نتیش کمار(وزیراعلٰی بہار ،انڈیا) نے پاکستان کو ترقی کے کیا گُر سکھایا؟

افضل حسین

محفلین
چار پانچ ماہ قبل پاکستانی ممبران قومی اسمبلی نے بہار کی راجدھانی پٹنہ کا دورہ کیا - اس وفد نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور اس وقت وہ وہاں گئے ہوئے ہیں۔پاکستانی وفد نے ان سے بہار جیسے پسماندہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا راز جاننے کی خواہش ظاہر کی جس کی تکمیل کے لئے وہ پاکستان گئے ہیں اب انہوں نے پاکستان سیاست دانوں کو کیابتا یا اب تک اس کا علم نہیں ۔
 

افضل حسین

محفلین
اردو حوالے سے آزادی ہند کے بعد بہار ہندوستان کی پہلی ریاست ہے جس نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ ۔ ابھی گزشہ دنوں بہار میں نتیش کمار نے ریاست کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں میں ایک اردو ٹیچر کی بحالی کو لاگو کیا ہے ۔ ابھی 27،000اردو ٹیچروں کی بھرتی کی جارہی ۔اردو کے حوالے سے نتیش کمار کا یہ بڑا قدم ہے
 
Top