نصراللہ شجیع کے لیے تمغہ شجاعت

نایاب

لائبریرین
اک عظیم انسان کی شجاعت کو سلام ۔۔۔۔۔۔
اس شخص نے بالیقین کسی تمغے کے لالچ میں اپنی جان داؤ پر نہیں لگائی ہو گی ۔۔۔۔
ایسے ہی لوگ ٹھہرتے ہیں انسانیت کے سفیر ۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
اور یہی ہوتے ہیں سچے شہید ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

فلک شیر

محفلین
اک عظیم انسان کی شجاعت کو سلام ۔۔۔۔۔۔
اس شخص نے بالیقین کسی تمغے کے لالچ میں اپنی جان داؤ پر نہیں لگائی ہو گی ۔۔۔۔
ایسے ہی لوگ ٹھہرتے ہیں انسانیت کے سفیر ۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
اور یہی ہوتے ہیں سچے شہید ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
جی بجا فرمایا آپ نے ۔۔کسی تمغے کے لیے جان پہ نہ کھیلے ہوں گے شجیع۔۔
جزاک اللہ
 

ظفری

لائبریرین
اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔ انسانیت کے لیئے اپنی جان کی قربانی دینا انتہائی غیر معمولی بات ہے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نصر اللہ شجیع قاضی حسین احمد کی طرح وحدتِ امت کے داعی تھے۔
وہ شیعہ دیوبندی اتحاد اور بریلوی اہل حدیث اتحاد کے لیے کوشاں رہے۔
خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را۔
جئے وحدت!
 

لاریب مرزا

محفلین
متاثر کن!! اللہ تعالی ان عظیم انسان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل کریں۔
اور اللہ تعالی تلمیذ صاحب کے درجات بھی بلند کریں جنہوں نے یہ پوسٹ پڑھ کے سب سے پہلے ان کے حق میں دعا کی تھی۔
 

فرقان احمد

محفلین
پورا واقعہ کیا ہے؟؟ کوئی سلیس اردو میں بتا دے۔ :oops:
جماعت اسلامی کے نائب امیر نصر اللہ کراچی کے عثمان پبلک سکول کے ہمراہ تفریحی دورے پر بالاکوٹ آئے تھے ، سیر کے دوران ایک بچے کا پاﺅں پھسلنے سے وہ دریائے کنہار میں گر گیا اور بچے کو بچانے کے لیے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جس کے دوران بچے کی نعش نکال نکال لی گئی ہے تاہم جماعت اسلامی کے نائب امیر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نصر اللہ شجیع سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔
ربط
 
Top