نستعلیق کے تمام فونٹ ایک ہی فولڈر میں

مفت خور

محفلین
تمام ساتھیوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سب ساتھیوں گزارش ہے کہ : اب تک تیار کئے گئے تمام قسم کے نستعلیق فونٹ مجھے درکار ہیں، اور ایسے فونٹ جن کے ایک سے زیادہ ورژن تیار کئے گئے ہیں انکے صرف وہ ورژن جو آخر میں اپ لوڈ ہوئے ہیں انکا ایک ہی لنک بناکر فراہم کردیں تو نوازش ہوگی
میں انتظار کروں گا۔
-----------------------------------------
اصل میں میرے پاس ایک نستعلیق فونٹ تھا جو کسی فورم سے ہی لیا تھا اس میں لفظ ع غ اور کافی سارے دوسرے الفاظ اپنے پیٹ کی طرف گول ہو جاتے تھے ، وہ فونٹ کھو گیا ہے ، اور نام بھی یاد نہیں، شک علوی نستعلیق پر مگر میرے پاس جو وہ اس طرح نہں لکھا جاتا۔
امید کرتا ہوں ساتھیوں کو میری ضرو رت سمجھ آ گئی ہو گی،
اس سلسلے میں ضرور میری مدد فرمائیں
 
مفت خور

محفلین
محترم بھائیو ، اور محترم عارف کریم : السلام علیکم
عرض یہ ہے کہ میرا مطلوبہ نستعلیق فونٹ القلم فورم پر نہیں ہے۔ برائے مہربانی ضرور کو ئی حل نکالیں
بہت شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اصل میں میرے پاس ایک نستعلیق فونٹ تھا جو کسی فورم سے ہی لیا تھا اس میں لفظ ع غ اور کافی سارے دوسرے الفاظ اپنے پیٹ کی طرف گول ہو جاتے تھے ، وہ فونٹ کھو گیا ہے ، اور نام بھی یاد نہیں، شک علوی نستعلیق پر مگر میرے پاس جو وہ اس طرح نہں لکھا جاتا۔
امید کرتا ہوں ساتھیوں کو میری ضرو رت سمجھ آ گئی ہو گی،
اس سلسلے میں ضرور میری مدد فرمائیں
اس مبہم تحریر سے ہم کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو کونسا فونٹ درکار ہے القلم پر تمام نستعلیق خطوط موجود ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ آپ اپنے فونٹ کے بارے میں کچھ وضاحت سے لکھیں
یا کوئی سکرین شاٹ دکھائیں
 
اشتیاق علی

لائبریرین
تمام ساتھیوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سب ساتھیوں گزارش ہے کہ : اب تک تیار کئے گئے تمام قسم کے نستعلیق فونٹ مجھے درکار ہیں، اور ایسے فونٹ جن کے ایک سے زیادہ ورژن تیار کئے گئے ہیں انکے صرف وہ ورژن جو آخر میں اپ لوڈ ہوئے ہیں انکا ایک ہی لنک بناکر فراہم کردیں تو نوازش ہوگی
میں انتظار کروں گا۔
-----------------------------------------
اصل میں میرے پاس ایک نستعلیق فونٹ تھا جو کسی فورم سے ہی لیا تھا اس میں لفظ ع غ اور کافی سارے دوسرے الفاظ اپنے پیٹ کی طرف گول ہو جاتے تھے ، وہ فونٹ کھو گیا ہے ، اور نام بھی یاد نہیں، شک علوی نستعلیق پر مگر میرے پاس جو وہ اس طرح نہں لکھا جاتا۔
امید کرتا ہوں ساتھیوں کو میری ضرو رت سمجھ آ گئی ہو گی،
اس سلسلے میں ضرور میری مدد فرمائیں

کہیں آپ اس فونٹ کی بات تو نہیں کر رہے۔
1024200911923am.png

1024200913924am.png
 
مفت خور

محفلین
سبحان اللہ
اسی فونٹ کے متعلق تو میں نے سوال کیا تھا ، اور اشتیاق سر یہ مجھے میرے کمپیوٹر میں سے ہی مل گیا تھا۔ باقی آپکا بہت شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سبحان اللہ
اسی فونٹ کے متعلق تو میں نے سوال کیا تھا ، اور اشتیاق سر یہ مجھے میرے کمپیوٹر میں سے ہی مل گیا تھا۔ باقی آپکا بہت شکریہ
بھائی یہ فونٹ آپ کو کہاں سے ملا تھا اور کس نے دیا تھا۔ ۔ ۔ ہم نے تو ابھی اس کو پبلک نہیں کیا پھر کون صاحب ہیں جو یہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں
 
فہیم

لائبریرین
جی یہی فونٹ ہے۔
چونکہ شاکر صاحب والا فونٹ تو ابھی ریلیز ہی نہیں ہوا تو محترم م خ صاحب کے پاس کہاں سے آگیا۔ اس لیے مجھے خیال آیا کہ کہیں ان کے پاس یہی فونٹ نہ ہو کیوں کہ یہ بھی آگے سے گھوما ہوا فونٹ ہے۔
 
sharfi

محفلین
اشتیاق بھائی بہت معذرت چاہتا ہوں بہت دنوں کے بعد فورم پر آنا ہوا۔
بھائی آپ اور کون کونسے فونٹ پر کام کررہے ہیں؟ اگر نام اور کچھ نمونہ ساتھیوں کے سامنے آجائے تو مزا آجائے۔
 
مفت خور

محفلین
بھائی یہ فونٹ آپ کو کہاں سے ملا تھا اور کس نے دیا تھا۔ ۔ ۔ ہم نے تو ابھی اس کو پبلک نہیں کیا پھر کون صاحب ہیں جو یہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں

شاکر بھائی میں جس فونٹ کی بات کر رہا ہوں وہ درج ذ یل ہے، اب یہ میرے پاس کہاں سے اور کیسے آیا یہ تو مجھے یاد نہیں ، اور یہ بھی کنفرم نہیں کہ یہ وہی فونٹ ہے جو آپ ابھی تک پبلک نہیں کیا، ویسے میں اس پر کافی پریشان ہوا کہ ایک چیز آپ نے دی نہیں اور وہ چوری ہو کر میرے پاس کیسے پہنچی ؟ خیر۔۔۔۔

نچلی عبارت کو ایسے پڑھیں "باسعادت زندگی گزارنے"

samplevr.png
 
جی یہ وہی فونٹ ہے جو میں نے پبلک نہیں کیا ۔۔ ۔ ۔ لیکن اب یہ بات مجھے سمجھ آرہی ہے کہ وہ صاحب کون ہوسکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجھ سے انہوں نے بصداصرار یہ فونٹ اس لیے لیا تھا کہ باقی ماندہ کام وہ کردیں گے، میں اور میرے معاون اشتیاق علی قادری چونکہ تاج نستعلیق کی تیاری میں مصروف تھے اور اس فانٹ پر توجہ نہ دے پا رہے تھے اس لیے سوچا یہ بھائی ہمارا ہاتھ بٹا دیں گے ، انہیں فونٹ مہیا کر دیا لیکن اس سلسلہ میں، چند ماہ بعد انہوں نے معذرت کر لی کہ وہ یہ کام نہیں کر سکیں گے ہاں اگر آپ کسی اور سے کروا لیں تو میں خرچہ ورچہ دینے کے لیے تیار ہوں،
لیکن میں نے کسی اور سے کام کروانے اور ان سے خرچہ لینے کو مناسب خیال نہ کیا۔ اور اس فانٹ پر کام کو تاج نستعلیق کی تیاری مکمل ہونے تک موخر کردیا۔
مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے کہ وہ اس فانٹ کو کسی بھی طرح تقسیم کرکے چاہے (محدود) ہی کیوں نہ ہو خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اللہ ان کو ہدایت دے۔میں یہاں ان کا نام پبلک بھی کر سکتا ہوں لیکن یہ بھی مناسب نہیں ہوگا

برادرم مفت خور!۔ ۔ ۔ ۔ شکر خورے کو شکر مل گئی! لیکن ۔ ۔ ۔ کسی اور کو مفت خوری کا موقع نہ دیجئے گا۔
اورمیری آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اب آپ اس کو مزیدتقسیم مت کیجئے گا۔
میں کوشش کرونگا کہ اس پر جلد از جلد کام مکمل کر کے ریلیز کردوں اور اگر مکمل نہ بھی کر سکا تو اس کو ریلیز کردونگا کیونکہ اس کو ریلیز کرنے کا حق صرف مجھے حاصل ہے، میں نے یہ محنت اردو کمیونٹی کے لیے ہی کی تھی لیکن افسوس ہے کہ کسی کی محنت کا اعتراف کرنے کی بجائے اسے اس کے جائز حق سے بھی محروم کر دیا جائے
 
شاکر بھائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ میرے لئے انتہائی قابل قد ر ہیں، میں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ آپ کا تحفہ انجانے میں میرے پاس ہے،
شاکر بھائی اگر آپ کے دل میں یہ ہو کہ میں بھی آگے کسی کو دے دوں گا تو آپ حکم فرمائیں میں اسے اپنے پاس سے بھی ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔
ویسے میں نے اسی فانٹ میں اپنی ایک کتاب بھی سیٹ کی تھی جس پر میں نے کافی محنت کی تھی جسے اب میں آہستہ آہستہ کسی دوسرے فانٹ پر سیٹ کر لوں گا۔
میں اس بات کے حق میں ہوں کہ محنت کرنیوالے کو اسکا اصل اور جائز حق اور مقام ملنا چاہئے۔
اب آپ جیسے حکم فرمائیں میں حاضر ہوں۔
اور یہ بتانے میں حرج نہیں کہ آپکے القلم فورم پر میں اپنے اصل نام عمران الزاہدی کے نام سے رجسٹرڈ ہوں۔
باقی میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام معاملات میں آپکی بہتر ترین مدد فرماکر آپکو سرخرو فرمائیں۔ آمین
 
Top