فونٹ نور حرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برصغیری رسم الخط میں‌ ایک نیا قرآنی فونٹ

arifkarim

معطل
اگر وولٹ ورک سے اس سلسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے تو یہ لیجٕے وولٹ ورک کا لنک نور حرا وولٹ ورک کے ساتھ

بہت شکریہ ارشد بھائی۔ میں نے اسکا بغور مطالعہ کیا ہے اور کوشش کروں گا کہ اپنے قرآنی فانٹس اور اسمیں زیادہ سےزیادہ قربت پیدا ہو سکے۔ نیز ابھی ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے بے تاج بادشاہ "انڈیزائن سی ایس 4 " پر کچھ سیمپلز لئے ہیں۔ ان میں محمدی قرآنی اور نور حرا فانٹ کا موازنہ:

b189.gif
 
arshadmm

محفلین
بہت شکریہ عارف بھائی مجھے امید ہے کہ اللہ سبحان و تعالٰی کے فضل و کرم سے یہ کام ضرور مکمل ہو جائے گا۔ کیونکہ الحمد للہ اس فورم پر موجود قرآن کریم کے فونٹس کے سارے ڈویلپر کسی دنیاوی لالچ کے بغیر اپنے اپنے شوق اور محبت سے یہ کام کر رہے ہیں۔ اللہ کریم سب حضرات کی کاوشیں قبول کرے اور اسے ہم سب کے لئے دین و دنیا میں بھلائی کا ذریعہ بنائے۔ اٰمین
 
الحمدللہ۔ یہی اس فارم کی خصوصیت ہے کہ یہاں عربی و اردو کیلئے بے لوث کام ہوتا ہے۔ اور آپکو یہ جان کر خوشی ہوگی دنیائے اوپن ٹائپ کے دو بہترین نوری نستعلیق فانٹس: علوی نستعلیق و جمیل نستعلیق اسی فارم کی توسط سے فلاح عامہ کیلئے ریلیز کئے گئے ہیں۔ آپ چاہیں تو ان میں‌سے کسی کو اپنی خوبصورت ویبسائٹ پر سیٹ کرکے مزید بہت کر سکتے ہیں:
http://www.noorehidayat.org/index.php?p=alquran
 
Raheel Anjum

محفلین
بہت ہی عمدہ کوشش ہے۔اب تک قرآن کریم کے جتنے برصغیر رسم الخط کے فانٹ نظر سے گزرے ہیں ان میں یہ سب سے خوبصورت لگ رہا ہے۔
 
arshadmm

محفلین
الحمدللہ۔ یہی اس فارم کی خصوصیت ہے کہ یہاں عربی و اردو کیلئے بے لوث کام ہوتا ہے۔ اور آپکو یہ جان کر خوشی ہوگی دنیائے اوپن ٹائپ کے دو بہترین نوری نستعلیق فانٹس: علوی نستعلیق و جمیل نستعلیق اسی فارم کی توسط سے فلاح عامہ کیلئے ریلیز کئے گئے ہیں۔ آپ چاہیں تو ان میں‌سے کسی کو اپنی خوبصورت ویبسائٹ پر سیٹ کرکے مزید بہت کر سکتے ہیں:
http://www.noorehidayat.org/index.php?p=alquran

ضرور ان شاء اللہ آپ جلد ہی اس سمت میں کام ہوتا دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نستعلیقی خط میں تو یہ اب تک کے بہترین فونٹس ہیں۔
 
arshadmm

محفلین
یہاں سے آپ نورحرا اور نورہدایت فونٹ مکمل قرآن کریم کے متن کے ساتھ ڈاون لوڈ‌کر سکتے ہیں۔

اور یہاں سے نورحرا فونٹ سورس یعنی والٹ ورک کے ساتھ ڈاون لوڈ‌کیا جا سکتا ہے۔

اور یہ نورہدایت سافٹو کی ٹورنٹ فائل ہے جسکی سیڈنگ کی ضرورت ہے۔

ملاحطہ کیجئے نورہدایت 1۔1 سافٹو کا سکرین شاٹ ۔۔۔۔۔ اس آی ایس او امیج میں قاری عبد الباسظ عبد الصمد کی آواز میں مجود تلاوت موجود ہے۔ اس سافٹو میں مصحف مدینہ سکین شدہ ہے۔ اور ترجمہ اور تفسیر یونی کوڈ میں ہیں۔

noorehidayat.jpg
 
ش

شوکت کریم

مہمان
اتنے خوبصورت فونٹ کے لئے شکریہ ۔۔۔ میں‌نے اوپر سیمپل کی طرح‌ قرآن کریم کی آیات کے متوازی اردو ترجمہ علوی نستعلیق میں لکھ کر ایڈوب پی ڈی ایف سے پی ڈی بنانا چاہی مگر نہیں‌بنی اور لوگ فائل میں پیغام تھا کہ alvi nastaleeq not found اسی طرح جمیل نوری نستعلیق کا بھی یہی مسئلہ آرہا ہے۔ اس مسئلے کا کا کوئی حل چاہیئے۔ اس مقصد کے لئے میں‌ایڈوب پی ڈی ایف 8 استعمال کر رہا ہوں۔
 
بہت خوب اتنی خوبصورت فونٹ کو پیش کرنے پر جناب بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی آپکو اسکی جزائے خیر دے
 
Top