نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

محب علوی بھائی
اگر آپ انیس الرحمن اور محسن وقار علی کو بھی پوچھ لیں۔۔ ان کا پتا نہیں ہے کہ ان کے پاس وقت ہے یا نہیں۔۔۔ حسان خان آپ بھی دیکھ لیں اگر اس ضمن میں آپ بھی کچھ مدد کر سکیں۔ :)

انیس الرحمن سے تو میں نے بھی پہلے پوچھا ہے شاید ٹیگ صحیح نہیں ہوا تھا۔

محسن وقار علی اور حسان خان میری نظر میں تو یہ کام کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین

[USER=6660]محسن وقار علی
اور حسان خان میری نظر میں تو یہ کام کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ :)

بھائی جان، کوئی شاعری کی کتاب ٹائپ کرنے کا کام ہوتا تو ضرور ٹائپ کرتا، لیکن یہ لغات کا کام کرنے کا فی الحال دل نہیں چاہ رہا۔
بالکل ایمانداری سے جواب دیا ہے۔ :)
 
بھائی جان، کوئی شاعری کی کتاب ٹائپ کرنے کا کام ہوتا تو ضرور ٹائپ کرتا، لیکن یہ لغات کا کام کرنے کا دل نہیں چاہ رہا۔
بالکل ایمانداری سے جواب دیا ہے۔ :)

کوئی بات نہیں حسان ، لغت کا کام شاعری جیسا دلچسپ تو نہیں مگر اتنا غیر دلچسپ بھی نہیں۔ ایک جلد کو ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھیں شاید کچھ دلچسپی پیدا ہو۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
کوئی بات نہیں حسان ، لغت کا کام شاعری جیسا دلچسپ تو نہیں مگر اتنا غیر دلچسپ بھی نہیں۔ ایک جلد کو ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھیں شاید کچھ دلچسپی پیدا ہو۔ :)

میں اس وقت لغت ہی دیکھ رہا ہوں۔ :)

ویسے یہ معانی کے بغیر فی الحال صرف الفاظ ٹائپ کروانے کے پیچھے کیا حکمت پوشیدہ ہے؟
 
عینی شاہ

محفلین
کوئی بات نہیں حسان ، لغت کا کام شاعری جیسا دلچسپ تو نہیں مگر اتنا غیر دلچسپ بھی نہیں۔ ایک جلد کو ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھیں شاید کچھ دلچسپی پیدا ہو۔ :)
محب بھائی آپ تو جینوئن ٹیچر ہی ہیں کیسے پکڑ لیتے ہیں نا سٹوڈنٹس کو ۔۔۔بس کسی طرح سے کر لو ۔۔۔کوئی مسلہ ہی نہیں ۔۔۔کر کے تو دیکھو ایک دفعہ مزا نہ آئے پیسے واپس :rollingonthefloor::biggrin:
 
میں اس وقت لغت ہی دیکھ رہا ہوں۔ :)

ویسے یہ معانی کے بغیر فی الحال صرف الفاظ ٹائپ کروانے کے پیچھے کیا حکمت پوشیدہ ہے؟

یہ ایک کمپیوٹر پروگرام بنایا ہے ابن سعید نے جس میں صرف الفاظ اور صفحات نمبر کی مدد سے متعلقہ لغت کا اسکین صفحہ دکھایا جا سکے گا ۔

اس کے بعد پھر رضاکارانہ طور پر جو بھی شخص اس لفظ کے معنی لکھنا چاہے تو لکھ سکے گا اور یوں کئی لغات کچھ عرصہ میں مکمل یونی کوڈ میں دستیاب ہو سکیں گی۔ یونی کوڈ میں دستیاب ہونے سے پہلے وہ تلاش کی سہولت کے ساتھ اسکین شکل میں موجود رہیں گی۔
 
محب بھائی آپ تو جینوئن ٹیچر ہی ہیں کیسے پکڑ لیتے ہیں نا سٹوڈنٹس کو ۔۔۔ بس کسی طرح سے کر لو ۔۔۔ کوئی مسلہ ہی نہیں ۔۔۔ کر کے تو دیکھو ایک دفعہ مزا نہ آئے پیسے واپس :rollingonthefloor::biggrin:

ہاہاہاہاہا ، چپ اس وقت راز کی باتیں سر عام کرنے کی قطعا اجازت نہیں۔ :)
 
Top