نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

تجمل حسین

محفلین
میرا خیال تھا کہ سب کے پاس 17 انچ کی ایل سی ڈی تو ہوگی ہی میری طرح۔:)
ایل سی ڈی تو 17 انچ کی ہی ہے لیکن ریزلیوشن 1024×768 رکھی ہوئی ہے۔
اسکا متن کاپی کرکے ورڈ میں پیسٹ کرکے ایک نظر چیک کرلیں۔ اگر تو اردو میں ہی پیسٹ ہورہا ہے تو پھر وہ یونی کوڈ پی ڈی ایف ہے۔
جناب فائل چیک کرنے کا یہ طریقہ پرفیکٹ نہیں ہے۔ کیونکہ میں نے گوگل کروم کے ذریعے محفل کے مختلف دھاگوں کی جو پی ڈی ایف فائلیں بنائی تھیں ان کا متن جب ورڈ میں یا کسی دوسرے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں تو عجیب سے الفاظ دکھائی دیتے ہیں۔
مثلاََ یہ دیکھیں:۔
یہ جو اوپر متن میں کاپی کیا ہے یہ دراصل یہ ہے:۔
’’جس فونٹ پر ہم یہ درس دیں گے اسے ڈانلوڈ کریں:‘‘
اب اس کا کیا حل نکالیں۔:)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
pdf_error.png

ما شا ء اللہ ۔ بہت بہت شکریہ اور ڈھیروں دعائیں۔ اس سوفٹ وئیر کی اشد ضرور ت تھی۔
میرے پاس ونڈوز 8.1میں بالکل درست انسٹال ہو گیا مگر جب پی ڈی ایف سلیکٹ کرتا ہوں تو ایرر آ جاتا ہے۔ اوپن ، سیو سب کر کے دیکھ لیا مگر مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اس مسئلے کا حل بتائیے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ شاکر القادری صاحب۔ کیا آپ وہ پی ڈی ایف فائل شئیر کرسکتے ہیں تاکہ میں یہ چیک کرسکوں کہ پی ڈی ایف فائل کی وجہ سے مسئلہ ہے یا ونڈوز 8 پر سافٹوئیر کام نہیں کررہا۔ ویسے عارف کریم نے ونڈوز 8،1 پر ہی ٹیسٹ کیا تھا اور ٹھیک چلا تھا۔ پی ڈی ایف فائل جس طرح آسانی محسوس ہو شئیرکردیں اگر ای میل کرنے میں آسانی ہو تو ای میل کردیں۔ میرا ای میل ہیلپ فائل میں ہی موجود ہے۔ میری ہیلپ والی پی ڈی ایف پر تو نہیں چلے گا کیونکہ وہ یونی کوڈ سے بنی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ان پیج کے نئے ورژن سے جو پی ڈی ایف آپ نے بنائی ہے وہ ان پیج نے یونی کوڈ میں بنادی ہو۔ اسکا متن کاپی کرکے ورڈ میں پیسٹ کرکے ایک نظر چیک کرلیں۔ اگر تو اردو میں ہی پیسٹ ہورہا ہے تو پھر وہ یونی کوڈ پی ڈی ایف ہے۔
جی یہ رہی وہ پی ڈی ایف
ایک دوسری فائل انٹر نیٹ سے ڈاونلوڈ کر کے اسے بھی چیک کیا
یہ دیکھیں
Untitled.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مطلب اوپر جس پی ڈی ایف پرشاکرالقادری صاحب نے تجربہ کیا ہے اسمیں کوئی فانٹ موجودہی نہیں ہے۔ یہ ویکٹر فارمیٹ میں ہے۔
اب ان پیج میں جو پی ڈی ایف بنانے کا آپشن ہے ۔۔۔ لوگ تو اسے ہی استعمال کریں گے ناں ۔۔ جب سافٹ ویئر کے اندر ہی ”سیو ایز پی ڈی ایف“ کا آپشن موجود ہوگا تو لوگ کیوں بیرونی سافٹ ویئر استعمال کریں گے
اگر اس مسئلے کا حل نہیں ہوتا تو ان پیج تھری اور اسکے بعد آنے والے تمام نسخوں کے ذریعہ بنائی گئی پی ڈیف ایفس تو کنورٹ نہیں ہو سکیں گی
اور اگر اس کا حل ہو گیا تو گویا آپ نے امیج ٹو ٹیکسٹ کا سافٹ ویئر بنا لیا جو کہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی
 
