نسل پرستی ہو یا فرقہ پرستی، انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

الف نظامی

لائبریرین
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ عہدیداروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

نسل پرستی ہو یا سیاسی، مذہبی فرقہ پرستی، ہر نوع کی انتہا پسندی اور دہشتگردی انسانیت اور امن عالم کیلئے بڑا خطرہ ہے، سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کا رویہ ہمدردانہ تھا، اس سے مسلم کمیونٹی میں پیدا ہونے والا عدم تحفظ کا احساس کم ہوا، دہشتگردوں کا تعلق مشرق سے ہو یا مغرب سے وہ اپنے انسانیت کش ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ریاستوں کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نہ ہی آج کی مہذب جمہوری دنیا زمانہ غار کو پلٹنے دے گی اور نہ ہی گورے، کالے کی تقسیم سے مشرق اور مغرب کے درمیان تقسیم کی دیواریں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔

پیغمبر اسلام نے 14 سو سال قبل نسل پرستی کا خاتمہ کر دیا تھا، کالے، گورے اور عربی، عجمی کی بنیاد پر انسانیت کی تقسیم حرام قرار دے دی تھی، مسلمان ہزار سال اقتدار میں رہے اور اسلامی ریاست نے حسب، نسب کی بنیاد پر بے گناہ خون نہیں بہنے دی۔
 
Top