نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
یہ دھاگہ کافی لمبا ہو گیا ہے۔ انفارمیشن کافی بکھر رہی ہے۔ کیا مزید پیشرفت پر گفتگو کے لیے علیحدہ دھاگہ نہ شروع کر دیں؟
 
arifkarim

معطل
یہ دھاگہ کافی لمبا ہو گیا ہے۔ انفارمیشن کافی بکھر رہی ہے۔ کیا مزید پیشرفت پر گفتگو کے لیے علیحدہ دھاگہ نہ شروع کر دیں؟
بہتر رہے گا۔ انفارمیشن ڈھونڈنا کافی مشکل ہو گیا ہے اور ایک جیسے موضوع مختلف دھاگوں میں چل رہے ہیں :(
 
شکیب

محفلین
اس کا نتیجہ سعد نستعلیق ہے۔ محمد سعد اس پر مزید روشنی ڈال سکتے ہیں۔
اوہ۔ لیکن مجھے تو سعد نستعلیق اور نفیس نستعلیق ایک ہی فانٹ کے دو نام لگتے تھے۔ بلکہ اپنی ایک ویبسائٹ پر تو نفیس ہی کو سعد کے نام سے امبیڈ بھی کیا ہوا ہے۔
ان میں کیا فرق ہے؟
دیکھیے سعد صاحب موجود ہیں یا نہیں۔
 
سید ذیشان

سعد صاحب موجود ہیں۔ فرق یہ ہے کہ نفیس کیریکٹر بیسڈ فانٹ ہے۔ جبکہ سعد اس فانٹ سے لگیچر اخذ کر کے بنایا گیا ہے۔ دیکھنے میں البتہ ایک جیسے ہی ہیں۔

پی ٹی آئی کی ٹیم اس پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے۔ جاسم محمد
 
محمد سعد

محفلین
اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اس زمانے کا کام ہے جب کریکٹر بیسڈ فانٹس عام طور پر ٹھیک سے رینڈر ہی نہیں ہوتے تھے اور ان کے ساتھ کام کرنا اچھا خاصا سر درد ہوا کرتا تھا۔ اب تو وہ دور گیا۔ بہرحال، اس سب مغزماری کے دوران کچھ ٹولز بنے تھے جن سے بعد میں کچھ اور پراجیکٹس میں استفادہ کیا گیا۔
 
فیصل ایوب

محفلین
میں نے عارف کریم بھائی کے فراہم کردہ ترسیموں کی فہرست میں سے "Urdu Total" کا انتخاب کر کے اس کے تمام ترسیموں کی ایس وی جی فائل بنا لی ہے۔ اس کے لئے شیل اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں مثلاً اسی دھاگے میں پچھلے صفحات میں عارف بھائی کے فراہم کردہ لک اپ فائل کی مدد سے پہلے لکھی ہوئی میپنگ کو مدون کیا۔ فونٹ سازی میں اس سے آگے کے کاموں سے نا بلد ہوں اس لئے یہ ایس وی جی فائلیں فراہم کر رہا ہوں۔ احباب ان پر تجربہ کرنا چاہیں تو کام کو آگے بڑھائیں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں۔

تعداد: 36347 ترسیمے
مستعمل فونٹ: Nafees (جاری کردہ CRULP)
فارمیٹ: svg
ریزولیوشن: 3000 dpi
جنریشن ٹائم: 820 سیکینڈ
کمپریسڈ فائل حجم: 126.7MB
ایکسٹریکیڈ فولڈر حجم: 434.2 MB
ترسیمہ سورس فہرست: "Urdu Total" (جمع کردہ نعیم سعید، فراہم کردہ عارف کریم)
ترسیمہ و فائل کے نام کی میپنگ: "PostScript_LookUps" (فراہم کردہ عارف کریم)
جنریٹر اسکرپٹ: liggen (جاری کردہ اردو ویب، آئیڈیا محمد سعد)

ڈاؤنلوڈ کمپریسڈ رار ترسیمہ فائل
ڈاؤنلوڈ مستعمل لگیچر لسٹ
ڈاؤنلوڈ مستعمل جنریٹر اسکرپٹ (تازہ ترین)
محترم لنک اَپڈیٹ فرمائیں۔ یہ کام نہیں کر رہے۔
شکریہ
 