arifkarim

معطل
اب ان پیج میں جو پی ڈی ایف بنانے کا آپشن ہے ۔۔۔ لوگ تو اسے ہی استعمال کریں گے ناں ۔۔ جب سافٹ ویئر کے اندر ہی ”سیو ایز پی ڈی ایف“ کا آپشن موجود ہوگا تو لوگ کیوں بیرونی سافٹ ویئر استعمال کریں گے
یہ سافٹوئیر در حقیقت انپیج 2،4 سے حاصل شدہ پی ڈی ایف فائلز کیلئے ہے۔ اور اسکے بعد کے جو ورژنز ہیں وہاں سے پی ڈی ایف پرنٹ کی صورت میں نکلنے والی فائلز کیلئے۔
اگر اس مسئلے کا حل نہیں ہوتا تو ان پیج تھری اور اسکے بعد آنے والے تمام نسخوں کے ذریعہ بنائی گئی پی ڈیف ایفس تو کنورٹ نہیں ہو سکیں گی
بالکل۔ کیونکہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ یہ ٹیکسٹ کنورٹر ہے۔ او سی آر سافٹوئیر تو نہیں :)

اور اگر اس کا حل ہو گیا تو گویا آپ نے امیج ٹو ٹیکسٹ کا سافٹ ویئر بنا لیا جو کہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی
استاد محترم! امیج ٹو ٹیکسٹ بالکل الگ میدان ہے۔ اسے OCR کہتے ہیں اور اسپر تحقیق ایک اور دھاگے میں ہو رہی ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-او-سی-آر-پر-کام.81835
زیک
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آپ نے میرے مراسلے کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کر میرا مذاق آڑایا ہے
عارف میں نے مذاق نہیں کیا یہ حقیقت ہے
جو لوگ ان پیج تھری استعمال کر رہے ہیں وہ پی ڈی ایف بنانے کے لیے کیوں کوئی اور سافٹ ویئر استعمال کریں گے
آپ مجھے قائل کرو کہ
میں اگر کوئی فائل ان پیج میں تیار کروں تو
جب سافٹ ویئر میں اچھی کوالٹی کی پی ڈیف ایف پبلشنگ کی ضروریات کے مطابق بنانے کا آپشن موجود ہے تو
اس کے باوجود میں کیوں دوسرا سافت ویئر بطور پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کروں
جبکہ دوسرے ایسے سافٹ ویئرز کے ذریعہ بنائی جانے والی فائل کو کورل میں امپورٹ کرو تو وہ فانٹ مسنگ کا ایرر بھی دیتے ہیں
 
رانا

محفلین
میسج ڈسپلے کرانے کی بجائے اگر کوڈ کے آغاز میں ایک کنڈیشن ڈال دیں اگر پہلا کیریکٹر یونی کوڈ کی فلاں فلاں رینج میں ہو تو فائل کو پراسس کرنے کی بجائے سیدھا سیدھا ٹیکسٹ کاپی کر کے دکھا دے تا کہ اینڈ یوزر کو پیچیدگی میں نہ الجھنا پڑے
زبردست فاتح بھائی۔ یہ زیادہ بہتر رہے گا۔ میں کوشش کرتا ہوں اسی نہج پر اس مسئلے کو حل کرنے کی۔:)
 
arifkarim

معطل
آپ نے میرے مراسلے کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کر میرا مذاق آڑایا ہے
ریٹنگ تومیں نے ’’پر مزاح‘‘ کی دی تھی جو کہ مثبت ہے۔ مضحکہ خیز کی ریٹنگ اگر دیتا تو منفی ہوتی۔۔۔ :)
مذاق نہیں اڑایا، استاد محترم۔ دراصل یہ کوئی او سی آر سافٹوئیر نہیں ہے کہ امیج سے ٹیکسٹ میں کنورٹ کر سکے۔ یہ ایک سیدھا سا ٹیکسٹ کنورٹر ہے۔ جب پی ڈی ایف میں ٹیکسٹ ہوگا تو کنورژن ہوگی نا۔ جب ٹیکسٹ ہی نہیں ہوگا تو کونسی کنورژن؟ :)

عارف میں نے مذاق نہیں کیا یہ حقیقت ہے
جی مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ انپیج 3 کا بلٹ ان پی ڈی ایف ویکٹر فارمیٹ میں فائل بناتا ہے۔

جو لوگ ان پیج تھری استعمال کر رہے ہیں وہ پی ڈی ایف بنانے کے لیے کیوں کوئی اور سافٹ ویئر استعمال کریں گے
بالکل۔ یہ سافٹوئیر انپیج 3 کے بلٹ ان پی ڈی ایف میکر کیلئے کارآمد نہیں ہے۔

آپ مجھے قائل کرو کہ
میں اگر کوئی فائل ان پیج میں تیار کروں تو
جب سافٹ ویئر میں اچھی کوالٹی کی پی ڈیف ایف پبلشنگ کی ضروریات کے مطابق بنانے کا آپشن موجود ہے تو
اس کے باوجود میں کیوں دوسرا سافت ویئر بطور پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کروں
جبکہ دوسرے ایسے سافٹ ویئرز کے ذریعہ بنائی جانے والی فائل کو کورل میں امپورٹ کرو تو وہ فانٹ مسنگ کا ایرر بھی دیتے ہیں
اگر آپکی پی ڈی ایف کا مقصد بعد میں کورل ڈرا یا کسی اور پبلشنگ سافٹوئیر میں لیکر جانا ہے تو پھرآپ بلٹ ان پی ڈی ایف ہی استعمال کریں گے۔ بصورت دیگر اگر ای بُک بنانے کا ارادہ ہے تو کوئی سا بھی پی ڈی ایف میکر جو ٹیکسٹ کو ویکٹر میں تبدیل نہ کرے، وہ استعمال کیا جا سکتاہے۔
 
رانا

محفلین
ایل سی ڈی تو 17 انچ کی ہی ہے لیکن ریزلیوشن 1024×768 رکھی ہوئی ہے۔

جناب فائل چیک کرنے کا یہ طریقہ پرفیکٹ نہیں ہے۔ کیونکہ میں نے گوگل کروم کے ذریعے محفل کے مختلف دھاگوں کی جو پی ڈی ایف فائلیں بنائی تھیں ان کا متن جب ورڈ میں یا کسی دوسرے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں تو عجیب سے الفاظ دکھائی دیتے ہیں۔
مثلاََ یہ دیکھیں:۔

یہ جو اوپر متن میں کاپی کیا ہے یہ دراصل یہ ہے:۔
’’جس فونٹ پر ہم یہ درس دیں گے اسے ڈانلوڈ کریں:‘‘
اب اس کا کیا حل نکالیں۔:)
ریزولیوشن والا مسئلہ تو اللہ کے فضل سے حل ہوگیا ہے۔ شائد آج ہی اپ لوڈ کردوں۔ تو انشاء اللہ آپ کو پریشانی نہیں ہوگی۔:)
فائل چیک کرنے کا طریقہ تو ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔ آپ نے جب اسے پیسٹ کیا ہے تو الفاظ اردو کے ہی ظاہر ہوئے ہیں جس سے یہ تو پتہ لگا کہ فائل یونی کوڈ ہے۔ ورنہ ایک حرف بھی اردو کا نظر نہیں آتا۔ البتہ متن کاپی کرنے کے حوالے سے میرے لئے یہ نئی بات ہے کہ اس نے ادھورا اور ٹوٹا ہوا متن پیسٹ کیا ہے۔ کیا آپ یہ فائل مجھے شئیر کرسکتے ہیں؟ میں اسے اپنے پاس چیک کرنا چاہتا ہوں۔:)
 
