نستعلیق کی تیاری/ ترسیموں کی فراہمی

شاکرالقادری نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2008

  1. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    نستعلیق کی تیاری/ ترسیموں کی فراہمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ کو اردو کے ترسیمہ جات کی تصاویر کونسےفانٹ اور سائز میں درکار ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نظامی ہمیں‌ عماد نستعلیق کے لگیچرز 48 پوئنٹس کے سائز میں‌ درکار ہیں۔ اگر تم کچھ مدد کردو تو، جزاک اللہ!
     
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک اطلاقیہ بنایا ہے جو ادارہ تحقیقات اردو کے ترسیمہ جات کو تصویری شکل میں منتقل کردیتا ہے۔ اسے چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہوگی۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ویسے میرے خیال میں نفیس نستعلیق کو استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ لاہوری طرز میں ہے اور یہی پاکستان میں مستعمل ہے۔
     

    منسلک فائلیں:

    • LIG.zip
      File size:
      56.6 KB
      مناظر:
      81
    • 1.JPG
      1.JPG
      File size:
      14.2 KB
      مناظر:
      142
    • 2.JPG
      2.JPG
      File size:
      27.5 KB
      مناظر:
      145
    • 3.JPG
      3.JPG
      File size:
      14.3 KB
      مناظر:
      139
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بہت شکریہ، نظامی۔
    آوٹ پٹ پر آپنے ریسٹر امیجز رکھے ہیں، مگر فانٹس کے گلفس ویکٹر بیسڈ ہوتے ہیں۔ کیا آپ آوٹ پٹ میں‌eps format شامل کر سکتے ہو؟
    اسی طرح‌اگر ان لگیچرز کو سیدھا ویکٹرز میں کاپی /پیسٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہو جائے تو تمام گلفس آسانی سے فانٹ فائل میں‌ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔۔۔۔
     
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,631
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ نظامی۔ بہت مفید یوٹیلیٹی ہے۔ اس میں اگر کچھ تبدیلیاں شامل ہو جائیں تو یہ پروگرام زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔ اس وقت یہ اس پروگرام کے ذریعے 300x300 امیج بن رہے ہیں لیکن ان امیجز میں ترسیمہ قدرے چھوٹا نظر آ رہا ہے۔ میرے خیال میں امیج کا مجموعی سائز کچھ چھوٹا کرکے اس میں ترسیمے کی ڈرائنگ بڑی کر دو۔
     
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    عارف کریم چونکہ یہ ڈارئنگ کے ذریعے تخلیق کیے گئے ہیں لہذا ویکٹر فارمیٹ میں نہیں بن سکتے۔
    نبیل امیج کا سائز کتنا مناسب رہے گا۔ 200 بائی 200 ؟
    ترسیمہ کی ڈرائنگ فانٹ سائز تبدیل کرنے سے بڑی ہوجاتی ہے۔
    کیا آپ نے اسے نفیس نستعلیق کے لیے چیک کیا ہے؟
     
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,038
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    چلو جی ہی مسئلہ بھی حل ہوا۔ میں سوچ ہی رہا تھا ایسے کسی حل کے بارے میں۔
     
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,631
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    میں نے اسے نفیس نستعلیق کے لیے ہی چیک کیا ہے۔ میں نے اس پر دوبارہ سوچا ہے اور اصل ترسیمے کا سائز بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    اس گرافک فارمیٹ کو eps میں کنورٹ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ میرے ذہن میں ایک حل ہے لیکن میں نے اسے کبھی آزمایا نہیں ہے۔ ونڈوز پر اگر پوسٹ سکرپٹ پرنٹر انسٹال کرکے اس کے ذریعے ایک فائل میں پرنٹ کیا جائے اور فائل کے لیے eps فارمیٹ منتخب کی جائے تو اس سے بھی eps فائل بننا ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے متعلق کچھ معلومات یہاں اور یہاں مل سکتی ہیں۔ ایک امیج کو اس طریقے سے eps بنانے کا تجربہ کرنا چاہیے، اگر یہ کامیاب رہے تو پھر ایک پروگرام لکھا جا سکتا ہے جو تمام امیجز کو eps فائلوں میں پرنٹ کر دے۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ امیج جنریٹ کرنے کی بجائے یہ پروگرام براہ راست پوسٹ سکرپٹ پرنٹر ڈرائیور کے ذریعے eps فائلیں جنریٹ کر دے۔ اس کے لیے تحقیقات کرنی پڑیں گی کہ سی شارپ کے ذریعے کس طرح پوسٹ سکرپٹ پرنٹر ڈرائیور کو سلیکٹ کرکے اس میں eps فائل کو آؤٹ پٹ کے لیے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
     
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بالکل، ہمیں براہ راست ایپس فائل جنریشن کی ضرورت ہے۔ ریسٹر امیجز کو دوبارہ ویکٹرز میں‌ کنورٹ کرنا پڑے گا۔ جس سے وقت اور کوالٹی کا ضیاع ہے۔
     
