مبارکباد نمایاں اراکین میں شمولیت مبارک !

محمد وارث

لائبریرین
وا جی وا۔ فورموں پر کیسی نت نئی مبارکبادیں دینے کی سہولت موجود ہے۔ مبارکاں ہوون جی صدیقی صاحب۔

ابھی اسی بات کو لیکر میں نے کچھ دیر پہلے سوچا کہ مزید مبارکبادیں کس کس فیلڈ میں دی جا سکتی ہیں، تو بہت کچھ ذہن میں آیا۔

ایک ماہ میں سب سے زیادہ مراسلے کرنے کی مبارکباد۔
ایک ماہ میں سب سے زیادہ مثبت ریٹنگز وصولنے یا داغنے کی مبارکباد۔
ایک ماہ میں سب سے زیادہ وقت آنلائن رہنے کی مبارکباد (کیا سوفٹ وئیر میں ہر ممبر کا آنلائن رہنے کا کل وقت شو ہو سکتا ہے؟)

مزید یہ کہ اوور آل سب سے زیادہ لائکس، زبردست، پر مزاح و دیگر ریٹنگ رکھنے کی مبارکباد اور اس سے بڑھ کر اس ریکارڈ کو بریک کرنے کی مبارکباد۔

مزید بھی سوچتا ہوں۔ باقی احباب سے بھی گزارش وغیرہ ہے کہ نئی مبارکبادی لڑیوں کے لیے وجوہات تلاش کرنے میں مدد فرمائیں۔
درست فرمایا چوہدری صاحب، اب ہمارے آپ کے لیے "مبارک" تو وہی ہے جو چھوہاروں کے ساتھ ہو، مگر ایسی چھوٹی چھوٹی مبارکوں سے بھی یہاں کچھ رونق لگی رہتی ہے۔ :)
 
درست فرمایا چوہدری صاحب، اب ہمارے آپ کے لیے "مبارک" تو وہی ہے جو چھوہاروں کے ساتھ ہو، مگر ایسی چھوٹی چھوٹی مبارکوں سے بھی یہاں کچھ رونق لگی رہتی ہے۔ :)
جی آ، ہم نے 'فروٹ فار افطار' دے دیا ہے, اب روزہ داروں کی مرضی ہے وہ اس سے بھی روزہ کھولتے ہیں یا پرانی تنخواہ پر ہی راضی خوش ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ فارمولا چوہدری صاحب پر لاگو ہوتا ہے
وارث بھائی کے لیے فارمولا
ایک + تین = چار
میں اپنے والد صاحب مرحوم کو ایک جمع ایک دو بتایا کرتا تھا تو کہتے تھے "میری اینی قسمت کتھے پتر" سو میری اتنی قسمت کہاں بہن جی! :)
 
کوئی مبارک نہیں تابش بھائی کو ۔۔میرا رکارڈ کیوں توڑا :arrogant::p
میرا ریکارڈ کیوں توڑا سے ایک سنا سنایا واقعہ (کیا پتا حقیقت بھی ہو) یاد آیا۔ کہتے ہیں کہ 'برصغیر' کی ہاکی ٹیم نے کوئی اولمپکس وغیرہ جیتا تو منتظمین نے بتایا کہ آپ نے اپنا قومی ترانہ بھی پڑھنا ہے، جو کہ شاید اس وقت برصغیر میں نہیں تھا تو کھلاڑیوں نے فوری ترانہ بنایا۔۔۔۔
میری بھینس کے ڈنڈا کیوں مارا۔۔۔۔
میری بھینس کے ڈنڈا کیوں مارا۔۔۔
گھاس چرن کو جاتی تھی۔۔۔
گھاس چرن کے آتی تھی۔۔۔
میری بھینس کے ڈنڈا کیوں مارا۔۔
وغیرہ وغیرہ
 
فرقان احمد

محفلین
وا جی وا۔ فورموں پر کیسی نت نئی مبارکبادیں دینے کی سہولت موجود ہے۔ مبارکاں ہوون جی صدیقی صاحب۔

ابھی اسی بات کو لیکر میں نے کچھ دیر پہلے سوچا کہ مزید مبارکبادیں کس کس فیلڈ میں دی جا سکتی ہیں، تو بہت کچھ ذہن میں آیا۔

ایک ماہ میں سب سے زیادہ مراسلے کرنے کی مبارکباد۔
ایک ماہ میں سب سے زیادہ مثبت ریٹنگز وصولنے یا داغنے کی مبارکباد۔
ایک ماہ میں سب سے زیادہ وقت آنلائن رہنے کی مبارکباد (کیا سوفٹ وئیر میں ہر ممبر کا آنلائن رہنے کا کل وقت شو ہو سکتا ہے؟)

مزید یہ کہ اوور آل سب سے زیادہ لائکس، زبردست، پر مزاح و دیگر ریٹنگ رکھنے کی مبارکباد اور اس سے بڑھ کر اس ریکارڈ کو بریک کرنے کی مبارکباد۔

مزید بھی سوچتا ہوں۔ باقی احباب سے بھی گزارش وغیرہ ہے کہ نئی مبارکبادی لڑیوں کے لیے وجوہات تلاش کرنے میں مدد فرمائیں۔
مراسلہ ہذٰا عدنان میاں کی کشید کردہ مسرتوں کو گہن لگانے کے مترادف ہے۔ :)
تجزیہ درست ہے ویسے
 
بہت بہت مبارک ہو محمد تابش صدیقی بھائی۔ یہ تو سونے پر سہاگہ ہوگیا!!!

مابدولت برادرم تابش کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔

:best: :zabardast1: :good: :a6: بہت بہت :congrats: ہو ! :):)

بہت مبارک ہو تابش بھائی :):)
بہت شکریہ، آپ تمام احباب کا
 
جی ہاں۔ مصروفیت رہی۔ آج کل اسکول سے چھٹیاں ہیں تو اس لیے دوبارہ نظر آ رہے ہیں۔ :)
ٹھیک ہے جی ,بس گذارش عرض ہے کہ محفل سے تعلق قائم رکھیں ,مصروفیت سے تھوڑا وقت نکال کر محفل کو بھی دیا کریں ۔اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔آمین
 
Top