رانا

محفلین
pdf_error.png

ما شا ء اللہ ۔ بہت بہت شکریہ اور ڈھیروں دعائیں۔ اس سوفٹ وئیر کی اشد ضرور ت تھی۔
میرے پاس ونڈوز 8.1میں بالکل درست انسٹال ہو گیا مگر جب پی ڈی ایف سلیکٹ کرتا ہوں تو ایرر آ جاتا ہے۔ اوپن ، سیو سب کر کے دیکھ لیا مگر مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اس مسئلے کا حل بتائیے۔
بہت شکریہ اشتیاق صاحب۔ جزاک اللہ۔
یہ ایرر نہیں ہے بلکہ ڈاونلوڈنگ کا میسج ہے۔ اس حوالے سے میں نے اپنے دوسرے مراسلے میں طریقہ کار کی ذیل میں وضاحت کی تھی:
"پی ڈی ایف فائل دکھانے لئے جو کنٹرول استعمال کیا گیا ہے وہ بیک اینڈپر مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرتا ہے۔ اس لئے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ سیٹنگز ہونی چاہئے کہ وہ پی ڈی ایف فائل کو براوزر کے اندر ہی دکھائے جیسا کہ سب براوزر کرتے ہیں۔ بصورت دیگر آپ کو فائل اس سافٹوئیر میں نظر نہیں آئے گی لیکن اس سے کام نہیں رکے گا۔ بلکہ فائل ڈاونلوڈ ونڈو کھل جائے گی۔ اسے بند کردیں اور ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کا بٹن دبا دیں۔"
آپ سمپل یہ کریں کہ اس فائل ڈاونلوڈ والے میسج کو کینسل کردیں اورٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کا بٹن دبادیں تو یونی کوڈ متن نیچے ظاہر ہوجائے گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
ریزولیوشن والا مسئلہ تو اللہ کے فضل سے حل ہوگیا ہے۔ شائد آج ہی اپ لوڈ کردوں۔ تو انشاء اللہ آپ کو پریشانی نہیں ہوگی۔:)
فائل چیک کرنے کا طریقہ تو ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔ آپ نے جب اسے پیسٹ کیا ہے تو الفاظ اردو کے ہی ظاہر ہوئے ہیں جس سے یہ تو پتہ لگا کہ فائل یونی کوڈ ہے۔ ورنہ ایک حرف بھی اردو کا نظر نہیں آتا۔ البتہ متن کاپی کرنے کے حوالے سے میرے لئے یہ نئی بات ہے کہ اس نے ادھورا اور ٹوٹا ہوا متن پیسٹ کیا ہے۔ کیا آپ یہ فائل مجھے شئیر کرسکتے ہیں؟ میں اسے اپنے پاس چیک کرنا چاہتا ہوں۔:)
اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اس کے ذریعے کوئی صفحہ کھول کر پرنٹ کرتے ہوئے پی ڈی ایف پرنٹر منتخب کریں تو فائل آپ کے سسٹم میں محفوظ ہوجائے گی۔
مزید اپنے والی فائل بھی شیئر کروارہا ہوں۔

