نجی ٹی وی چینل بول کے میزبان عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پیمرا کی پابندی

بول چینل پر نشر ہونے والا عامر لیاقت کا پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ جسے پیمرا نے بند کرنے کا حکم دیا ہے
پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول پر نشر ہونے والے پروگرام 'ایسے نہیں چلے گا' اور اس کے میزبان عامر لیاقت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت اپنے پروگرام میں ضابطہ اخلاق کی متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے اور یہی ان پر پابندی کی وجہ ہے۔
پیمرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ مذکورہ پروگرام کی کافی عرصے تک نگرانی کرنے کے بعد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ادارے کو 'سینکڑوں شکایات‘ بھی موصول ہوئی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے پروگرام کی نگرانی کے دوران واضح ہوا کہ انھوں نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی مختلف شقوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

پیمرا نے بول چینل کو جاری حکمنامہ میں کہا ہے کہ: 'عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشر مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کر سکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔'
93817924_pemra.jpg

پیمرا نے بول کو تنبیہ کی ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کی نشریات معطل کر دی جائیں گی۔

پیمرا نے حکمنامے میں اس بات کا اعادہ بھی کیا ہے کہ اگر عامر لیاقت کسی بھی اور چینل پر اظہار آزادی کا غلط استعمال کرتے ہوئے یا پیمرا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو اس چینل کے خلاف بھی کاروائی کا جائے گی۔

پیمرا نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ: 'عامر لیاقت کو کسی چینل پر نفرت انگیز مواد کا پرچار کرنے یا کسی شخص کو 'کافر'، 'غدار'، 'توہین رسالت' یا 'توہین مذہب' کا مرتکب قرار دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق اس طرح کے فیصلے کا اختیار صرف پارلیمان یا اعلیٰ عدلیہ کے پاس ہے۔'

پیمرا کے بیان کے مطابق عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک ادارہ ان کے خلاف درج شکایات پر 'متعلقہ شکایات کونسلز کی سفارشات کی روشنی میں کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ جاتا۔'
ماخذ
 
اب کیا ڈرامہ کر دیا ہے ان صاحب نے؟
سننے میں آیا ہے کہ ‏بول نیوز کا عامر لیاقت کی جگہ خادم رضوی کو لینے پر غور کر لیا ہے.
لیکن خادم رضوی نے عامر لیاقت کے پروگرام "ایسے نہیں چلے گا" کی جگہ "تہاڈی........سری" کے نام سے پروگرام کرنے کا اعلان کیا ہے
 
یوں تو ادارے عامر لیاقت صاحب کو کبھی بھی پسندیدہ نظروں سے نہ دیکھتا تھا تھا- ابھی اس نے جس طرح توہین کارڈ کھیلنا شروع کیا ہے کافی خطرناک ہے- غالباً اسکی ڈوریاں ہلانے والے سمجھ نہیں پا رہے کہ کس ہولناک آگ کو ہوا دے رہے ہیں-
چند مثالیں !!

وغیرہ وغیرہ
 
یاز

محفلین

اور اس توہین والے چکر میں سے بھی بغضِ نواز نکال دکھایا۔
 
فرقان احمد

محفلین
ڈاکٹر عامر لیاقت ناقابلِ برداشت ہوتے جا رہے تھے۔ پیمرا نے درست فیصلہ کیا ہے۔ دین فروش ٹولے سے نجات ضروری ہے۔
 
جان

محفلین
یہ مہینہ تو مذہب فروشوں کا سیزن ہے۔ پیمرا نے عامر لیاقت کا سیزن خراب کر دیا۔ افسوس!
 
جان

محفلین
اگر ایک مسلمان ٹھیک نہیں یا کوئی مولوی صاحب ٹھیک نہیں تو اس سے نعوذ باللہ اسلام کی شان میں گستاخی نہیں ہو جاتی اس لیے اپنی غلط کاریوں کو بچانے کے لیے کبھی بھی مذہب کا سہارا نہیں لینا چاہیے اور مذہب کی توہین کا مرتکب نہیں ہونا چاہیے۔ انسان کا کردار خود بولتا ہے اس کے لیے مذہبی پیشواؤں سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی یا مذہب کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پیمرا کو یہ کام بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا لیکن پھر بھی بہت مثبت قدم ہے اور اس طرح کے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
عامر لیاقت کی گالیوں بھری behind the scenes ویڈیو میں نے دیکھی تھی
انسان کی زبان کتنی ہی شیریں کیوں نہ ہو کردار اچھا نہ ہو تو کوئی پسند نہیں کرتا
 
سروش

محفلین
اسکے چیلے جو اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔
اسکا یہ عمل خالصتاً سیاسی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ موصوف نے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے وہ بھی علاقہ پی آئی بی سے
 
فلک شیر

محفلین
اسکے چیلے جو اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔
اسکا یہ عمل خالصتاً سیاسی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ موصوف نے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے وہ بھی علاقہ پی آئی بی سے
میرے خیال میں یہ بتیاں روشن کرنے والے وہ حضرات ہیں جو شاید یہ سمجھتے ہیں کہ مولانا عامر لیاقت حسین صاحب نے ان کے مسلک کی ہمنوائی میں غیرت کھا کر یہ سب کیا ہے
یہ خوش فہمی یا غلط فہمی مجھے اس لیے ہے کہ کل سے بہت سے ثقہ حضرات کو میں فیس بک پر ان حضرت کو مجاہدِ مسلک بنا کر پیش کرتے اور اور ان کے ویڈیو شئیر کرتے دیکھ رہا ہوں... حالانکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ عامر لیاقت حسین کا کوئی مسلک نہیں... اس کا مسلک و مشرب صرف ریٹنگ اور جھوٹی سچی شہرت ہے... اس کے لیے پچھلے کئی سالوں میں انہوں نے دنیا کا کون سا کام نہیں کیا
سیاسی کارکن کبھی بھی محض سیاست کی وجہ سے مذہبی پھڈے میں نہیں پڑتا ... بالعموم
ویسے جس کسی نے اسے پی ٹی آئی کی گاڑی پر سوار کرایا ہے... اس نے پی ٹی آئی سے کوئی پرانا بدلہ لیا ہے
 
عثمان

ہو سکتا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اسی فکری ہم آہنگی کے سبب کی ہو جس کا آپ نے تذکرہ کیا ہے۔
 
Top