محمد علوی

  1. محمد عادل عزیز

    نظم - بدن کا فیصلہ- محمد علوی

    یہ بدن جسے میں بہترین غذائیں کھلاتا رہا پانی کی جگہ شراب پلاتا رہا یہی بدن مجھ سے کہتا ہے جاو دفع ہو جاو جنت کے مزے اڑاو کہ دوزخ کے عذاب اٹھاو میری بلا سے میں تو اب قبر میں سو رہوں گا مٹی ہوں مٹی کا ہو رہوں گا
  2. محمد عادل عزیز

    نظم - آخری دن کی تلاش - محمد علوی

    خدا نے قرآن میں کہا ہے کہ لوگوں میں نے تمہاری خاطر فلک بنایا فلک کو تاروں سے چاند سورج سے جگمگایا کہ لوگوں میں نے تمہاری خاطر زمیں بنائی زمیں کے سینے پہ ندیوں کی لکیریں کھینچیں سمندروں کو زمیں کی آغوش میں بٹھایا پہاڑ رکھے درخت اگائے درخت پہ پھول پھل لگائے کہ لوگو میں نے تمہاری خاطر یہ دن بنایا...
Top