ناولوں یا ڈراموں پر بنائی گئی فلمیں

یاز

محفلین
شہرہ آفاق فلم سیریز "دہ لارڈ آف دی رنگز" بھی آر آر ٹولکین کے ناول پر مبنی تھی۔ اس ناول پہ پہلے بھی فلمیں بنی تھیں، لیکن پیٹر جیکسن کی ہدایت کاری میں بننے والی تینوں فلمیں اپنی مثال آپ ہیں اور اپنے وقت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔
670

71O5tRLd3fL._SL1000_.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
میری ایک انتہائی پسندیدہ فلم، 1985ء میں ریلیز ہونے والی "آؤٹ آف افریقہ"، یہ بھی بنیادی طور ایک خود نوشت سوانح پر بنائی گئی ہے۔ فلم کو سات آسکر ایوارڈ ملے تھے!

220px-Out_of_africa_poster.jpg
 
شہرہ آفاق فلم سیریز "دہ لارڈ آف دی رنگز" بھی آر آر ٹولکین کے ناول پر مبنی تھی۔ اس ناول پہ پہلے بھی فلمیں بنی تھیں، لیکن پیٹر جیکسن کی ہدایت کاری میں بننے والی تینوں فلمیں اپنی مثال آپ ہیں اور اپنے وقت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔
670

71O5tRLd3fL._SL1000_.jpg
عام طور پر کسی بھی فلم کے سیکوئیل اصل فلم جتنے اچھے نہیں ہوتے لیکن لارڈ آف دی رنگز وہ فلم ہے جس کا تیسرا پارٹ کئی آسکر جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اسی طرح جیوراسک پارک اور میٹرکس کے بھی سب پارٹ بہت اچھے تھے۔
 

یاز

محفلین
عام طور پر کسی بھی فلم کے سیکوئیل اصل فلم جتنے اچھے نہیں ہوتے لیکن لارڈ آف دی رنگز وہ فلم ہے جس کا تیسرا پارٹ کئی آسکر جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اسی طرح جیوراسک پارک اور میٹرکس کے بھی سب پارٹ بہت اچھے تھے۔
بجا فرمایا قبلہ۔
لارڈ آف دی رنگز سے پہلے آخری فلم سیریز جس میں سیکوئیل ابتدائی فلم (یا فلموں) سے بہتر محسوس ہوا، وہ گاڈ فادر تھی۔ اس کا دوسرا پارٹ بہت جاندار تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
چک پولانیک کے ناول "فائٹ کلب" پر بھی اسی نام سے 1999 میں مووی بن چکی ہے جو ناول کے مقابلے کئی گناہ زیادہ مشہور ہے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
کافی نام تو پہلے ہی لئے جا چکا ہیں۔ ابھی جو میرے ذہن میں ہیں:
  • سلم ڈوگ ملینیر
  • ہیری پاٹر
  • دا ونچی کوڈ
  • گیمز آف تھرونز
  • ہنگر گیمز
  • ففٹی شیڈز آف گرے
  • فورسٹ گمپ
  • ڈائری آف آ ومپی کڈ
  • گاڈ فادر
  • ٹوائی لائٹ
  • آ کرسمس کیرول
 
ہمارا پسندیدہ ایکشن ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور کہانیوں کا مصنف السٹئیر میکلین ہے۔ اس کے کئی ناول پڑھے اور ان پر بنی کئی فلمیں دیکھیں، ایک سا مزہ آیا۔ یوں لگتا تھا گویا وہ فلموں کے لیے ہی ناول لکھتا ہو۔

گنز آف نیوران تو سب کو یاد ہوگی۔ اسی طرح پپٹ آن اے چین، فیئر از دا کی، دی گولڈن راندے وو۔

گو فلمیں بہت اچھی بنائی گئی ہیں لیکن اس کے ناول ایک نشہ ہیں۔ فلم دیکھنے کے بعد بھی ناول پڑھا جاسکتا ہے۔

اس کے کئی اور ناول بھی پڑھے جن پر فلمیں نہیں بنیں یا ہمیں علم نہیں ۔ اعلیٰ سیٹنگ، عمدہ کہانی۔ خوبصورت انداز۔

