نظم اجتماعی - مفتی منیب الرحمن

6612_56825415.jpg
 
محترم جو چیز میں اپنے لیے پسند کرتا ہوں وہی دوسروں کے لیے بهی بہت خوشنماء مذہبی نعرے اور ان کی بنیاد پر لاکهوں قسم کا تحریری مواد انڑنٹ اور دیگر جگہ دستیاب ہے تو میں وہی مذہبی مواد پڑهتا ہوں جو میرے مکتب فکر کا ہو
 
سید زبیر

محفلین
نظم اجتماعی
مفتی منیب الرحمن
یہ سنی حنفی بریلوی ہیں اگر آپ کسی اورمکتب فکر سے ہیں اور متفق نہیں ہیں تو آپ اس کو نہ پڑهیں
http://dunya.com.pk/index.php/author/mufti-muneeb-ul-rehman/2014-04-03/6612/56825415
برادر عزیز ! ایک عمدہ تحریر شریک محفل کیا ۔ بہت شکریہ ،
لیکن یہ کیا ؟ کہ اگر میں اس فرقے سے تعلق نہیں رکھتا تو میں یہ نہ پڑھوں ۔ بھئی روشنی تو سب کے لئے ہے ۔ میرے آقا ﷺ نے کب فرمایا کہ میرا پیغام صرف محدود لوگوں تک پہنچاو۔ انہوں نے تو عربی ، عجمی ، گورے ، کالے کا فرق ختم کردیا تھا ۔ آپ ﷺ ہی کی تعلیمات تھیں کہ حبشہ کے بلال رضی اللہ تعالیٰ عنھا کو حضرت عمر فاروقرضی اللہ تعالیٰ عنھا یا سیدی کہہ کر پکارتے تھے ۔
اور میرے سمجھ میں یہ سیکولر کالفظ بھی نہیں آیا ۔ اسلام میں کتنی وسعت ، رواداری ، فراخ دلی ہے کہ اس کے سامنے تو سیکولر کا لفظ بھی ہیچ نظر آتا ہے ۔ میثاق مدینہ کی مثال سامنے ہے ۔
البتہ عمل ہونا چاہئیے ۔ ورنہ اسلام کا نظریہ تو آفاقی ہے ۔
 
آپ کی بات بہت خوشنما ہے اوراگر آپ یا کوئی اور صاحب متفق ہیں تو بے شک پڑهیں
 
نظم اجتماعی
مفتی منیب الرحمن
یہ سنی حنفی بریلوی ہیں اگر آپ کسی اورمکتب فکر سے ہیں اور متفق نہیں ہیں تو آپ اس کو نہ پڑهیں

آپ کی بات بہت خوشنما ہے اوراگر آپ یا کوئی اور صاحب متفق ہیں تو بے شک پڑهیں

ناصر بھائی آپ بہت اچھے ہیں ۔مگر یہ بریلوی بریلوی والا لفظ بار بار استعمال نا کریں۔ میں بھی مفتی صاحب کا ہم عقیدہ ہوں مگر بریلوی لفظ سے یوں لگتا ہے جیسے یہ حنفیوں میں کوئی نیا فرقہ ہے جو کہ اچھی بات نہیں۔ ہم صرف سنی ہیں اور حنفی المذہب ہیں۔ حنفی بھی کوئی فرقہ نہیں ہے بلکہ فقہ ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

دراصل بریلوی اور دیوبندی دونوں ہی "سُنی حنفی" کہلاتے ہیں لیکن ان کے عقائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ (اس بات پر حیرت بھی ہوتی ہے) ۔

شاید اسی خیال سے ناصر صاحب بار بار وضاحت کر رہے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
نظم اجتماعی
مفتی منیب الرحمن
یہ سنی حنفی بریلوی ہیں اگر آپ کسی اورمکتب فکر سے ہیں اور متفق نہیں ہیں تو آپ اس کو نہ پڑهیں
http://dunya.com.pk/index.php/author/mufti-muneeb-ul-rehman/2014-04-03/6612/56825415

کیا کسی تحریر کو پڑھے بغیر متفق یا غیر متفق کا فیصلہ کیا جا سکتاہے؟

میرا خیال سے جب بھی موقع ملے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں کو پڑھنا چاہیے تاکہ آپ جامد اندازِ فکر سے حتی الامکان بچ سکیں۔
 
