نصراللہ شجیع کے لیے تمغہ شجاعت

فلک شیر

محفلین
نصراللہ شجیع ایک استاد تھے ۔۔۔۔اور قحط الرجال کے اس دور میں ایک "رجل" بھی۔۔۔۔۔۔موت کو جنہوں نے یوں بڑھ کے گلے لگایا ۔۔۔کہ موت بھی کچھ ثانیے حیران تو رہ گئی ہو گی ۔۔۔۔۔۔سوچتا ہوں۔۔۔۔۔خود موت پہ کیا گزری ہو گی تب ۔۔۔۔
کنہار کے پاٹ میں بڑے بڑے پتھر یوں باہم سر جوڑ کر جمے کھڑے ہیں ۔۔۔۔جیسے پانی کی اس گزرگاہ کے محافظ ہوں۔۔۔۔پانی ان کے بیچوں بیچ یوں فراٹے بھرتا ہے۔۔۔۔گویا ان سے نالاں ہو اور ان سے سر پٹختا ہو۔۔۔۔اسی سیلاب صفت پانی اور پتھروں کے ہجوم نے تفریحی دورے پہ کراچی سے آئے طلباء میں سے ایک کو اپنی بھول بھلیوں میں گم کرنا چاہا۔۔۔۔۔لیکن اسے خبر نہ تھی۔۔۔۔کہ اس کا اتالیق، استاذ اور روحانی باپ بھی چار سانسوں پہ چار حرف ڈالتا ۔۔۔۔۔۔اس کو بچانے ان سے بھڑ جائے گا۔۔۔۔۔اور کنہار کو خبر نہ تھی، کہ نصراللہ شجیع ہار کر بھی جیت جائے گا ۔۔۔۔
حکومت پاکستان نے نصراللہ شجیع کو تمغہ شجاعت عطا کیا ہے۔۔۔۔۔۔یہ تمغہ سب اساتذہ کے لیے ہے ۔۔۔۔اپنی ذات سے اوپر اٹھ کر خلق خدا اور خاص طور پہ اپنے تلامذہ کی زندگیوں میں آسانیاں ، علم اور خیر شامل کرنے کا کام ہمالیہ سے بڑا کام ہے ۔۔۔۔۔۔۔
نصراللہ شجیع نے مجھے پھر سےیقین دلا دیا، کہ اساتذہ بہت بڑے لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔بہت بڑے
از فلک شیر
538c6ce44ab39.jpg
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
تصویر کے نیچے کیپشن میں نائب امیر جماعتِ اسلامی کی بجائے استاد کہہ دینا زیادہ بہتر رہتا
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ اُن پہ رحمت فرمائے۔آمین!
شاید ایک خاتون استاد بھی کسی ویگن سے بچوں کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئی تھیں۔
 

عزیزامین

محفلین
اللہ ہمیں بھی کچھ اچھا کرنے کی توفیق دے۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرما لواحقین کو صبر عطا فرما آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ تعالیٰ ان کے درجات اور بھی بلند کرے۔ کہ یہ تمغہ شجاعت تو رہ جانے والوں کے کام آتا ہے۔ بڑے لوگ اپنی زندگی اور اس کے بعد بھی ان سے بےنیاز ہوتے ہیں۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ان کو فردوس عطا فرمائے۔ آمین
 

فلک شیر

محفلین
اللہ تعالیٰ ان کے درجات اور بھی بلند کرے۔ کہ یہ تمغہ شجاعت تو رہ جانے والوں کے کام آتا ہے۔ بڑے لوگ اپنی زندگی اور اس کے بعد بھی ان سے بےنیاز ہوتے ہیں۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ان کو فردوس عطا فرمائے۔ آمین
جی ٹھیک کہا آپ نے نین بھائی! انہیں جو تمغہ مل چکا ہوتا ہے ۔۔۔اس کے مقابلے میں کسی اور میڈل کی کیا احیثیت ۔۔۔۔
آمین۔۔۔
 
Top