نظریات، عقیدے اور مذاہب

زیک

مسافر
ہم نے اردو محفل کے قوائد و ضوابط میں کچھ اضافہ کیا ہے جو نیچے نقل کیا جا رہا ہے:

اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کسی اور مذہب یا نظریے کے پیروکار سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔

چونکہ اردو محفل پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو محفل کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔

امید ہے کہ آپ لوگ اپنے سے مختلف عقائد رکھنے والوں کو تنگ نہیں کریں گے اور ان کی بات تحمل اور خوش‌اسلوبی سے سنیں گے۔ کسی سے اختلاف ضرور کریں مگر اخلاق کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔
 

شعیب

محفلین
شکریہ

شکریہ مہربانی، عرصہ بعد اس محفل پر آیا ہوں؛ امید ہے اردو محفل کی یہ پالیسی ہمیشہ کیلئے یوں ہی بحال رہے گی - میری رائے ہے کہ اس محفل میں مذہب اور عقائد جیسے فضول بحوث پر پابندی لگائی جائے ؛ یہ محفل خالص اردو کی ترویج کے لئے بنائیں ۔


شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی


۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ زکریا بھائی کہ آپ نے بہت آرام اور دھیرج سے بہت اچھی طرح‌بات کو واضح‌کر دیا ہے
ایک اور اضافہ کرنے کی درخواست ہے کہ
چونکہ اردو محفل پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو محفل کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
کی بجائے اگر یوں ہو جائے
چونکہ اردو محفل پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو محفل کے یا اس رکن کے عہدے کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے نام کے نظریات سمجھیں جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
قیصرانی
 
Top