نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو - قاری محمد طیب قاسمی

ملکانی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 16, 2011

  1. ملکانی

    ملکانی محفلین

    مراسلے:
    3
    رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ایک دردبھرا
    نذرانہ عقیدت اورالتجائے شفاعت

    نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو
    تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں سلام لے لو

    شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا
    نہیں کوئی ناخدا ہمارا خبر تو عالی مقام لے لو

    قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن
    زمانہ ہم سے ہواہے بدظن تمہیں محبت سے کام لے لو

    کبھی تقاضاوفا کاہم سے کبھی مذاق جفا ہے ہم سے
    تمام دنیاخفاہے ہم سے خبر تو عالی مقام لے لو

    یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے
    تم اپنے دامن میں آج آقا تمام اپنے غلام لے لو

    یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیب مزاراقدس پہ جاکے اک دن
    سناؤں ان کومیں حال دل کاکہوں میں ان سے سلام لے لو

    از:حکیم الاسلام قاری محمدطیب قاسمی نوراللہ مرقدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. بافقیہ

    بافقیہ محفلین

    مراسلے:
    376
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Volatile
    ہم ستائے ہوئے کھڑے ہیں ۔۔۔۔ ہونا چاہئے تھا۔۔۔

    میری اپنی بے بضاعتی اس بات پر مصر ہے کہ " ہوئے کھڑے ہیں" ہونا چاہئے۔۔۔ باقی نذر قارئین۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر