نظم - بدن کا فیصلہ- محمد علوی

یہ بدن
جسے میں
بہترین غذائیں کھلاتا رہا
پانی کی جگہ
شراب پلاتا رہا
یہی بدن
مجھ سے کہتا ہے
جاو
دفع ہو جاو
جنت کے مزے اڑاو
کہ دوزخ کے عذاب اٹھاو
میری بلا سے
میں تو اب
قبر میں سو رہوں گا
مٹی ہوں
مٹی کا ہو رہوں گا
 
Top