نورتن گفتگو دھاگہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے میں سمجھ رہا تھا کہ کم پینے والے (Social drinker) کو مے نوش کہتے ہیں جب کہ میخوار اسے کہتے ہیں جسے لت لگ چکی ہو جسے عموماً شعراء بلا نوش بھی کہتے ہیں
 
کیا اُردو محفل پر کوئی ایسی لڑی موجود ہے جس میں روزمرہ استعمال والے اُردو الفاظ (جن میں ہم انگریزی کے لفظ استعمال کرتے ہیں مجبوراً) پوسٹ کرسکیں۔
روزمرہ گفتگو میں مستعمل انگریزی الفاظ کے اردو متبادلوں کی فرہنگ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 

ماہی احمد

لائبریرین
اے لڑکی خیال کرنا اگر محب علوی نے دیکھ لیا تو کیا ہو گا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ان کے پیچھے صدر مملکت عارف علوی بھی ہیں۔
کچھ بھی نہیں ہوگا چاچو۔۔۔ انہوں نے اندر کھاتے ہمارے شادی دفتر کا ایڈریس مانگا ہے، یہ دیکھیں
استثنی والے وہ ہوں گے جو سرعام مان لیں گے۔
خفیہ رائے شماری میں خدشہ ہے کہ بھاری اکثریت شامل ہو گی۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
کہہ رہے ہیں کلائنٹس بہت ہیں بس رازداری شرط رکھنا چاہ رہے:p
 

سیما علی

لائبریرین
اے لڑکی خیال کرنا اگر محب علوی نے دیکھ لیا تو کیا ہو گا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ان کے پیچھے صدر مملکت عارف علوی بھی ہیں۔
ویسے ہی اس وقت پاکستان پر ع کا سایہ ہے۔
پاکستان اِس وقت حرفِ ابجد ’’ع‘‘ کے دورِ عروج سے گزر رہا ہے۔۔ہشیار باش عارف علوی صاحب میں تو دو ع ہیں۔
 
Top