یاسر حسنین

محفلین
محترم لنک اَپڈیٹ فرمائیں۔ یہ کام نہیں کر رہے۔
شکریہ
لگیچرز کی فہرست نیچے موجود اقتباس والے پیغام سے حاصل کر لیں
نبیل بھائی کی خواہش پر نعیم سعید بھائی کی طرف سے جاری کر دہ اردو ترسیمہ جات کی جدید فہرست جاری کی جار رہی ہے۔ اسکی تیاری سے متعلق نعیم بھائی کا یہ پیغام ملاحضہ ہو:
b169.gif
مندرجہ ذیل فائلز مائکروسافٹ ایکسل فارمیٹ میں بنائی گئی ہیں اور انکے درمیان فرق درج ذیل ہے:
1۔ Urdu Total (No Shoshas Combined).xls
مکمل ترسیمہ جات اردو کی فہرست ،جسمیں بغیر شوشہ جات یا اعراب والے ترسیمے بھی شامل ہیں۔
2۔ Urdu Total.xls
خالی اردو ترسیموں کی فہرست، جسمیں اعراب و شوشوں والا کوئی ترسیمہ شامل نہیں۔
3۔ Urdu Erab Total (Shoshas).xls
اس فہرست میں صرف اعراب و شوشوں والے ترسیمے شامل ہیں۔
4۔Urdu Erab Total (No Shoshas).xls
اس فہرست میں‌صرف اعراب اور بغیر شوشوں والے ترسیمے شامل ہیں۔
5۔Quran LigasTotal (No Erabs).xls
اس فہرست میں‌صرف قرآن پاک کے ترسیمے بغیر اعراب کے شامل ہیں۔
مفہوم:
شوشہ جات اور بغیر شوشوں والی فہرست میں‌کیا فرق ہے؟
یونیکوڈ والوں کی کمال ذہانت کے بعد جب شوشہ جات اور لگیچرڈ حروف جیسے: ئ، ۂ، آ، ؤ، وغیرہ کیلئے الگ الگ قدریں دی گئیں، تو ہمیں‌بھی مجبوراً انہیں‌انپیج میں ٹائپ کرنے کیلئے خالی شوشوں میں کنورٹ کرنا پڑا۔ یوں‌صرف اعراب و شوشوں والی فہرست محض انپیج میں ٹائپنگ کیلئے استعمال کریں۔
جبکہ زیادہ تر نستعلیقی یونیکوڈ فانٹس خالی شوشوں کی بجائے لگیچرڈ حروف کیساتھ زیادہ بہتر نتیجہ فراہم کرتے ہیں۔ یوں استعمال کرنے والے کیلئے انتخاب کا دروازہ کھلا ہے۔
کیا قرآن پاک کے ترسیمے پروف ریڈ ہیں؟
جی نہیں، سو فیصد نہیں ہیں۔ اپنی ذمہ داری پر استعمال کریں۔
ربط:
http://arifkarim.no/Public/Total Ligas.rar
رہی بات باقی چیزوں کی تو ان کی اب ضرورت نہیں۔ کیونکہ فونٹ سعد نستعلیق کے نام سے جاری ہو چکا ہے۔
فونٹ کے اندر موجود تمام لگیچرز آپ اوپر مہیا کی گئی لگیچر لسٹ کا استعمال کر کے آسانی نکال سکتے ہیں۔
 
فیصل ایوب

محفلین
لگیچرز کی فہرست نیچے موجود اقتباس والے پیغام سے حاصل کر لیں

رہی بات باقی چیزوں کی تو ان کی اب ضرورت نہیں۔ کیونکہ فونٹ سعد نستعلیق کے نام سے جاری ہو چکا ہے۔
فونٹ کے اندر موجود تمام لگیچرز آپ اوپر مہیا کی گئی لگیچر لسٹ کا استعمال کر کے آسانی نکال سکتے ہیں۔
جزاک اللہ بھائی۔
اور یہ بھی رہنمائی فرما دیں کہ فانٹ بنانا کہاں سے سیکھا جائے؟
 
یاسر حسنین

محفلین
جزاک اللہ بھائی۔
اور یہ بھی رہنمائی فرما دیں کہ فانٹ بنانا کہاں سے سیکھا جائے؟
فونٹ کرییٹر میں عربی فونٹ بنانے کا ٹٹوریل
یہاں کچھ مواد اکٹھا کیا ہے لیکن عربی زبان میں ہے۔ عربی سمجھ نہ بھی آئے تو دیکھ کر ہی کافی کچھ سمجھ آ جائے گی۔
ابتدا بالکل سادہ فونٹ سے کریں۔ جن میں عموماً ایک لفظ کی زیادہ سے زیادہ چار اشکال ہوتی ہیں۔ اس کے بعد مائیکرو سافٹ وولٹ والی ویڈیوز اسی لڑی کے آخر میں موجود ہیں ان کو دیکھیں. نفیس ویب نسخ جیسے فونٹس ڈھونڈیں جن کے وولٹ سورس دستیاب ہیں۔ ان کو مائکروسافٹ وولٹ میں کھول کر ان کی پروگرامنگ کا مطالعہ ویڈیوز کی روشنی میں کریں۔
اس کے بعد پھر نستعلیق فونٹ تیار کرنے کی باری آتی ہے۔ اگر آپ شروع ہی نستعلیق سے کرنا چاہتے ہیں تو بہت جلد تھک ہار کر بیٹھ جائیں گے۔ اس لیے سٹیپ بائی سٹیپ چلیں۔
 
جزاک اللہ
 
Top