1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

مجاز نظم : نیا کشمیر - اسرار الحق مجاز

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 25, 2019

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نیا کشمیر
    اک شرارہ جھلملایا اور فضا میں کھو گیا
    اک شرارہ جانبِ خلدِ جواں آیا تو کیا
    کوئی طوفان آئے اک کوہِ گراں ہے اس طرف
    کوئی طوفاں برسرِ کوہِ گراں آیا تو کیا
    دست و بازو میں صَلابت آچکی فولاد کی
    اب مقابل اک حریفِ نیم جاں آیا تو کیا
    خود حقیقت پر پڑے باطل کا سایہ تابکے
    مہرِ عالم تاب کے آگے دھواں آیا تو کیا
    دیر کی عظمت بھی ہے آخر مسلم ہم نفس
    دیر کی محراب تک شورِ اذاں آیا تو کیا

    چند بنیادی عناصر مائلِ پیکار ہیں
    اک نئے کشمیر کی تشکیل کے آثار ہیں
    اسرار الحق مجاز
     
    آخری تدوین: ‏اگست 25, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    چند بنیادی عناصر مائلِ پیکار ہیں
    اک نئے کشمیر کی تشکیل کے آثار ہیں
     
    آخری تدوین: ‏اگست 26, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر