ناپسندیدہ ٹی وی اشتہار!

فرقان احمد

محفلین
اِن دنوں ماضی کے معروف کرکٹر وسیم اکرم ہمارے نشانے پر ہیں۔ موصوف ایک سرف کمپنی کے بے تکے اشتہار میں جلوہ گر ہوئے۔ اس 'اشتہار' میں ان کی اپنی 'پرفارمنس' تو بہر صورت قابل قبول قرار دی جا سکتی ہے تاہم مجموعی حوالے سے یہ ٹی وی اشتہار نہایت بے ہنگم ہے اور بے جا شور شرابے کے باعث ہمیں سخت ناپسند ہے۔

اس لڑی میں آپ ہمیں اپنے 'ناپسندیدہ' ٹی وی اشتہارات سے متعلق آگاہ فرمائیں اور خوب 'داد' سمیٹیں!

 
Top