نور قرآن فانٹ میں ایک مشکل

قیس

محفلین
السلام علیکم !
آج کچھ آیات کو جو کہ میں نے ویب سے کاپی کی تھیں م س لفظ میں فانٹ نور قرآن میں بد کر دیکھا تو کچھ مشکلات پر نگاہ گئی جو کہ خاکسار کی دانست میں صحیح نہیں ہے اگر احباب اس پر ایک نگاہ فرماویں تو گزارش ہو گی۔
اس میں جذم کی جگہ 5 کا عدد نظر آتا ہے اور اعراب اپنی جگہوں سے ہٹ جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ ایک جگہ ایک اور مشکل ہے وہ میں سکرین شاٹ میں دے رہا ہوں امید ہے کوئی بہتری کی‌صورت نکل آئے گی۔
[/url]
والسلام آپ کی دعاوں کا طالب
 

arifkarim

معطل
بھائی جان، نور قرآن فانٹ میں‌مکمل قرآن پاک ٹائپ شدہ موجود نہیں۔ آپ یا تو نور ہدایت فانٹ استعمال کریں۔ اسکا متن یہاں موجود ہے:
http://www.noorehidayat.org/index.php?p=alquran
یا پھر 700 ایم بی کا EasyQuranAndHadees سافٹوئیر انسٹال کر لیں۔ اسمیں محمدی قرآنی فانٹ میں مکمل قرآن پاک موجود ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20219
دونوں متن مکمل پروفریڈ اور برصغیری رسم الخط میں ہیں!
 
السلام علیكم قیس صاحب!
اگر آپ نورِ ہدایت سے ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کریں م س ورڈ میں اور اس پر عطاری قرآن، القلم قرآن یا محمدی قرآن فانٹ لگا کر چیک کرے تو کافی بہتر نتیجہ نظر آئے گا۔
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم محمد عویدص صاحب آپ نے اپنی آخری پوست میں جن فانٹس کا ذکر فرمایا ہے اگر ان کے ربط بھی فراہم فرما دیں تو شکر گزار رہوں گا۔ آپ کی توجہ کا شکریہ والسلام
 
Top