نعتیہ کلام - برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر اساتذہ اکرام سے اصلاح کی گذارش ہے۔

معطر ہے فضا ہر چیز پر اک نور چھایا ہے
مدینے پر خدا کے رحمتوں کا خاص سایہ ہے

ادب اورعشق کا جذبہ ہمیشہ دل میں پایا ہے
زباں پر جب بھی محبوبِؐ خدا کا نام آیا ہے

سنو لا ترفعو اصواتکم قرآن میں کہہ کر
ادب محبوبؐ کا اللہ نے کرنا سکھایا ہے

خدا کے حکم سے اس کی دعا مقبول ہوتی ہے
محبت دل میں لے کر انؐ کے در پر جو بھی آیا ہے

زمیں افضل ہے انؐ کے روضہء اطہر سے منبر تک
خدا نے فضل سے اپنے جسے جنت بنایا ہے​
 
آخری تدوین:
سر الف عین اور دیگر اساتذہ اکرام سے اصلاح کی گذارش ہے۔

معطر ہے فضا ہر چیز پر اک نور چھایا ہے
مدینے پر خدا کے رحمتوں کا خاص سایہ ہے

ادب اورعشق کا جذبہ ہمیشہ دل میں پایا ہے
زباں پر جب بھی محبوبِؐ خدا کا نام آیا ہے

سنو لا ترفعو اصواتکم قرآن میں کہہ کر
ادب محبوبؐ کا اللہ نے کرنا سکھایا ہے

خدا کے حکم سے اس کی دعا مقبول ہوتی ہے
محبت دل میں لے کر انؐ کے در پر جو بھی آیا ہے

زمیں افضل ہے ان کے روضہء اطہر سے منبر تک
خدا نے فضل سے اپنے جسے جنت بنایا ہے​
بہت خوب اور قابلِ قدر میرے نزدیک میں تو خود ایک طالب علم ہوں مگر مجھ کو پڑھ کر بہت اچھا لگا میری طرف سے 100 میں سے 100
اور
عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم مبارک ہو
 
فلسفی

محفلین
بہت خوب اور قابلِ قدر میرے نزدیک میں تو خود ایک طالب علم ہوں مگر مجھ کو پڑھ کر بہت اچھا لگا میری طرف سے 100 میں سے 100
اور
عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم مبارک ہو
بہت شکریہ محترم، آپ کے الفاظ سن کے بے اختیار زبان سے یہ شعر ادا ہوا ہے۔

پسند انؐ کو اگر میری یہ کاوش آ گئی تو پھر
انھی الفاظ کو میرے کفن کے ساتھ رکھ دینا
 
الف عین

لائبریرین
درست ہے نعت میرے خیال میں۔ ایک معمولی سا اعتراض ہو سکتا ہے کہ 'سنو' بھرتی کا ہے اصواتکم والے شعر میں
 
فلسفی

محفلین
درست ہے نعت میرے خیال میں۔ ایک معمولی سا اعتراض ہو سکتا ہے کہ 'سنو' بھرتی کا ہے اصواتکم والے شعر میں
شکریہ سر کھٹکا مجھے بھی کچھ تھا۔ کچھ متبادل سمجھ نہیں آرہا تھا۔ مصرعہ تو "ہمیں" سے کہا تھا پھر بدل دیا کیا "ہمیں" کے ساتھ ٹھیک رہے گا۔یعنی

ہمیں لا ترفعو اصواتکم قرآن میں کہہ کر
 
Top