  11. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,038
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    میرے پاس لینکس میں‌ بیچ پروسیسنگ کی سہولت موجود ہے کے ڈی ای کے ایک اطلاقیے میں۔ یہ کسی بھی فارمیٹ کی تصاویر کو ای پی ایس میں‌ بدل دے گا۔ ایس وی جی یعنی سکیلڈ ویکٹر گرافکس نہیں صرف ملفوف پوسٹ سکرپٹ۔ اب آگے فرمائیے کہ یہ حل چلے گا؟‌ الف نظامی والے اطلاقیے میں اتنا ہونا چاہیے کہ ہر لفظ کو فائل سے پڑھ کر بس اس کی امیج فائل بنا دے چاہے اس کا نام ایک دو تین کے حساب سے ہی ہو۔ جب الفاظ ترتیب سے ہونگے تو نمبر بھی چلیں گے۔ باقی کام میں کردوں گا۔ یعنی ای پی ایس میں بدلنا۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یکساں اشکال فونٹ کی خوبصورتی کا راز

    انگریزی کیلیے تو کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں مگر عربی فونٹ اور ان پیج کے مشہور زمانہ نوری نستعلیق پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ الفاظ کو قواعد کے مطابق لکھنے کے بعد جو چیز فونٹ کی خوبصورتی میں اہمیت رکھتی ہے وہ یکساں اشکال کا استعمال ہے نیچے دی گئی تصویر میں اردو عماد نستعلیق میں لکھی گئی حروف تہجی کی الگ اشکال کا انہی حروف کی آخری اشکال سے موازنہ کیا گیا ہے۔
    1۔ معلوم ہورہا ہے کہ اشکال میں کہیں کم کہیں زیادہ فرق موجود ہے کہیں بالکل نہیں اور کہیں موازنہ میں کوتاہی ہے اس کے مقابلے میں اگر نوری نستعلیق کی اشکال پر غور کیا جائے تو وہ یکساں نظر آتی ہیں۔
    2۔ یہ تو مکمل اشکال کی مثالیں ہیں کچھ اشکال بعض اجزاء میں مماثلت رکھتی ہیں جیسے : تصویر میں [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]ب ، ف ، ک ، س ، ص ،ق ، ل ، ن [/FONT]اور شاید [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]ی[/FONT] کی بھی گولائی یکساں ہوتی ہے،
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]ج ، ع[/FONT] کی گولائی
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]ر ، ط[/FONT] کا آخر ، [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]و[/FONT] کا آخر ،
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]بد ، بک [/FONT]میں‌ ب (
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]با[/FONT]​
    کی ب کے مماثل ہے)
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]بس ، بص ، بط ، بع ، بف ، بق ، بو ، بے [/FONT]میں ب کی شکل یکساں ہے
    [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]بک میں با ، ک[/FONT] کی کشش اور [FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]ب[/FONT] موازنہ کیا گیا ہے۔
    یہ صرف چند اشکال ہیں جن میں اتنی یکسانیت ہے مزید اشکال پر غور کرنے سے مزید مماثلت نظر آئے گی۔
    قرانی فونٹ میں بھی اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔
    [​IMG]
    مراسلہ کا مقصد اعتراض نہیں بلکہ کام کی بہتری میں معاونت کرنا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  13. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    باسم، یہ امیج لوڈ نہیں‌ ہو رہا۔ اسے فوٹو بکٹ پر اپلوڈ کر دو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,038
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    اسی لیے ایسے فانٹس پر ہاتھ کی کتابت کا گمان ہوتا ہے۔ جبکہ نوری نستعلیق کے سلسلے میں فٹ یہی خیال آتا ہے کہ مشینی چھپائی ہے۔ شاید آنکھوں کو مشینی چھپائی میں نوری نستعلیق ہی دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    درست کہا دوست، نوری نستعلیق کی آمد سے پہلے پورے پاکستان میں ہر جگہ لاہوری نستعلیق ہی استعمال ہوتا تھا۔ جب یہ نوری نستعلیق نیا نیا اخبارات میں آیا تو لوگوں‌ نے خوب شور مچایا کہ یہ کیا مشینی انداز ہے۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ اسکی عادت ہو گئی اور لاہوری نستعلیق کے کاتب دیوالیہ! :eek:

    اب تو انپیج 3 میں‌ فیض لاہوری نستعلیق بھی شامل کر دیا گیا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ کیا یہ ''اصلی'' اردو خط اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر پائے گا یا نہیں؟!:rolleyes:
     
  16. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ویکٹر شکل حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے:
    ترسیمہ جات کی مسل(یونی کوڈ) کو ان پیج میں تبدیل کریں۔
    ان پیج سے اسے ایکسپورٹ کرلیں eps مسل میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful

اس صفحے کی تشہیر