نویں سالگرہ نتائج : ایوارڈز 2014

ملائکہ

محفلین
سمائل کرو
thSmiley_Camera.gif

ہو گئیں پکچرز۔۔۔ آ جاؤ اب نیچے
آ بھی جاااااؤؤؤؤ۔۔۔:p
بالکل کپڑے بھی اچھے لگ رہے ہیں اور تم بھی :)
:) :) :)
:heehee::heehee::heehee::heehee::heehee::heehee:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ واہ. میں کچه دن غیر حاضر ہوئی تو کیا کیا واقعات ہو گئے.
تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بہت بہت بہت مبارکباد.
اور میرا انٹرویو پسند کرنے کے لیے بہت تشکر و ممنونیت. یہ آپ لوگوں کی اپنی اچهائی ہے کہ عام سی باتوں کو اچها قرار دیا. مبارکباد دینے کے لیے بهی بہت بہت شکریہ.
تفصیلی تبصرہ بعد میں ان شاءاللہ.
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ واہ. میں کچه دن غیر حاضر ہوئی تو کیا کیا واقعات ہو گئے.
تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بہت بہت بہت مبارکباد.
اور میرا انٹرویو پسند کرنے کے لیے بہت تشکر و ممنونیت. یہ آپ لوگوں کی اپنی اچهائی ہے کہ عام سی باتوں کو اچها قرار دیا. مبارکباد دینے کے لیے بهی بہت بہت شکریہ.
تفصیلی تبصرہ بعد میں ان شاءاللہ.[/QUOTE

میں نے آپکا انٹرویو ایوارڈز کے بعد پڑھا واقعی لطف آیا آپ نے خوبصورتی سے ہر سوال کا حق ادا کیا ہے بہت کچھ کہے بغیر
 

الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔ بھئی بہت خوب۔۔۔
تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔۔۔:)
اور تمام مقابلہ کرنے والوں کو بھی ان کی بلند حوصلگی پر مبارکباد ہو۔ کہ گرتے ہیں "شہسوار" ہی میدان جنگ میں۔۔۔:thumbsup:
تمام منتظمین خواتین وحضرات کو بھی بہترین انتظامات پر دلی مبارکباد ۔۔۔:applause:
۔۔۔
 
واہ جی واہ ۔۔۔ اعزاز یابندگان تو مبارک باد کے مستحق ہیں ہی۔ میری طرف سے ہر شعبے میں اول دوم سوم اور اور اور ۔۔۔ سب کے لئے تہنیت!

ہر شعبے میں ایک ایک فرد کے ریکارڈ دیکھنا، ان کو ترتیب دینا اور ان سے نتائج اخذ کرنا یقیناً کوئی آسان کام نہیں ہے۔ نتائج مرتب کرنے والے دوستوں کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ع: ایسے دیوانے بھی یارو اپنی اس محفل میں ہیں!
 

جاسمن

لائبریرین
وہ سب محفلین جن کے نام فہرستوں میں شامل ہوئے لیکن انعام نہ پا سکے، اُن کو بہت بہت مبارکباد۔ اللہ ہم سب کو حقیقی خوشیاں اور کامیابیاں عطا کرے۔ آمین!
 
Top