نواز شریف جوتا کلب میں شامل

تنگ نظر نہیں حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ اگر اسلامی جامعات سے ڈگریاں لیکر پاس ہونے والے دور حاضر کی جدید ورک فورس کا حصہ بن سکتے تو یقیناً یہ بھی تعلیمی ادارے ہوتے۔
اگر آپ ناراض نہ ہوں تو یہ بتائیے آپ کون سا ایسا مثالی "جدید" کام کر رہے ہیں جو وہ نہیں کرسکتے؟ اپنی مثال دیجیے گا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
آپ نے جس لبرل ادارے میں تعلیم حاصل کی ہے وہاں کے نصاب میں یہ اسباق کیوں شامل نہیں تھے؟؟
لبرل اداروں میں مختلف ادیان و مذاہب کی مجموعہ اخلاقیات و تعلیمات کا سبق شامل ہوتا ہے۔ کیا آپنے اپنے مذہبی ادارے میں اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب سے متعلق تعلیم حاصل کی تھی؟
 
جی بالکل۔ اور اتفاق یہ کہ میں اس وقت بیٹھ کر بھی عیسائیت کی تعلیمات اور اس کے ارتقائی ادوار پر کام کر رہا ہوں۔
آپ کی معلومات دینی اداروں کے متعلق نہایت سطحی ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر آپ ناراض نہ ہوں تو یہ بتائیے آپ کون سا ایسا مثالی "جدید" کام کر رہے ہیں جو وہ نہیں کرسکتے؟ اپنی مثال دیجیے گا۔
میرا کنسٹرکشن کا بزنس ہے۔ اسکام کیلئے مجھے سول انجنیئرنگ کی ڈگری درکار تھی جو کسی مذہبی ادارے سے نہیں ملی۔ مجبوراً لبرل سیکولر یونیورسٹی سے رجوع کرنا پڑا
 
ہاہاہا
مجھے دہی چاہیے تھا جو کہ کریانہ سٹور پر دستیاب نہیں تھا، اس لیے سب کریانہ سٹور فارغ ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
یہ سطحی گفتگو ہے۔ اگر دینی اداروں کو تعلیمی ادارہ بننا ہے تو انہیں دینی ڈگریوں کیساتھ سیکولر تعلیم کی ڈگریاں بھی دینی ہوں گی۔ جیسا کہ مغرب میں کئی معروف تعلیمی ادارے بنیادی طور پر مسیحی تعلیم کیلئے شروع ہوئے تھے مگر آج وہ مسیحی علوم میں ڈگریوں کے علاوہ سیکولر علوم کی ڈگریاں بھی دیتے ہیں۔ عمران خان نے اس معاملہ میں ایک کوشش کی تھی جو سخت عوامی رد عمل نے پلٹ دی۔

چلیں آپ کو ارتقائی سفر مبارک ہو۔

اب آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گا کہ عصری علوم کی ڈگریوں سے متعلق آپ کی کیا مراد ہے؟ انٹرمیڈیٹ لیول یا ماسٹر اور ڈاکریٹ لیول؟
ماسٹر اورڈاکٹریٹ لیول کے لیے بہت سے وسائل درکار ہوتے ہیں جو آپ صاحبان سے مخفی نہیں۔ جس کے یہ مدارس فی الوقت متحمل نہیں۔ اور انٹرمیڈیٹ لیول پر بہت سے ادارے عصری تعلیم دے رہے ہیں۔
خود میں جس ادارے میں پڑھاتا ہوں وہ گوجرانوالہ میں ہر سال نہایت اعلی کارکردگی کے حامل اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ بعض طلبا گوجرانوالہ بورڈ میں پوزیشن بھی حاصل کرچکے ہیں۔
 
بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ لیول کی ڈگریاں جسکے بعد آپ جدید ورک فورس میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ یہ فی الحال دینی ادارے دینے سے قاصر ہیں۔ انکے بغیر یہ مین اسٹریم تعلیمی ادارے نہیں بن سکتے۔
مسئلہ وہی ہے جو آپنے اوپر بیان کیا یعنی فنڈنگ کی کمی۔ ایک صوبہ کی حکومت نے اس خلا کو پر کرنے کیلئے فنڈنگ کی کوشش کی تھی مگر سخت عوامی رد عمل نے رکاوٹ ڈال دی۔ باقی نچلے لیول پر دینی مدارس جو سیکولر تعلیم دے رہے ہیں، یہ بہت خوش آئین بات ہے۔ اسے جاری رہنا چاہئے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
میں نے تو کوئی مخالفت نہیں کی۔ صرف عوامی رد عمل کی بات کر رہا تھا۔ دینی مدارس کے طلبا بھی پاکستانی ہیں۔ انہیں بھی حق حاصل ہونا چاہیے کہ دینی علوم کیساتھ سیکولر تعلیم کی ڈگریاں حاصل کریں۔ یہ حق صرف لبرل سیکولر اداروں کو حاصل ہونا نا انصافی ہے۔ تحریک انصاف نے ایک کوشش کی تھی جو اتفاقاً طالبان کی درس گاہ ہونے کی وجہ سے الٹی پڑ گئی۔
جن میں بقول آپ کے آپ بھی شامل تھے:rollingonthefloor:

مذاق کر رہا ہوں۔ ناراض نہ ہوں
 
شاہد شاہ

محفلین
کیا کروں کہ اس جواب میں ہی تضادات کی بھرمار ہے۔ :)
تعلیم صرف دینی نہیں ہوتی۔ سیکولر تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ اگر کوئی دینی ادارہ صرف دینی ڈگریاں دے رہا ہے تو وہ تعلیمی ادارہ نہیں بن سکتا جب تک سیکولر تعلیم کی ڈگریاں نہ دے
 
اور اگر عصری ادارہ اگر صرف عصری تعلیم ہی دے (دینی تعلیم نہ دے) تو اسے تعلیمی ادارہ کہلانے کا کتنا حق ہے؟؟
 
شاہد شاہ

محفلین
اور اگر عصری ادارہ اگر صرف عصری تعلیم ہی دے (دینی تعلیم نہ دے) تو اسے تعلیمی ادارہ کہلانے کا کتنا حق ہے؟؟
اتنا ہی جتنا صرف دینی ڈگریاں دینے والے ادارے کو ہوتا ہے۔ مغرب میں اکثر یونیورسٹیز اسی وجہ سے سیکولر ڈگریوں کیساتھ ساتھ تھیولوجی، مذہبی فلاسفی، اور پریسٹ بننے کی پروفیشنل ڈگریاں بھی دیتی ہیں
 
Top