
پوسٹ #2 سے پوسٹ #9 تک پہنچتے پہنچتے آپ اینڈرائڈ سے "کسی سمارٹ فون" پر آ گئے۔ :laughing:
تلاش کیجیے وہ پوسٹ جس میں میں نے یہ لکھا تھا کہ
اینڈروئیڈ سے میں ہمیشہ اسمارٹ فون مراد لیتا ہوں۔ اور وہ کوئی اسمارٹ فون ونڈوز بیسڈ تھا جسکا ذکر آپکی اس پوسٹ میں ہے:
جن ماڈلز کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے وہ پی ڈی ایز نہیں بلکہ ونڈوز فونز تھے جن میں ٹچ کے علاوہ جیم اور جیز جار کے ساتھ تو سٹائلس بھی تھے:
iMate Jam - 2004
iMate JasJar - 2005
iMate Jamin - 2006
اور مزے کی بات ہے کہ یہ سب ایچ ٹی سی نے بنائے تھے لیکن اس دور میں ایچ ٹی سی خود مارکیٹ نہیں کرتا تھا اپنی پراڈکٹس۔ صرف آپریٹرز کے ذریعے لانچ کرتا تھا یا ایک کمپنی تھی آئی میٹ جو ایچ ٹی سی کی پراڈکٹس کو ری برانڈ کر کے لانچ کیا کرتی تھی۔ بعد ازاں جب ایچ ٹی سی نے خود لانچ کرنے شروع کیے تو وہ آئی میٹ بے چاری ختم ہو گئی۔
یوں آئی فون کے متعلق یہ دعویٰ کہ وہ سمارٹ فونز کا "ابا" ہے بالکل بے بنیاد ہے۔ آئی فون کا پہلا سمارٹ فون 2007 کے آخر میں آیا تھا۔
مطلب نوکیا کی اجارہ داری اس زمانہ میں آنے والے اسمارٹ فونز پہلے ہی سے رفتہ رفتہ ختم کر رہے تھے اور رہی سہی کسر آئی او ایس اور اینڈروئیڈ نے پوری کردی۔ میں اس حوالہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آئی فون استعمال کرنے کی اہم وجہ اسکا گرافکس یوزر انٹرفیس ہے جو مجھے اینڈروئیڈ کے مقابلہ میں بہت بہتر لگتا ہے۔ ہارڈ ویئر تو بدلتے رہتے ہیں۔ ان دونوں نسل کے فونز کی اصل جان تو انکا او ایس ہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
روزنامہ پاکستان والوں نے یہ خبرکسی گوری چمڑی والے ملک سے مستعار لی ہونی۔
اور گوری چمڑی والوں کو کیا پتا ہو وہ تو ایویں ای ہانک دیتے ۔
نوکیا کو زوال ہونہہ کبھی گلی نکڑ پر ایزی لوڈ والی دوکان کے چاچے سے پوچھیں
نوکیا 1100 کی اہمیت پھر پتہ چلے گا آپکو نوکیا زوال آیا ہے یا نہیں۔
اگر اس پر بھی یقین نہ آئے تو کسی ایسے بزرگ سے پوچھ کر دیکھ لیں۔
جب اس نے آنکھیں کے اوپر سے گھوری پا کر دیکھا تو لگ سمجھ جائے گی۔
ایویں آپ لوگ ان گوری چمڑی والوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
نوکیا کھپے جی کھپے
پاکستان میں ایک دو ماہ قیام کے دوران جب بھی موبائل والے سے ایزی لوڈ کرواتا تو وہ پتھر کے زمانے کا نوکیا نکال کر شروع ہو جاتا۔ کچھ ہفتے تو میں نے برداشت کیا اور ایک دن پوچھ ہی لیا کہ بھائی اتنے جدید فونز کے ہوتے ہوئے یہ کیا مذاق کرتے ہو۔ وہ بولا بھائی اگر اسمارٹ فون پر ہر گاہک کا نمبر ٹائپ کر کے ایزی لوڈ کروانا شروع کر دوں تو آدھے سے زیادہ لوڈ مفت میں عوام کو مل جائے گا :ROFLMAO:
یعنی صرف ٹائپنگ اغلاط سے بچنے کیلئے نوکیا استعمال کرتا تھا :LOL:
 
فاتح

لائبریرین
اینڈروئیڈ سے میں ہمیشہ اسمارٹ فون مراد لیتا ہوں۔
اور وہ کوئی اسمارٹ فون ونڈوز بیسڈ تھا جسکا ذکر آپکی اس پوسٹ میں ہے:
آپ کس سے کیا مراد لیتے ہیں اس کی تفصیلات سے میں واقف نہیں تھا ورنہ دست بستہ معافی مانگ لیتا اپنے بیان پر :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
جہاں آپ بھیجنا چاہ رہے تھے وہاں نہیں پہنچا رہا یہ لنک۔ صرف آپ کے پروفائل صفحے کے اوپری حصے پر لے جاتا ہے۔ اس لیے آپ کے مطلوبہ سٹیٹس کا اقتباس لے لیا
 
محمدصابر

محفلین
ابھی کل ہی باس کے ایک دوست جو شاید ارب پتی ہوں انہیں نوکیا 220 والا سیٹ منگوا کر دیا ہے۔ جو کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں موجود چار نوکیا میں سے کسی ایک کو تبدیل کرے گا۔ سمارٹ فون ان کے پاس صرف ایک ہی ہے۔
 
زیک

مسافر

پیسوں کی فراوانی کے ساتھ ہاتھوں کی بھی فراوانی ہے؟
 
محمدصابر

محفلین
کچھ اس طرح کا ہے ۔
257975_1_1
 
Top