نعت رسولِ مقبولﷺ ۔۔۔ خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سبحان اللہ! بہت خوب۔۔۔
بلال بھائی ایک مشورہ:
”الناس“ کے بجائے ”والناس“ لکھ دیں۔
دو وجہ سے:
۱۔ ”الناس“ نام اردو زبان میں غالبا آخری سورت کے لیے مانوس نہیں ہے۔ ”الحمد“ نام مانوس ہے۔
۲۔ ”والناس“ سے آخری سورت کے بجائے آخری لفظ مراد لیا جائے گا۔ جیسے ”الحمد“ قرآن کا پہلا لفظ ہے۔ بسم اللہ کی بحث الگ ہے۔
بہت بہت شکریہ اسامہ بھائی
زہے نصیب میرے
حکم کی تعمیل ہوئی۔
سدا سلامت رہیے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سبحان اللہ بلال بھائی، بہت عمدہ کاوش اللہ پاک قبول فرمائیں، آمین

اور ایک چھوٹی سی تجویز اس شعر کی بابت

ہر شخص نے اوڑھا ہے شریعت کا لبادہ
ہر شخص کی پوشاک پہ تصویرِ ریا ہے

یہ غزل کا یا مناجات کا جزو محسوس ہوتا ہے کیوں کہ نعت میں تو صرف نبی ﷺ سے اظہارِ عقیدت ہوتا ہے ۔ جبکہ اس خوبصورت شعر میں مسلم معاشرے کی ایک برائی کی شاندار عکاسی کی ہے ۔
بہت بہت شکریہ ابن رضا بھائی
اس شعر کی بابت ارادہ تو مناجات کا ہی تھا لیکن چونکہ یہ نعت کے ساتھ ہوا تھا، اس لئے فوری طور پہ اسی میں شامل کر دیا۔
 
Top