نوری نستعلیق کا خواب!

arifkarim

معطل
سلام، آپ سب کے لئے اچھی خبر!

[scripts.sil.org] جو کہ لطیف اور شہرازادے فونٹس کےخالق ہیں نے ایک font rendering system بنایا ہے جس کی مدد سے نوری نستعلیق فونٹ کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس انجن کا نام ہے Graphite اور یہ یقینا اوپن آفس اور م۔ایس آفس میں بھی کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔ لینکس میں یہ انجن Pango نامی فریم ورک کیساتھ چلتا ہے۔

اسکی خاص بات یہ ہے کہ اسکے فونٹس میں آپ rules and definations ڈال سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم کو نستعلیق فانٹ بنانے میں ضرورت پڑتی ہے۔ یوں بے تحاشا ترسیمے فانٹ میں ڈالے بغیر ایک خوبصورت فونٹ بن سکتا ہے!
بہت ہی کارآمد چیز ہے۔ میری فانٹ Developers سے درخواست ہے کہ وہ اسکے بارہ میں اپنی رائے ضرور دیں شکریہ:

لنک: http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=GraphiteFAQ#WhatIsGraphite
2003282826491402538_rs.jpg
 

محسن حجازی

محفلین
بہت ہی اعلی! میں امتحانات سے فارغ ہو کر اسے دیکھتا ہوں کہ کیا ممکنات ہیں۔ دیگر اسی قسم کا انجن بنانے کی میں بھی بات کرتا رہا ہوں لیکن لگتا ہے کہ یہ محنت اب بچ جائے گی۔
میں نے انجن دیکھا ہے اور کم و بیش انہی ضروریات پر میں بات کرتا رہا ہوں۔ لیکن بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام نہیں کرے گا کیوں کہ اس کے لیے پروگرامز کو خصوصی طور پر فنکشن کال کرنا پڑیں گے۔ مطلب ہماری موجودہ ایپلی کیشنز کام نہیں کریں گی۔ اس کے لیے ہمیں Gdi میں کوڈ انجیکشن کا کچھ چکر کرنا پڑے گا۔
میں بہت پر جوش محسوس کر رہا ہوں۔۔۔ یقینا اس سے ہمیں بے حد مدد ملے گی۔ اس میں سمارٹ گلف پلیسمنٹ کا بھی فیچر ڈالنے کی ضرورت ہے جو کہ ہم خود ڈال لیں گے۔۔۔۔
فاروق سرور صاحب سے بھی میری انہی امور پر بات چیت ہوئی تھی۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن جہاں تک مجھے یاد آتا ہے، یہ انجن ایپل مکنٹوش پر پہلے ہی کام کرتا رہا ہے، کوئی نئی چیز تو نہیں ہے۔ یہ انجن بھی چار پانچ سال پرانا تو ہے ہی۔ ہاں اسے وندوز پر شاید اب قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، تم امتحانات سے فارغ ہو کر آؤ۔ فاروق بھائی اور تمہاری گائیڈلائنز ملیں تو میں کچھ کوڈنگ کا کام شروع کرتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
محسن، تم امتحانات سے فارغ ہو کر آؤ۔ فاروق بھائی اور تمہاری گائیڈلائنز ملیں تو میں کچھ کوڈنگ کا کام شروع کرتا ہوں۔

شکر ہے خدا کا کہ آپ سب نے اسے اہمیت دی۔ میں نے ان کی سائٹ پر پڑھا ہے کہ یہ انجن اوپن آفس کے بیٹا ورژن میں کام کرتا ہے۔ آپ اسکی ٹیسٹ ورژن یہاں سےڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں:
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=OOo_20_graphite
 

arifkarim

معطل
لیکن جہاں تک مجھے یاد آتا ہے، یہ انجن ایپل مکنٹوش پر پہلے ہی کام کرتا رہا ہے، کوئی نئی چیز تو نہیں ہے۔ یہ انجن بھی چار پانچ سال پرانا تو ہے ہی۔ ہاں اسے وندوز پر شاید اب قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہوگا۔

سلام، آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ آپ نے جو اب تک بہت سارے اردو فانٹس بنائے ہیں انکو میں کہاں سے ڈاؤن لوڈ کروں؟ کیا کوئی ای۔سنپس کا فولڈر ہے؟ میں انہیں ٹیسٹ کرنا چاہتا ہوں
 
Top