فائل کا ربط

میڈیا فائر روابط:۔
فائل 1
فائل 2
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
جی یہ رہی وہ پی ڈی ایف
ایک دوسری فائل انٹر نیٹ سے ڈاونلوڈ کر کے اسے بھی چیک کیا
یہ دیکھیں
Untitled.png
شاکر القادری صاحب اس حوالے سے وضاحت تو عارف کریم نے کردی ہے کہ اس میں کوئی فانٹ ہی نہیں ہے اور یہ امیج پی ڈی ایف ہیں تو متن کیسے حاصل ہو۔ مجھے اس سافٹوئیر کی ٹیسٹنگ کے دوران چند ایسی فائلز سے بھی واسطہ پڑا تھا جو اسی نوعیت کی تھیں۔ وہ پراسس نہیں ہوسکی تھیں۔ جب میں نے لائبریری کی مدد سے ایسی فائلز کی اسٹریم حاصل کرکے اس کا جائزہ لیا تو پتہ لگا کہ کوئی فانٹ یا کیریکٹرز نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے اس اسٹریم میں۔ مزید کنفرم کرنے کے لئے میں نے ان فائلز کا متن ماؤس سے مینولی کاپی کرنے کی کوشش کی تو یہ بھید کھلا کہ یہ تو امیج کی بنیاد پر بنی ہوئی فائلز ہیں۔ پھر میں مطمئن ہوگیا کہ یہ سافٹوئیر کا مسئلہ نہیں اور ان فائلز کو نظرانداز کردیا۔ میری نظر میں کیونکہ یہ عام سی بات تھی کہ امیج فائلز سے متن حاصل کرنا تو او سی آر کا کام ہے اس لئے میں نے اس بات کو اسطرح نظرانداز کردیا جیسے کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ سبھی کو اندازہ ہوگا امیج فائل اور ٹیکسٹ فائل میں بنیادی فرق ہے۔ اسی لئے یہ خیال بھی نہیں آیا کہ یہ ذکر کروں کہ یہ سافٹوئیر صرف ٹیکسٹ فائلز کے لئے کارآمد ہے کیونکہ میرے خیال میں یہ واضح بات تھی۔

البتہ یہ بات مجھے معلوم نہیں تھی کہ وہ فائلز کس طرح بنائی گئی ہیں۔ اب آپ کے مراسلے سے یہ پتہ لگا کہ وہ فائلز ان پیج کے نئے ورژن سے بنائی گئی ہوں گی۔ اس لئے یہ میری غلطی ہے کہ مجھے اس حوالے سے وضاحت کرنی چاہئے تھی کہ یہ ان پیج کی ویکٹر پی ڈی ایف کے لئے کارآمد نہیں ہے۔ لیکن یہ وضاحت نہ کرنے کی غلطی صرف اسی وجہ سے ہوئی کہ مجھے یہ علم نہیں تھا کہ ان پیج کی نئے ورژن سے اس طرح کی پی ڈی ایف بنتی ہیں۔ میں اس حوالے سے آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو اس وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑی۔

اب قصہ مختصر یہ کہ یہ سافٹوئیر صرف ان پیج کے پرانے ورژن سے بنی ٹیکسٹ پی ڈی فائلز کے لئے کارآمد ہے۔:)
 
تجمل حسین

محفلین
یہ کس قسم کا ربط ہے؟ یہاں تو ڈاؤنلوڈنگ کیلئے پہلے رجسٹر ہونا پڑےگا یا اشتہارات کا سامنا کرنا ہوگا۔ کوشش کریں کہ کسی مستند ہوسٹ جیسے MEGA, DROPBOX, MEDIAFIRE پر اپلوڈ کر سکیں۔
بالکل بھی نہیں۔ میں نے باقاعدہ ٹیسٹنگ کے بعد ربط لگایا ہے۔ نیچے نان رجسٹر ڈاؤنلوڈ پر کلک کریں اور ڈاؤنلوڈ کرلیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
ہمارے پاس توکوئی ربط نہیں آیا۔ کروم اور فائر فاکس دونوں پر چیک کر لیا ہے۔
جی بالکل یہ دیکھیں۔
Untitled.jpg

اصل میں مجھے میڈیا فائر اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ضروری تھا اسی وجہ سے میں نے آسانی کے لیے گوگل سرچ کیا اور فائل اپلوڈ کردی۔بہرحال اب میں نے میڈیا فائر کے ربط بھی دیے دیئے ہیں اور فائلز بھی دو کردی ہیں۔
اب چیک کریں۔
 
Top