57_B3_E323-888_A-4_B94-_A494-5_E6_CAA518_A96.jpg


File:GunsofNavarone.jpg - Wikipedia
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ڈین براؤن کے انتہائی شاندار ناول The Da Vinci Codeپہ بھی بہت عمدہ فلم بنی تھی۔ ناول کی کہانی ایسی تھی کہ فلم اس سے انصاف نہ کر سکی، لیکن اس کے باوجود فلم کی میکنگ وغیرہ اتنی شاندار ہے کہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد ڈین براؤن کے سابقہ ناول اینجلز اینڈ ڈیمنز پہ بھی فلم بنائی گئی۔ دونوں فلموں میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا۔
968.jpg
onesheet.jpg
 

یاز

محفلین
Eye of The Needle

نجانے اس ناول کو تو ہم کیسے بھول گئے۔ دوسری جنگ عظیم میں نارمنڈی لینڈنگ کے تناظر میں لکھا "کین فولیٹ" کا سنسنی خیز ناول ہمارے پسندیدہ ناولز میں سے ایک ہے۔ یہی ناول بعض ملکوں میں Storm Island کے نام سے بھی چھپا تھا۔ اسی ناول پہ بعد میں ایک شاندار فلم بھی بنائی گئی تھی۔
بالی ووڈ میں بنی فلم "فنا" کی کہانی کسی حد تک اس ناول کا چربہ ہے۔
51yJmmsZqhL._SX304_BO1,204,203,200_.jpg
414QCFZBPFL._SY445_.jpg
 

یاز

محفلین
سائلنس آف دی لیمبس
ہماری پسندیدہ فلموں میں سے ایک۔ تھامس ہیرس کے سنسنی خیز ناول پر مبنی اس فلم کو دوچند کیا انتھونی ہاپکنز اور جوڈی فوسٹر کی شاندار اداکاری نے۔
images
سائلنس آف دی لیمب کے بعد اس کے سیکوئیل دو ناولز آئے تھے۔ "ہینی بال" اور "ہینی بال رائزنگ"۔ ان دونوں پہ بھی فلمیں بنی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک ناول دی سائلنس آف دی لیمبس سے پہلے بھی آیا تھا "ریڈ ڈریگن" کے نام سے، اور اس پہ فلم بھی بنی تھی۔ تاہم بعد کی فلمیں بہت مقبول ہونے کے بعد "ریڈ ڈریگن" پہ بھی دوبارہ فلم بنائی گئی تھی۔

220px-Hannibal_movie_poster.jpg
220px-Hannibalrisingposter.jpg
main-qimg-581c93669d7ef9ec949452dced834299-c
 

یاز

محفلین
پاکستانی فلموں میں "بن روئے" کے علاوہ ایک اور فلم یاد آ رہی ہے، جو ایک ناول نما کہانی پہ بنی تھی۔ یہ فلم تھی "دیوانے تیرے پیار کے"، اور اس کی کہانی محی الدین نواب کے ناول "دل پارہ پارہ" کا چربہ تھی۔ کافی عمومی سی فلم تھی۔
wp6f1b5350.png
 

لاریب مرزا

محفلین
انگریزی ادب کی مصنفہ Jane Austen کے مشہور ناول "Pride and Prejudice" پر بھی فلم بن چکی ہے۔ یہ ہمارا پسندیدہ ناول تھا اور فلم بھی ہمیں بہت اچھی لگی تھی۔ :daydreaming:
432b27636d34f878049850d040554a5d.jpg

images_8.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
امتیاز علی تاج کے ڈرامے 'انارکلی' پر بالی ووڈ کی مشہور فلم مغل اعظم بنی تھی جس میں دلیپ کمار نے سلیم، مدھوبالا نے انارکلی اور پرتھوی راج کپور نے اکبر اعظم کا کردار نبھایا تھا۔ چونکہ میں نے فلم نہیں دیکھی ہے اس لیے یہ نہیں بتا سکتا ڈائریکٹر نے کتنی کمی بیشی کی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
رسوا کی مشہور ناول "امراؤ جان ادا" پر بھی امراؤ جان نام کی فلم بنی تھی جس میں ریکھا نے امراؤ جان کا کردار نبھایا ہے۔ ہم نے یہ فلم بھی نہیں دیکھی ہے :LOL:
 

یاز

محفلین
رسوا کی مشہور ناول "امراؤ جان ادا" پر بھی امراؤ جان نام کی فلم بنی تھی جس میں ریکھا نے امراؤ جان کا کردار نبھایا ہے۔ ہم نے یہ فلم بھی نہیں دیکھی ہے :LOL:
کیا کمال کی چیز یاد دلا دی بھائی۔
زبردست فلم تھی۔ ریکھا، نصیرالدین شاہ، فاروق شیخ کی شاندار ایکٹنگ اور پھر خیام صاحب کی لازوال موسیقی۔
 
Top