نور سحر ایک سال بعد

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

285740_3132562203550_1345133531_n.jpg
کبھی میں بچہ تھا ، اب میرے بچے ہیں۔ وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا ابھی کل کی ہی بات ہے کو اللہ نے ہمیں نورِ سحر سے نوازا ہے اور آج ایک سال بھی پورا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ نورِ سحر کو صحت مند زندگی کے ساتھ اسلامی اصولوں کے مطابق کامیاب زندگی عطا فرمائے آمین۔
487227_4630277445495_2095784173_n.jpg
یہ وہ دور تھا جب مصیبت اور پریشانیوں نے میرا مخاصرہ کر لیا تھا۔ احمد رضا کی وقت سے پہلے پیدائش اور اگلے ہی دن اس کی وفات کے بعد سے پریشانیوں کا ایک ایسا دور چلا کہ بس ۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھر چاند سی بیٹی پیدا فرمائی تو اس کے بعد سے تو جیسے مشکلات کی خبر ہی نہیں رہی۔جب بھی بیٹی کو آ کر دیکھتا تو ساری پریشانیاں ختم ہو جاتی جیسے تھی ہی نہیں۔ 4 ماہ تک بے روزگار پھرتا رہا۔ گھر سے سپوٹ تھی لیکن کب تک گھر والوں کے سہارے پلتا۔ رمضان کے مہینے میں فروٹ منڈی جانا شروع کیا ، تو لوگوں کا کہنا یہ تھا کہ یہ دو دنوں میں بھاگ جائے گا یا پھر روزہ رکھنا چھوڑ دے گا کیونکہ روزہ رکھ کر مزدوری نہیں ہوتی۔ لیکن الحمداللہ پورا مہینہ رمضان کے روزے بھی رکھے اور مزدوری بھی کی صرف اس وجہ سے کہ جب بھی گھر آتا تو آگے نور سحر کو مسکراتا ہوا دیکھتا اور ساری تھکن پریشانی غائب ہوجاتی۔ آج نور سحر کی سالگرہ ہے میں بہت خوش ہوں اللہ تعالیٰ میری چاند سی بیٹی کو اسلامی اصولوں کے مطابق کامیاب زندگی عطا فرمائے آمین
 
سید زبیر

محفلین
خرم شہزاد خرم ! اللہ کریم نورَ سحر کو نیک نصیب بنائے ، ماں باپ کے لیے باعث توقیر و عزت بنائے ، ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے ، دنیا کے غموں اور دکھوں سے ، مصیبتوں ، اور مخلوقات کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے (آمین ثم آمین)
 
عمراعظم

محفلین
خرم شہزاد خرم بھائی۔ ہماری پیاری نور سحر ایک سال کی ہو گئی ہیں۔مبارک ہو۔۔ اللہ نور سحر کو ہمیشہ خوش، صحت مند ، نیک اور اچھی قسمت کا مالک بنائے۔آمین
اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔(آمین)
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی دلی دعاؤں بھری ڈھیروں مبارک باد
بلا شبہ " بیٹی " اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے ۔ اس کی معصوم مسکراہٹ جینے کا سہارہ بن جاتی ہے ۔
اللہ تعالی نور سحر شہزادی کو سدا اپنی امان میں رکھے اور دین و دنیا کی نعمتوں برکتوں سے مالا مال فرمائے آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد خرم ! اللہ کریم نورَ سحر کو نیک نصیب بنائے ، ماں باپ کے لیے باعث توقیر و عزت بنائے ، ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے ، دنیا کے غموں اور دکھوں سے ، مصیبتوں ، اور مخلوقات کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے (آمین ثم آمین)

جزاک اللہ بہت شکریہ سید زبیر صاحب
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محترم بھائی دلی دعاؤں بھری ڈھیروں مبارک باد
بلا شبہ " بیٹی " اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے ۔ اس کی معصوم مسکراہٹ جینے کا سہارہ بن جاتی ہے ۔
اللہ تعالی نور سحر شہزادی کو سدا اپنی امان میں رکھے اور دین و دنیا کی نعمتوں برکتوں سے مالا مال فرمائے آمین

سر جی بہت بہت شکریہ جزاک اللہ
 
مقدس

لائبریرین
شو شوئیٹ ماشاءاللہ

خرم بھیا
ایک موٹا والا کس پھوپھو کی طرف سے
ہیپی برتھ ڈے چندا رانی
 
ملائکہ

محفلین
سارے ہی باپ بیٹوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔۔۔ ماشااللہء نور سحر بہت پیاری ہے اور آنکھیں بھی بہت خوبصورت ہیں۔۔۔ اللہ اچھے نصیب کرے آمین:)
 
Top