نسخۂ اردو دیب

الف عین

لائبریرین
میں تحقیق کا دعویٰ کر رہا ہوں نہ مالک رام اور غلام رسول مہر جیسے ماہریں غالبیات میں اپنا شمار کروانا مقصد ہے۔ میں نے دیوانِ غالب کےتین نسخے حاصل کئے ہیں اور ارادہ ہے کہ ان تینوں سے دیوان مرتب کیا جائے۔ اور کچھ عام غلطیاں سدھار دی جائیں۔ جیسے نبیل نے ہی جو غزل ہوسٹ کی ہے، پسند آیا ردیف کی، اس کا آخری شعر اکثر نے غلطی سے اسی غزل میں شامل کر دیا ہے جو "دردمند آیا‘ پر ختم ہوتاہے جو اس کی ردیف نہیں اور علیحدہ غزل کا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ جتنا کچھ یہاں ٹائپ کیا جا رہا ہے، اسے میں ایک جگہ جمع کر کے اور ترتیب د کر پھر سے پوسٹ کردوں اور جس کے پاس نسخۂ حمیدیہ کا نسخہ مل سکے، وہ اس میں مزید اضافہ کر دے۔ اور ہم اسے نسخۂ اردو ویب کہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے بُک شیلف میں ایک ایسا نسخہ ہے جس میں غالب کی غزلوں کے ساتھ ساتھ مختلف نسخہ جات ( مثلا نسخہ حسرت موہانی ، نسخہ حمیدیہ وغیرہ ) میں بعض اشعار میں پائے گئے فرق کو بھی درج کیا گیا ہے دیوانِ غالب کے زمرے میں جو غزلیں میں ٹائپ کر رہی ہوں ان میں یہ فرق بھی شامل کررہی ہوں ۔ اعجاز صاحب آپ کا خیال اچھا ہے یہ ایک دلچسپ کام ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ تمھاری طرح میرے پاس بھی ایک کسخہ ایجوکیشنل بک ہاؤس علی گڑھ کا ہے جس میں مختلف نسخوں میں امتیازات فٹ نوٹ میں دئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ میں اپنے نسخے )اگر یہ کہنے کا حق ہو تو( اپنے الفاظ میں شامل کر رہا ہوں۔
تم سے بھی یہ پوچھنا تھا کہ رباعی پر جو تم نے طویل نوٹ دیا ہے وہ مکمل وہی الفاظ ہیں جو تمھارے نسخے میں ہیں یا کچھ تبدیل کیا ہے۔
میرا مطلب یہ ہے کہ مکمل نقل ہونے سے یہ کاپی رائٹ کی زد میں آئے گا، ناشر کا کاپی رائٹ تو ہوتا ہے نا اگرچل کلام پر نہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

اعجاز صاحب یہ نوٹ نسخے میں اسی طرح درج ہے ۔ میں اسے یہاں درج نہیں کرنا چاہ رہی تھی کیونکہ یہ انداز کچھ عجیب سا ہے یا یوں کہوں کہ مجھے اچھا نہیں لگا ، لیکن جس نکتے کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے اس جانب میرا دھیان نہیں تھا ۔
 
Top