1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

نظر کرم کیجیئے!

وائیس آف سندھ نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 31, 2006

  1. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    اُن کی وفا اب بے وفائی ہوتی جارہی ہے
    ہماری محبت اب یکتائی ہوتی جارہی ہے

    ہم جن کے خوابوں میں ڈوبے رہے
    شاید اب ان سے آشنائی ٹوٹتی جارہی ہے

    تمہارا لباس تمہی کو مبارک ہو اے میرے ہم نشیں
    ہماری چاک قبا میں اک الگ پارسائی نظر آرہی ہے

    مجھے چند غزلیں لکھنی ہیں‘ لکھ کر چلا جا رہا ہوں
    اب میری غزل پڑھ کر تمہیں کیوں تنہائی ستا رہی ہے

    جب بادل برسیں گے‘ اور دور کہیں پرندے چہچاہٹ کریں گے
    تب شاید ملیں گے، ابھی صرف تیری یاد آ رہی ہے

    ہنس ہنس کر ملیں گے‘ کوئی غم نہ ہو گا پھر
    دور کہیں مجھے آکاش پہ مستقبل کی لکیر نظر آ رہی ہے

    آج بھی تیری آواز کی گونج سنائی دیتی ہے
    آفتاب دل کے کاغذ پہ تیری تحریر چھائی جا رہی ہے​
     
  2. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    مجھے آپ حضرات کے اصلاح کی بیحد ضرورت ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کی اصلاح سے یہ بندہ کچھ کر سکے!
     
  3. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    استادٍ محترم کا تھوڑا سا انتظار کریں
    قیصرانی
     
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,637
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ابھی دیکھ رہا ہوں اس کو۔ آپ کے خیالات تو اچھّے ہیں لیکن مجھے نثری غزلیں قبول نہیں۔ بحر میں تو فِٹ کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں لیکن قافیہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کیا رکھا جائے۔ محض زمین میں کچھ الفاظ مشترک کر دئے جائیں تو غزل نہیں بنتی، ردیف کے ساتھ ساتھ قوافی بھی چاہئے۔ میرا مشورہ ہے کہ ایک بار آپ خود اس کو دیکھ کر اصلاح کر لیں تو پھر میں میدان میں اتروں۔ برا نہ ماننا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    آپ کی مدد

    استادِ محترم
    میں تو اس فیلڈ میں نیا ہی ہوں۔ بس کبھی کبھی شاعری کے نام پر کچھ نہ کچھ لکھ لیتا ہوں۔ اصل میں مجھے تو شاعری کی الف ب بھی نہیں‌ آتی۔ مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں کہ ردیف کیا ہے وغیرہ۔ اب آپ ہی کی مدد چاہئے۔ کہ ردیف کیا ہوتا ہے۔ بحر کیا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
     
  6. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,056
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    ردیف ہم آواز الفاظ ہوتے ہیں جو ہر شعر کے آخر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
    جیسے آنا جانا کھانا پکانا
    فلک جھلک ادرک( :wink:
    انھیں ہم وزن الفاظ بھی کہتے ہیں۔ (اعجاز صاحب اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کردیجیے گا میرے ذہن میں‌ قافیہ اور ردیف گڈ مڈ ہورہے ہیں۔)
    بحر سے مراد شعر میں الفاظ کا ایسا کمبینیشن ہے جو منہ سے بالکل روانی سے ادا ہو۔ بحر کو جانچنا بہت ہی مہارت کا کام ہے اور اس کے لیے آوازوں کی بہت گہری پہچان ہونی چاہیے۔ خود میں (بزعم خود) شاعر ہونے کے ابھی تک بحر کے اسباق کو ہاتھ نہیں‌ لگا سکا۔
    یاد رہے اسی فورم میں تفسیر صاحب نے جو کینیڈا میں مقیم شاعر ہیں نے علم عروض کے نام سے جو اسباق پوسٹ کر رکھے ہیں اور بحر کے اسباق ہی ہیں۔ آپ انھیں پڑھئیے انشاءاللہ بہت سی باتیں کلئیر ہوجائیں‌ گی۔‌
     
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,637
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شاکر واقعی کچھ کنفیوز ہو رہے ہیں۔ لیکن تفسیر کے اسباق دیکھ سکتے ہیں۔ اس غزل میں محض ردیف ضرور ہے۔ رہی ہے، لیکن اس سے پہلے قافیہ ہونا چاہئے، وہ اسباق دیکھ لیں‌تو مسجھ میں آجائے گا انشاءاللہ
     
  8. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    مہربانی

    آپ سب حضرات کی بہت بہت مہربانی۔ میں‌ آپ کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ آپ نے میری اتنی مدد کی۔
     

اس صفحے کی تشہیر