احمد ندیم قاسمی نظم: صدائے بے صدا

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 21, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,346
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    صدائے بے صدا
    ٭
    اظہارِ مدعا کی اجازت کا شکریہ
    لیکن میری زبان تو واپس دلائیے
    الفاظ سے صدا کی صفت کس نے چھین لی
    اس رہزنی کا کھوج تو پہلے لگائیے

    جب مل گیا مجھے مری آواز کا سراغ
    جنباں رہیں گے کنجِ لحد میں بھی میرے لب
    یوں بولنے کو بول تو دوں آج بھی، مگر
    تاروں کے ٹوٹنے سے نہ ٹوٹا سکوت شب

    ٭٭٭
    احمد ندیم قاسمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. راسخ شاہد

    راسخ شاہد محفلین

    مراسلے:
    7
    جھنڈا:
    India
    واہ۔۔ احمد ندیم قاسمی صاحب کے کیا کہنے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب
     
  4. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,423
    زبردست نظم
    شاعر وہی جو انقلابی ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر