نستعلیق کو کیسے enable کروں؟

نیچے داہنے ہاتھ پر دیے گئے'نستعلیق' کے لنک پر کلک کرنے کے باوجود میں کوئی بھی صفحہ نستعلیق میں نہیں پڑھ پا رہا۔ کیا کروں؟

( Using Chrome on Android )
 
دوست

محفلین
اینڈرائیڈ پر الگ سے انسٹال کرنا پڑے گا۔ ہاؤ ٹو انسٹال نستعلیق آن اینڈرائیڈ سے گوگل پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔
 
دوست صاحب، جواب کے لیے بہت شکریہ۔

مگر یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ نیچے کے لنک پر تو بغیر کسی انسٹال کے ہی اردو خوبصورت نستعلیق میں نظر آ رہی ہے۔ ذرا دیکھیے:
راجہ مہدی علی خان۔ ایک بہترین لیکن گمنام فلمی شاعر - ہم سب

اور بھی بہت سی sites پر بغیر کچھ کیے نستعلیق میں پڑھا جا سکتا ہے، مثلاً ریختہ۔

تو پھر اردو ویب پر کیوں مسئلہ آ رہا ہے۔ پلیز کچھ مدد!
 
ابن سعید صاحب، اینڈروئیڈ پر نستعلیق enable کرنے میں کچھ مدد کیجیے پلیز۔ دوسری اردو سائٹیں تو بغیر کسی مسئلہ کے یا کسی اضافی انسٹال کے، نستعلیق میں display ہو رہی ہیں، مگر اردو ویب پر نستعلیق والا لنک کلک کر کے بھی enable نہیں ہو رہا۔
 
اینڈروئیڈ پر نستعلیق فونٹ نصب کرنے کے لیے یہ ایپ استعمال کر کے دیکھیں۔

ایپ بہت اچھی ہے، اور آپ کی مدد کے لیے بہت مشکور ہوں! :)

لیکن جو سوال اب بھی مجھے confuse کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ ریختہ، humsub.com.pk اور دیگر سائٹوں پر تو بغیر کوئی ایپ انسٹال کیے ہی نستعلیق میں پڑھا جا سکتا ہے، تو پھر یہاں اردو ویب پر ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟

کیا کوئی اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے؟
بلکہ بہترین بات تو یہ ہو گی کہ کیا کوئی جیالا پروگرامر اس کو یہاں پر implement کر سکتا ہے؟
 
رابطہ

غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ جس ویب سائٹ میں کوئی نستعلیق فونٹ ایمبیڈ ہے وہ آپ کو نستعلیق میں نظر آتی ہیں اور اُردو محفل کے لیے آپ کے سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ نصب ہونا ضروری ہے۔ زیادہ بہتر توجیہ تو کوئی ویب ڈویلپر ہی بتا سکتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
ابن سعید صاحب، اینڈروئیڈ پر نستعلیق enable کرنے میں کچھ مدد کیجیے پلیز۔ دوسری اردو سائٹیں تو بغیر کسی مسئلہ کے یا کسی اضافی انسٹال کے، نستعلیق میں display ہو رہی ہیں، مگر اردو ویب پر نستعلیق والا لنک کلک کر کے بھی enable نہیں ہو رہا۔
دوسری ویبسائٹس فانٹ کو ایمبیڈ کر کے اس قابل بناتی ہیں۔ اُردو محفل پر ڈیفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہے جس میں محفل خوبصورت نظر آتی ہے۔ مگر یہ فانٹ 23 ایم بی کا ہے، چنانچہ اسے امبیڈ کرنا بے وقوفی ہے۔ امبیڈڈ فانٹ کا مطلب ہے کہ ویب سائٹ لوڈ ہونے پر وہ فانٹ ڈاؤنلوڈ ہوگا۔ اس لیے جو ویبسائٹ بھی ہو وہ کچھ دیر بعد نستعلیق دکھانا شروع کرتی ہے۔ اور چونکہ وہ امبیڈ شدہ فانٹ کا سائز کم ہوتا ہے اس لیے وہ کچھ سیکنڈ میں ڈاونلوڈہو جاتا ہے۔ مثلاً آپ کی ذکر کردہ سائٹ پر نفیس/سعد نستعلیق امبیڈ ہے جو شاید 200 کے بی کا ہے۔ مہر نستعلیق ویب فانٹ (ریختہ وغیرہ پر) 100 کے بی کا ہے وعلی ھذا القیاس۔

ایسا ہی کوئی ہلکا فانٹ محفل پر بھی امبیڈ کیا جا سکتا ہے البتہ غالباً اس سے ڈیزائن متاثر ہوتا ہے تو منتظمین نے جمیل نوری نستعلیق ہی کو ترجیح دے رکھی ہے اور کوئی فانٹ امبیڈ نہیں کیا۔ اصل وجہ تو انتظامیہ بتا سکے گی۔

واضح رہے کہ آپ کے فون میں فانٹ انسٹال ہونے یا نہ ہونے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
 
شکیب

محفلین
بلکہ بہترین بات تو یہ ہو گی کہ کیا کوئی جیالا پروگرامر اس کو یہاں پر implement کر سکتا ہے؟
یہ بہت پیچیدہ چیز نہیں ہے، آپ بھی اپنی ویبسائٹس پر ذرا سی محنت سے کوئی بھی فانٹ امبیڈ کر سکتے ہیں۔

ویسے میں بھی محفل پر اکثر اینڈرائڈ کروم سے ہی لاگن ہوا ہوتا ہوں اور نسخ کی عادت ہو گئی ہے۔ آپ کو بھی ہو جائے گی۔
 
رابطہ، دوست، اور شکیب صاحب، بہت بہت شکریہ۔ :)

انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نیچے دائیں ہاتھ پر جو 'نستعلیق' کے نام سے لنک آتا ہے، اس میں ایک نئے option کا اضافہ کر دیں، جس پر کلک کرنے سے کوئی ہلکا نستعلیق فونٹ embed ہو جائے۔ ساتھ میں warning دی جا سکتی ہے کہ یہ beta testing میں ہے اور اگر ڈیزائن متاثر ہو تو revert کر لیں۔

اس طرح ہم اینڈروئیڈ والے بھی خوش ہو جائیں گے، اور جو پہلے سے جمیل نوری نستعلیق استعمال کر رہے ہیں وہ بھی متاثر نہیں ہوں گے۔ پلیز اس تجویز پر غور کیجیے گا۔ اتنی پیاری سائٹ ہے مگر نسخ کی وجہ سے لطف آدھا ہو جاتا ہے۔
 
Top