نظم : تمھارے بن : از : ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کتنا اسمارٹ ہے ہمارا بہن؟؟؟؟؟
اتنا کہ وزن کی مشین پر کھڑا ہو تو مشین کہتی ہے، کچھ وزن تو ڈالو اس پر ۔۔۔ ۔۔ :laugh::rollingonthefloor:
نہیں ایسا بھی نہیں کہتی ہے لاسٹ ٹائم جب میں نے اپیا وزن کیا تو وہ 52 کلو تھا :-P
سچ میں ایسا ہی لگتا ہے کہ اسے کوئی جن بابا چمبڑ گیا ہے۔
آپ کو کیوں لگا ایسا بھلا ؟؟؟:rolleyes:
 
محمد امین

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔شابشے بھئی۔۔۔ پہلی لڑکی دیکھی ہے جو اپنا وزن سچ سچ بتا رہی ہے :) ۔۔۔

مگر اس وقت سے اب تک تو 10 12 کلو بڑھ گیا ہوگا نا :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کو کیوں لگا ایسا بھلا ؟؟؟:rolleyes:

وہ میں نے دیکھا ہے جب کسی لڑکی کو چن چمبڑ جاتا ہے ناں اور کوئی پیر اس کو نکالتا ہے تو وہ لڑکی کہہ رہی ہوتی ہے "ہاہاہاہا میں نہیں جاؤں گا۔ میں تمہیں کھا جاؤں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔" تو تم بھی اسی طرح باتیں کر رہی تھی اس لیے مجھے ایسا لگا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔ شابشے بھئی۔۔۔ پہلی لڑکی دیکھی ہے جو اپنا وزن سچ سچ بتا رہی ہے :) ۔۔۔

مگر اس وقت سے اب تک تو 10 12 کلو بڑھ گیا ہوگا نا
مسئلہ یہ ہے کہ میرا وزن اس سے تجاوز نہیں کرتا لالہ :angel:
وہ میں نے دیکھا ہے جب کسی لڑکی کو چن چمبڑ جاتا ہے ناں اور کوئی پیر اس کو نکالتا ہے تو وہ لڑکی کہہ رہی ہوتی ہے "ہاہاہاہا میں نہیں جاؤں گا۔ میں تمہیں کھا جاؤں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔" تو تم بھی اسی طرح باتیں کر رہی تھی اس لیے مجھے ایسا لگا۔
مجھے جن کیا چمبڑے گا میں خؤد اس کو چمبڑ جاؤں گا :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا ہوتا ہے شمشاد بھائی ؟

یہ تو سامان کی وجہ سے اُلار ہوا ہے، ٹانگہ سواریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
animal039.jpg
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
وہ میں نے دیکھا ہے جب کسی لڑکی کو چن چمبڑ جاتا ہے ناں اور کوئی پیر اس کو نکالتا ہے تو وہ لڑکی کہہ رہی ہوتی ہے "ہاہاہاہا میں نہیں جاؤں گا۔ میں تمہیں کھا جاؤں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔" تو تم بھی اسی طرح باتیں کر رہی تھی اس لیے مجھے ایسا لگا۔
بڑھ بھی گیا تو ہمیں کیا معلوم ہو گا۔

پرسوں سُنا تھا کہ فیصل آباد میں ایک ٹانگہ اُلار ہو گیا تھا۔ وہ کیا تمہاری وجہ سے ہوا تھا؟
لالہ اب میں آپ سے ناراض ہو جاؤں گا ہاں جی :waiting:
 
محمد امین

لائبریرین
اس دھاگے پر مزید گپ شپ بالکل بند۔

اب صرف ناعمہ کے کلام پر بات ہو گی۔

مندرجہ بالا نظم دورِ حاضر کی نوجوان اور صاحبِ طرز شاعرہ و افسانہ نگار محترمہ ناعمہ عزیز کی جولانیٔ قلم اور جدتِ طبع کا نتیجہ ہے۔ یہ نظم جہاں ہماری ممدوحہ کے تجربات پر روشنی ڈالتی ہے وہیں آج کی دنیا میں موجود محرومیوں کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ نظم کے شروع میں شاعرہ نے لفظ "مالا" استعمال کیا ہے، گو اس سے تاثر یہ ملتا ہے کہ کوئی ہماری ممدوحہ کی مالا لے بھاگا ہے مگر جیسے جیسے ہم اس نظم کے دھارے میں بہتے بہتے آگے بڑھتے ہیں، "سوگ"، "روگ"، "آگ"، "درد"، "چین"(چ کے نیچے زیر نہیں ہے) اور پھر نظم کے درمیان میں کہ جہاں نظم اپنی معراج کو چھوتی نظر آتی ہے، "قبر"، "مقبرہ" اور "دفن" جیسے الفاظ قاری کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ یہ تذکرہ "مالا" کے کھو جانے کا نہیں بلکہ زندگی کی چنوتیوں سے منتج ہونے والی گھمبیرتا ہے۔ اس نظم کا اختتام شاعرہ اپنی ناکارگی کے اعتراف کے ساتھ کرتی ہیں (وہ نہ بھی بتاتیں تو۔۔۔۔۔۔۔)، اور پھر یہ کہتی ہیں کہ "مالا" کے بن ان کا کوئی گزارا نہیں، "مالا تم جہاں کہیں بھی ہو گھر واپس آجاؤ۔۔۔۔ناعمہ کی طبیعت سخت خراب ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہائے او میریا ربا، کتھے ان پڑھاں نال وا پے گیا اے۔

وہ اس مالا کی بات نہیں کر رہی جو اس سے ساڑھے پندرہ روپے قرضہ لے کر غائب ہو گئی ہے، نہ ہی پرانی گلوکارہ مالا کی بات کر رہی ہے، وہ بات کر رہی ہے موتیوں کی مالا کی۔ جو کہیں گُم ہو گئی ہے اور ڈھونڈے سے بھی نہیں مل رہی۔
 
اب اس پر روشنی تو محترمہ ناعمہ ہی ڈالیں گی
 
ماشاءللہ شاکر کے بعد اب ناعمہ نے بھی باقاعدہ شاعری شروع کر دی ہے۔

یہ تو گھر میں ہی شاعروں کی کھیپ تیار ہو رہی ہے۔

اچھی لکھی ہے نظم ناعمہ ۔ لکھتی رہنا تو ضرور اچھے اور موثر طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکو گی۔
 
ماہا عطا

محفلین
تمھارے بِن

کسی کے چھوڑ جانے سے،
سانسوں کی مالا کا،
دھاگا کب ٹوٹا ہے،
تو پھر یہ سوگ کیسا ہے!
یہ دل کا روگ کیسا ہے!
یہ کیسی آگ لگتی ہے!
یہ کیسا درد اُٹھتا ہے!
کہ مجھے کو چین نہیں آتا!
چلو اک کام کرتی ہوں،
وہ سب میں بھول جاتی ہوں،
ہاں میں اِک قبر بناتی ہوں،
کہ جس کے مقبرے پر میں،
تمھارا نام لکھتی ہوں،
تمھاری یادوں کے سائے،
میں اس میں دفن کرتی ہوں،
چلویہ فرض کرتی ہوں،
کہ تم کو بھول جاتی ہوں،
مگر یہ سب ناکارہ ہے،
تمھارے بن نا پہلے تھا،
نا اب میرا گزارہ ہے۔

ناعمہ عزیز :)
بہت زبردست ناعمہ ۔۔۔۔۔سدا ہنستی مسکراتی اہو۔۔۔۔
 
Top