فونٹ نور حرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برصغیری رسم الخط میں‌ ایک نیا قرآنی فونٹ

arshadmm

محفلین
امید ہے سب ممبران خیریت سے ہوں‌گے۔ آج میں‌آپ کے لئے ایک نیا قرآنی فونٹ لے کے آیا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نور حرا ۔۔۔۔۔ نورہدایت والے متن کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔ ملاحظہ کیجئے سکرین شاٹس۔

alhamdulillah.jpg

aliflaammeem.jpg

فونٹ کے لئے یہاں‌کلک کریں۔

اور مکمل قرآنی متن کے لئے یہاں تشریف لائیے۔

امید ہے دوستوں کو یہ کاوش پسند آئے گی۔
 
رياض حسين

محفلین
السلام علیکم! کیا کوئی صاحب ایم ایس ورڈ ۲۰۰۷ میں Forced Justified کا آپشن ایڈ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ اس آپشن کے بغیر ایم ایس ورڈ میں ایک سطر میں عربی عبارت اور دوسری میں ترجمہ والا متن تیار نہیں ہوسکتا۔ اس بارے میں اگر کوئی پلگن وغیرہ تیار کرسکے تو ان پیج سے مکمل چھٹکارا حاصل ہو جائے گا اور اردو ورڈ پروسسنگ دنیا میں انقلاب آجائے گا۔ امید ہے محفل کے ارکان اس پر غور فرمائیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
اس پر گفتگو ہو چکی ہے۔ ورڈ میں جسٹیفکیشن کے لئے پیرا بریک کی جگہ لائن بریک دیں، اور الائنمینٹ جسٹیفائی رکھیں۔ لائن بریک دینے کے لئے شفٹ دبا کر انٹر کریں، محض انٹر کرنے سے پیرا بریک پیدا ہوتا ہے۔
 
کمال ہے آپ نے اتنی آسانی سے بات ہی ختم کردی۔ اس آپشن سے کونسا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ ڈبل کلک کرنے سے پورا پیراگراف یعنی تمام لائنیں سلیکٹ ہوجاتی ہیں۔ حالانکہ جس طرح کا میں نے متن کہا ہے اس میں عربی کا فارمیٹ علیحدہ ہوتا ہے اور اردو کا علیحدہ۔ براہ کرم اگر کسی کے ذہن میں اس کا کوئی معقول حل ہے تو جواب عنایت فرمائیں۔
 
محمدصابر

آپ اپنی بات نہیں سمجھا سکے یا آپ نے کر کے نہیں دیکھا۔
 
arifkarim

معطل
کمال ہے آپ نے اتنی آسانی سے بات ہی ختم کردی۔ اس آپشن سے کونسا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ ڈبل کلک کرنے سے پورا پیراگراف یعنی تمام لائنیں سلیکٹ ہوجاتی ہیں۔ حالانکہ جس طرح کا میں نے متن کہا ہے اس میں عربی کا فارمیٹ علیحدہ ہوتا ہے اور اردو کا علیحدہ۔ براہ کرم اگر کسی کے ذہن میں اس کا کوئی معقول حل ہے تو جواب عنایت فرمائیں۔

کیا اس قسم کا کام کروانا چاہتے ہیں:
b188.gif
 
arshadmm

محفلین
نور ہدایت والے بھی کمال کرتے ہیں، کیا بات ہے!
بہت دیر کی مہربان آتے آتے ۔ عارف بھائی بہت انتظار تھا آپ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کے فضل و کرم سے قرآن انڈوپاک رسم الخط کے بہت سے فونٹ تیار ہو چکے ہیں۔ اور اب سے کچھ عرصہ پہلے تک جو قلت تھی وہ دور ہو چکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب اس سب کام کا مقصد تو یہ ہے کہ یہ سب فونٹ استعمال ہوں اور استعمال کنندہ کو فونٹ استعمال کرنے کی آزادی ہو۔

درحقیقت یہ تو کوئی بات نہ ہوٕی کہ ہر یوزر قرآن پاک کو ٹائپ کرنا شروع کرے اور پھر اس ٹیکسٹ کو اپنے استعمال میں لائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک ٹائپ شدہ ٹیکسٹ کو معیار مان کر اس کے حساب سے نئے فونٹ بنائے جائیں یا موجودہ فونٹ میں‌ضروری تبدیلیاں‌کی جائیں۔ اس سے فونٹ بنانے والے کی محنت بھی ٹھکانے لگے گی اور لوگوں‌کو قرآن کریم من پسند فونٹ میں‌لکھنے کی بھی آزادی مل جائے گی۔

جیسا کہ دوستوں کے علم میں‌ہے کہ قرآن پاک کا یونی کوڈ ٹیکسٹ ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہے مع دو یونی کوڈز فانٹس کے ساتھ نورہدایت اور نور حرا اور ساتھ ہی علوی امجد صاحب کا خوبصورت فونٹ المصحف بھی اس ٹیکسٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس محفل پر موجود قرآنی فونٹ بنانے والوں‌سے گذارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں‌یکسانیت پیدا کریں تاکہ یہ مقدس کام صحیح‌طرح سے ہم سب کے لٕے دین و دنیا میں بھلائی کا ذریعہ بنے اور زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہو۔

اب ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہر قرآنی فونٹ والا اپنے فونٹ‌کے حساب سے ٹیکسٹ‌بھی مہیا کرے۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر استعمال کنندہ کو سہولت دینے کے لئے موجود سارے فونٹوں‌کو بھی اس ٹیکسٹ‌کے حساب سے تبدیل کرے۔

اور دوسرا یہ ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکسٹ کو معیار مان کر ہر فونٹ کو اس کا ڈویلپر اس ٹیکسٹ کے مطابق ویلیوز دے دے۔

نور ہدایت کے ٹیکسٹ کو اس وقت تین فونٹ سپورٹ کر رہے ہیں۔ اور ٹیکسٹ بھی 100 فیصد تو نہیں‌مگر 98 فیصد تصدیق شدہ ہے۔ لہذا اگر تمام ڈویلپر حضرات اس سلسلے میں‌تعاون کریں اور اپنے اپنے فونٹس کی ویلیوز میں مطابقت پیدا کر لیں تو ایک بہت ہے فائدے کا کام کم وقت میں‌ہو جائے گا اور آئندہ کے لئے بھی ایک روڈ میپ بن جائے گا۔ اور ساتھ ہی جب بہت سے افراد ایک ہی ٹیکسٹ استعمال کرنےلگیں‌گے تو ان شاء اللہ ٹیکسٹ‌بھی 100 فیصد مصدقہ ہو جائے گا (ویسے ہمارے کچھ دوست اس کام میں‌ لگے ہوٕے ہیں)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارشد، اس خوبصورت قرانی فونٹ کے لیے بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی سائٹ پر قران کے متن کی ڈاؤنلوڈ کا ربط نہیں ملا ہے۔ برائے مہربانی قران کریم کے متن مختلف فارمیٹس میں متن کے براہ راست ڈاؤنلوڈ روابط فراہم کر دیں۔
شکریہ
 
arifkarim

معطل
جزاک اللہ ارشد بھائی۔۔۔۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں قرآن فانٹ ڈویلپرز اس نور ہدایت و حرا فانٹ کے مطابق فانٹس ڈیزائن کریں، تو اسکے لئے پھر آپکو ان فانٹس کا سورس یا وولٹ ورک فراہم کرنا ہوگا۔۔۔۔
المصحف اور نور ہدایت اسلحاظ سے مطابقت رکھتے ہیں کہ ان دونوں کی بنیاد پیچھے سے عربی خطوط پر مبنی ہے۔
دوسری طرف مُحمدی فانٹ والے بھی ااپنے فانٹ میں مکمل قرآن پاک (پروف شدہ) فراہم کر چکے ہیں۔
جبکہ آجکل القلم قرآن و المجیدفانٹ کا متن ۲۱ اسپاروں تک مکمل پروف ریڈہو چکا ہے۔

میری نظر میں یہ تین اقسام کے قرآنی فانٹس ، صارف کو مختلف ورائیٹی فراہم کرتے ہیں
جیسے نور ہدایت و حرا ،عثمانی انداز خطاطی کے زیادہ قریب لگتا ہے نیز اسمیں آیات کے نشان بھی حجازی ترتیب پر ہیں۔ ان فانٹس کی خوش آئین بات یہ ہے کہ ویب پربہترین کام کرتے ہیں۔
محمدی قرآنی و بولڈ ، برصغیری رسم الخط کے زیادہ قریب ہے، لیکن اسمیں نستعلیقی کرسیو خوبصورتیوں کا دھیان نہیں‌رکھا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ نسخ اسٹائل سا لگتا ہے۔
جبکہ تیسری طرف المجید قرآنی فانٹ منفرد پروگرامنگ کے باعث گو بہتر برصغیری خطاطی کا عکاس ہے، لیکن دوسری جانب ویب کی مکمل اسپورٹ دینے سے قاصر ہے۔

سو ہمنے یونی ورسل برصغیری قرآنی متن فراہم کرنے کا ایک انوکھا فارمولا یہ ترتیب دیا ہے کہ علامات و آیت کے نشانوں کو سیمبلز میں کر دیا جائے۔ اسکے ساتھ ہی قرآنی متن بمع اعراب کے لگیچرز بناکر فانٹ میں شامل کئے جائیں۔ کم و بیش ۱۴۰۰۰ لگیچرز کی لسٹ پہلے ہی تیار ہو چکی ہے۔ انکی کٹائی میں کچھ وقت تو لگے گا، لیکن پھر آخر کار ہم سب کو انشاءاللہ ایک مکمل لگیچر بیسڈ صحیح برصغیری رسم الخط میں قرآن پاک مہیا ہو جائے گا۔ جو کہ ویب اور دوسرے پلیٹ فارمز پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔۔۔۔ ہمیں اُمید ہے کہ اُردو کے نوری نستعلیق اسٹینڈرڈ کی طرح ایک قرآن پاک کا اسٹینڈرڈ کامیاب ثابت ہوگا۔۔۔۔۔ اسکے ساتھ چھوٹی نوعیت کے حرفی بنیادوں پر مبنی قرآنی فانٹس پر کام جاری رکھئے۔۔۔۔ ہمیں سرچنگ اسٹینڈرز پر بھی کام کرنے کی ضرورت پڑے گی ;)
 
نبیل بھائی، سب کچھ مین پیج پر موجود ہے:
http://www.noorehidayat.org/

اگر آپکو صرف برصغیری رسم الخط والا متن چاہیے تو ورڈ فائل میں‌یہاں سے اتار سکتے ہیں:
http://www.noorehidayat.org/index.php?p=cnt&c=quran.zip
 
arshadmm

محفلین
ارشد، اس خوبصورت قرانی فونٹ کے لیے بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی سائٹ پر قران کے متن کی ڈاؤنلوڈ کا ربط نہیں ملا ہے۔ برائے مہربانی قران کریم کے متن مختلف فارمیٹس میں متن کے براہ راست ڈاؤنلوڈ روابط فراہم کر دیں۔
شکریہ

