نثری نظم : کہانی

میں قرآن پر غور اس کو سمجھنے اور عمل کی کوشش کے لئے کیا کرتا ہوں۔ اللہ کے کلام کا انسان کے بنائے ہوئے اصولوں اور کلام سے موازنے کے لئے نہیں۔ :)

صدیقی صاحب! آپ درست ہیں۔ لیکن قرآنِ مجید کا لسانی مطالعہ غیر اہم ہر گز نہیں۔ کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو چیلنج کیا، للکارا اور کہا کہ اس جیسی ایک آیت بھی بنا کر دکھاو۔کیا یہ چیلنج زبان دان انسانوں کے لیے نہیں تھا ؟ آج عربی اور اردو میں قرآن مجید کی زبان پر پی ایچ ڈیز ہورہی ہیں۔ میرےعلم میں پچھلے ہفتے آیا کہ ایک صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے حال ہی میں قرآنِ مجید کا تصور قومی زبان ٹاپک پر پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہے۔ آپ لوگ اسے اس طرح نظر انداز نہیں کرسکتے ۔
 
بات نظر انداز کرنے کی نہیں، اپنے مقام کو سمجھنے کی ہے، قرآنِ کریم ایک معجزۂ خداوندی ہے۔ کبھی بھی اس کو انسانی پیمانے نہیں جانچ سکتے۔ کم از کم میں اتنی سکت نہیں رکھتا۔ جزاک اللہ
 
صدیقی صاحب! آپ درست ہیں۔ لیکن قرآنِ مجید کا لسانی مطالعہ غیر اہم ہر گز نہیں۔ کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو چیلنج کیا، للکارا اور کہا کہ اس جیسی ایک آیت بھی بنا کر دکھاو۔کیا یہ چیلنج زبان دان انسانوں کے لیے نہیں تھا ؟ آج عربی اور اردو میں قرآن مجید کی زبان پر پی ایچ ڈیز ہورہی ہیں۔ میرےعلم میں پچھلے ہفتے آیا کہ ایک صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے حال ہی میں قرآنِ مجید کا تصور قومی زبان ٹاپک پر پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہے۔ آپ لوگ اسے اس طرح نظر انداز نہیں کرسکتے ۔
جن کا شعبہ ہے وہ اس کو اس طرح سمجھنے کی کوشش کریں، کوئی مسئلہ نہیں۔
لیکن یہاں اس کا حوالہ نثری نظم کی حیثیت کے تعین کے حوالے سے لانا میری نزدیک انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
 
نظم کی اپنی الگ ایک حیثیت ہے، اور اس میں آسانی یا آزادی کے لئے آزاد نظم کی گنجائش کافی ہے۔
نثر کی اپنی ایک حیثیت ہے۔ نثر لکھیں اور اس کو نثر ہی کہیں۔ کیوں نثر کی اہمیت کو کم کرتے ہیں؟
بہرحال یہ میرا نقطۂ نظر ہے، کسی اور کو ہرگز نہیں روک رہا۔
اگر کوئی نثری نظم اچھی لگے گی تو تعریف بھی کروں گا۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرا تو ایک بار کلیجہ ہی ہل گیا تھا کہ آپ بھی نثری "نظم"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر اللہ نے کرم کر دیا :)
دل تو میرا بھی اس تصورسے دہل گیا تھا کہ میں نثری نظمیں لکھ رہا ہوں ۔ طبیعت کو ٹٹولا تو یہ جان کر اطمینان ہوا کہ ابھی تک فاعلاتن فاعلات کی گردان جاری ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ نے واقعی کرم کیا ۔ :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی ہاں ہمیں آج اندازہ ہوا جب آپ کو ٹیگ کرتے ہمیں دانتوں پسینہ آگیا

خلیل بھائی۔ یہ تو بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ :D
یہ @ والا نشان تو انگریزی کیبورڈ سے بنتا ہے اور نام لکھنے کے لئے اردو والا کیبورڈ بدلنا پڑتا ہے ۔اور اس کوشش میں یہ کرسر بعض دفعہ اتنا ہٹ دھرم اور ضدی بن جاتا ہے کہ حضرت گل محمد یاد آجاتے ہیں ۔ مجال ہے جو اپنی جگہ سے ذرا آگے پیچھے ہل جائے۔ بس وہیں کھڑا کھڑا اپنا سراپا ہلاتا رہتا ہے۔
 
Top