کیا کسی تحریر کو پڑھے بغیر متفق یا غیر متفق کا فیصلہ کیا جا سکتاہے؟

میرا خیال سے جب بھی موقع ملے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں کو پڑھنا چاہیے تاکہ آپ جامد اندازِ فکر سے حتی الامکان بچ سکیں۔

Agreed or not.... that is with the school of thought or with the writer general public reputation
.
Yes ,This is the point i am a office worker not a islamic scholar (may be you /someone is Islamic scholar) so i dont have the reguired qualification to judge the islamic matter same the common people dont have
 
آبی ٹوکول

محفلین
بہت عمدہ کیا بات ہے مفتی صاحب کی جب سے مفتی صاحب نے کالم لکھنا شروع کیا ہے میں مفتی صاحب کہ تمام کالمز پڑھتا ہوں اور تقریبا سبھی کا لنک اپنی فیس بک پر بھی شئر کرتا ہوں شکر ہے کہ اہل سنت والجماعت میں مفتی منیب الرحمان صاحب جیسی نباض اور عبقری شخصیت موجود ہے جو کہ سرمایہ ہیں اہل سنت اور اسلام کا ۔۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اس سے پہلے بھی میں مفتی صاحب کا پرانا قاری رہا ہوں یعنی انکی بکس " تفھیم المسائل " کی تقریبا 6 جلدیں میری لائبریری کا حصہ ہیں اور تفسیر سورۃ نساء بھی، مگر کالمز کی شکل میں جو ندرت مفتی صاحب دکھلا رہے ہیں اس نے مجھے ورطہ حیرت (خوشگوار ) میں مبتلا کردیا وگرنہ پہلے میں انکو فقط ایک معتدل مزاج (خشک قسم کا) عالم دین ہی سمجھتا تھا کہ جسکی دین و شریعت و فقہ پر گہری نظر تھی۔ مگر مفتی صاحب کے کالمز پڑھ کر تو صاف صاف لگتا ہے کہ وہ عہد حاضر کے تمام علمی تقاضوں، دانش عہد ، کرنٹ افئرز حکومت و طرز حکومت کے اصول ومبادی اور ملکی ا ور بین الاقوامی سیاست و علوم سماجیات پربھی گہری بصیرت افروز نگاہ رکھتے ہیں ۔۔والسلام
 
کالم کا مرکزی خیال کیا ہے؟۔۔۔میرے خیال میں معاشرے میں موجود فکری خلفشار اور دینی و سیکولر طبقات کی پھیلائی ہوئی کنفیوژن کا ذکر کردینا ہی کافی نہیں، مفتی صاحب اگر عملی اقدامات کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کرتے تو زیادہ مفید ہوتا۔۔۔
 
بہت عمدہ کیا بات ہے مفتی صاحب کی جب سے مفتی صاحب نے کالم لکھنا شروع کیا ہے میں مفتی صاحب کہ تمام کالمز پڑھتا ہوں اور تقریبا سبھی کا لنک اپنی فیس بک پر بھی شئر کرتا ہوں شکر ہے کہ اہل سنت والجماعت میں مفتی منیب الرحمان صاحب جیسی نباض اور عبقری شخصیت موجود ہے جو کہ سرمایہ ہیں اہل سنت اور اسلام کا ۔۔۔ ۔
میں تو مفتی صاحب کا تب سے مداح ہوں جب سے میں نے ٹی وی پر انکی گفتگو سنی مجھے ان کی بغیر دباؤ میں آئے حق گوئی نے بہت متاثر کیا تھا۔ اور کالم میں مفتی صاحب عوامی انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور تمام معاملات پر جیسے نظر دوڑاتے ہیں تو میرے جیسے حیران رہ جاتے ہیں۔ ماشآاللہ
 