شکریہ نبیل بھائی باقی لنک تو پیارے بھائی نے دے دیاہے۔
 
arshadmm

محفلین
جزاک اللہ ارشد بھائی۔۔۔۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں قرآن فانٹ ڈویلپرز اس نور ہدایت و حرا فانٹ کے مطابق فانٹس ڈیزائن کریں، تو اسکے لئے پھر آپکو ان فانٹس کا سورس یا وولٹ ورک فراہم کرنا ہوگا۔۔۔۔
المصحف اور نور ہدایت اسلحاظ سے مطابقت رکھتے ہیں کہ ان دونوں کی بنیاد پیچھے سے عربی خطوط پر مبنی ہے۔
دوسری طرف مُحمدی فانٹ والے بھی ااپنے فانٹ میں مکمل قرآن پاک (پروف شدہ) فراہم کر چکے ہیں۔
جبکہ آجکل القلم قرآن و المجیدفانٹ کا متن ۲۱ اسپاروں تک مکمل پروف ریڈہو چکا ہے۔

میری نظر میں یہ تین اقسام کے قرآنی فانٹس ، صارف کو مختلف ورائیٹی فراہم کرتے ہیں
جیسے نور ہدایت و حرا ،عثمانی انداز خطاطی کے زیادہ قریب لگتا ہے نیز اسمیں آیات کے نشان بھی حجازی ترتیب پر ہیں۔ ان فانٹس کی خوش آئین بات یہ ہے کہ ویب پربہترین کام کرتے ہیں۔
محمدی قرآنی و بولڈ ، برصغیری رسم الخط کے زیادہ قریب ہے، لیکن اسمیں نستعلیقی کرسیو خوبصورتیوں کا دھیان نہیں‌رکھا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ نسخ اسٹائل سا لگتا ہے۔
جبکہ تیسری طرف المجید قرآنی فانٹ منفرد پروگرامنگ کے باعث گو بہتر برصغیری خطاطی کا عکاس ہے، لیکن دوسری جانب ویب کی مکمل اسپورٹ دینے سے قاصر ہے۔

سو ہمنے یونی ورسل برصغیری قرآنی متن فراہم کرنے کا ایک انوکھا فارمولا یہ ترتیب دیا ہے کہ علامات و آیت کے نشانوں کو سیمبلز میں کر دیا جائے۔ اسکے ساتھ ہی قرآنی متن بمع اعراب کے لگیچرز بناکر فانٹ میں شامل کئے جائیں۔ کم و بیش ۱۴۰۰۰ لگیچرز کی لسٹ پہلے ہی تیار ہو چکی ہے۔ انکی کٹائی میں کچھ وقت تو لگے گا، لیکن پھر آخر کار ہم سب کو انشاءاللہ ایک مکمل لگیچر بیسڈ صحیح برصغیری رسم الخط میں قرآن پاک مہیا ہو جائے گا۔ جو کہ ویب اور دوسرے پلیٹ فارمز پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔۔۔۔ ہمیں اُمید ہے کہ اُردو کے نوری نستعلیق اسٹینڈرڈ کی طرح ایک قرآن پاک کا اسٹینڈرڈ کامیاب ثابت ہوگا۔۔۔۔۔ اسکے ساتھ چھوٹی نوعیت کے حرفی بنیادوں پر مبنی قرآنی فانٹس پر کام جاری رکھئے۔۔۔۔ ہمیں سرچنگ اسٹینڈرز پر بھی کام کرنے کی ضرورت پڑے گی ;)

اگر وولٹ ورک سے اس سلسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے تو یہ لیجٕے وولٹ ورک کا لنک نور حرا وولٹ ورک کے ساتھ

عارف بھائی فونٹْس کا مقصد ہی یہی ہے کہ یوزرز کو ورائٹی ملے اور اسے آسانی ہو۔ مگر جب سب حرفی فونٹس کی ویلیوز ایک ہوں گی تو ورائٹی تو ملے گی ہے ساتھ ہی ایک کشادگی بھی ملے گی۔ اور کنفیوزن نہیں ہوگی۔ میرا مقصد اسی کنفیوزن سے یوزرز کو بچانا ہے۔
 
خرم

محفلین
اور یہ فونٹ کہاں سے ملے گا کہ اسے ورڈ یا ویب پر استعمال کیا جاسکے؟
 
Top