اس سے پہلے بھی میں مفتی صاحب کا پرانا قاری رہا ہوں یعنی انکی بکس " تفھیم المسائل " کی تقریبا 6 جلدیں میری لائبریری کا حصہ ہیں اور تفسیر سورۃ نساء بھی، مگر کالمز کی شکل میں جو ندرت مفتی صاحب دکھلا رہے ہیں اس نے مجھے ورطہ حیرت (خوشگوار ) میں مبتلا کردیا وگرنہ پہلے میں انکو فقط ایک معتدل مزاج (خشک قسم کا) عالم دین ہی سمجھتا تھا کہ جسکی دین و شریعت و فقہ پر گہری نظر تھی۔ مگر مفتی صاحب کے کالمز پڑھ کر تو صاف صاف لگتا ہے کہ وہ عہد حاضر کے تمام علمی تقاضوں، دانش عہد ، کرنٹ افئرز حکومت و طرز حکومت کے اصول ومبادی اور ملکی ا ور بین الاقوامی سیاست و علوم سماجیات پربھی گہری بصیرت افروز نگاہ رکھتے ہیں ۔۔والسلام

تفھیم المسائل جلد 1
Can be read online here
 
آبی ٹوکول

محفلین
کالم کا مرکزی خیال کیا ہے؟۔۔۔ میرے خیال میں معاشرے میں موجود فکری خلفشار اور دینی و سیکولر طبقات کی پھیلائی ہوئی کنفیوژن کا ذکر کردینا ہی کافی نہیں، مفتی صاحب اگر عملی اقدامات کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کرتے تو زیادہ مفید ہوتا۔۔۔
محمود بھائی میرے خیال میں کالم کا مرکزی خیال کالم کا عنوان " نظم اجتماعی " کا تحقق ہے جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں مفتی صاحب نے اپنے کالم میں کنایۃ اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا اور وہ فاضل کالم نگار میرے خیال میں خورشید ندیم صاحب ہیں کہ جنکی فکر یا اصول یہ ہے کہ قرآن وسنت کی تعبیر و تشریح کا حق ہر زمانے کے مسلم امہ کے نظم اجتماعی کو حاصل ہے غالبا انھوں نے اس موضوع پر کالم بھی لکھا تھا اور وہ میری نظر سے گزرا بھی تھا اگر میری یاد داشت صحیح کام کررہی ہے توووو ۔مفتی صاحب نے میری دانست میں دو طرح سے اس تصور پر چوٹ کی ہے ایک یہ کہ نظم اجتماعی ہے کیا ؟؟؟؟ بالخصوص پاکستان کا ؟؟؟ اور پھر پاکستان کے آئین کے مطابق ریاست میں قانون سازی کے جو ادارے ہیں یعنی جو کہ نظم اجتماعی کی تعریف کہ ذیل میں آتے ہیں اورانکے جو مختلف تشکیلی مراحل اور بناوٹ کا طریقہ کار ہے اسکو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں سے تشکیل پا جانے والے نظم اجتماعی کہ تصور کو قرآن و سنت کی تعبیر و تشریح کے معاملہ میں اتھارٹی سمجھنے کے اصول پر لطیف انداز میں چوٹ کی ہے، کہ آیا وہ اس چیز کے اہل ہیں کہ ان کے اجتماعی دینی فہم کو عہد خلافت راشدہ سے مماثل جانتے ہوئے قرآن و سنت کی تعبیر و تشریح میں حتمی جانا جائے؟؟؟ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو محمود بھائی آپ بڑے اور زیادہ علم والے بھی ہیں تصیح ضرور فرمایئے گا والسلام باقی آپکی اس بات سے ضرور متفق ہوں کہ مفتی صاحب حل بھی بیان کرنا چاہیے تھا لیکن شاید کہ آئندہ انے والے کسی کالم میں وہ اس موضوع پر تفصیل سے لکھیں بھی ۔۔۔۔کہ کالم اتنی طوالت کا متحمل نہیں ہوا کرتا ۔۔والسلام مع الاکرام
 
قیصرانی

لائبریرین
مفتی صاحب آج تک رمضان اور عید کے چاند پر کسی کو متفق نہیں کر سکے، اللہ امت کو ان سے بچائے کہ ان کے قول و فعل میں کم از کم مجھے تو تضاد محسوس ہوتا ہے کہ رمضان اور عید کے چاند جیسے بنیادی مسائل کو حل نہ کر سکنے کے باوجود کتنا عرصہ اسی عہدے پر فائز رہے ہیں جس کے بنیادی کاموں میں سے یہ ایک ہے (رویت ہلال کمیٹی)
 
Top