نام کے مختلف حصوں کو کیا کہتے ہیں؟

بلال

محفلین
اکثر ناموں کے شروع، آخر یا دونوں جگہوں پر ذات، قوم، خاندان یا والد کا نام وغیرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر مسلمانوں کے نام کے شروع میں ”محمد“ ہوتا ہے اور ان سب سابقوں لاحقوں میں ایک اصل نام بھی ہوتا ہے یعنی ایک پورے نام کے کئی حصے ہوتے ہیں۔ یہ بتائیے کہ ان مختلف حصوں کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

مثال کے طور پر ”شعیب صفدر گھمن“ اور ”محمد بلال محمود“ کے نام کے تین حصے ہیں۔ ”عمر بنگش“ اور ”جعفر حسین“ کے نام کے دو حصے ہیں۔ فرض کریں اب کوئی شعیب صفدر گھمن کو پوچھتا ہے کہ ”شعیب“ آپ کا کونسا نام ہے تو اس کا جواب کیا ہو گا؟ اسی طرح نام کے باقی حصوں کے لئے بھی کیا الفاظ استعمال ہوتے ہیں؟

انگریزی میں First Name, Last Name یا Surname وغیرہ ہوتا ہے، ایک تو میں اردو میں جاننا چاہتا ہوں دوسرا یہ جو ہم نام کے شروع میں تبرکاً یا عقیداً ”محمد“ لگاتے ہیں، نام کے اس حصے کو کیا کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔

یہ سوال میں نے فیس بک پر اردو بلاگر گروپ میں بھی لکھا تو ادھر جو دوستوں نے ابھی تک بات چیت کی وہ بھی یہاں لکھ دیتا ہوں۔


  • Umair Latifنام، والد کا نام، خاندانی نام

  • M Bilal Mahmood فرض کریں میں آپ کو پوچھتا ہوں کہ آپ کا نام کیا ہے تو آپ پورا نام بتائیں گے، پھر میں کہتا ہوں کہ نہیں نہیں بھائی یہ تو میں جانتا ہوں مگر آپ ”نام“ کیا ہے تو پھر آپ مجھے پاگل کہتے ہوئے چل دیں گے۔ اسی طرح نام میں عموما والد کے نام کا ایک حصہ تو ہوتا ہے مگر والد کا پورا نام نہیں ہوتا۔ البتہ انگریزی کے ”سرنیم“ کا ہمیں اردو ترجمہ خاندانی نام ضرور ملتا ہے۔

  • Ali Hasaanبھائی جان ناموں کا معاملہ ذرا عجیب ہے ہماری طرف ۔باقی ہر معاملے کی طرح یہاں بھی کوئی معیار نہیں۔ کوئی خاندانی نام لگاتا ہے کوئی ذات لگاتا ہے کوئی میری طرح دونوں نام اپنے لیے پھر رہا ہے اور کوئی ذات پہلے لکھتا ہے کوئی آخر میں لکھتا ہے اور کوئی تو آخر اور شروع دونوں میں لگا لیتاہے جبکہ یورپ میں سیدھا سادا سسٹم ہے پہلا اپنا نام آخری خاندانی نام اور کسی کو زیادہ تکلیف ہوئ تو درمیان میں ایک اور نام لگا دیا۔
    blank.gif
  • Umair Latifواقعی ناموں کا معاملہ عجیب ہی ہے۔ خاص طور پہ جب آپ پاسپورٹ یا کوئی اور ڈاکومنٹ بنواتے ہیں تو اور بھی پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں پیدائش کے وقت بچے کا نام "فکس" نہیں کیا جاتا، اکثر مختلف جگہوں پہ مختلف نام لکھوا دیئے جاتے ہیں۔ جو کہ بعد میں مشکلات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
  • Umair Latifآپ کے نام کو دیکھا جائے تو محمد بلال آپکا "نام" ہے۔ محمود آپکے والد کا نام ہے جو کہ آپکے نام کا حصہ ہے۔ یوروپین طریقے کے لحاظ سے محمود آپکا خاندانی نام بن جاتا ہے۔ اور یوروپین رواج کے برخلاف آپکے والد کا خاندانی نام اور آپکا خاندانی نام الگ الگ ہو جاتے ہیں، جو کہ نہیں ہونا چاہیئے۔
    میرے خیال میں "محمد بلال" میں "بلال" آپکا 'ندائی نام' بنتا ہے، یعنی موسٹ کالنگ نیم۔ پاکستانی رواج کے لحاظ سے ہم ہر درمیانی یا محمد کے علاوہ والے نام کو ندائی نام کہہ سکتے ہیں۔ جیسے علی حسان کے نام میں "حسان" ندائی نام ہو سکتا ہے۔
  • M Bilal Mahmood مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
    ندائی نام
    خاندانی نام
    تو کیا ہم نام میں والد کے نام والے حصے کو ”والدی نام“ کہہ سکتے ہیں؟ مزید یہ جو ”محمد“ لگاتے ہیں اسے کیا کہیں گے؟
  • Umair Latifجی، بالکل۔ کوئی بات نہیں۔
    blank.gif

    والدی نام تو میرے خیال میں غلط لفظ ہے۔ اردو میں "والد کا نام" ہی کہا جاتا ہے عام طور پہ۔ "محمد" کیلئے بھی کوئی مخصوص لفظ ہوگا لغت میں۔ شاید کوئی اور اس بارے میں معلومات رکھتا ہو۔
  • Ali Hasaanبلال بھائی یہ بھی تو دیکھیں میرا نام صرف "علی حسان " ہے۔ اس میں نہ کوئی خآندانی نام ہے نہ والد کا نام شامل ہے۔ علی بھی بلایا جاتا ہوں اور حسان بھی۔یہ کس کسوٹی پر اترے گا۔میرے خیال میں کچھ ایسا ہونا چاہیے ذاتی نام، پدری نام (والد کا نام) ، خاندانی نام (ذات)
  • Ali Hasaanندائ نام میرے خیال میں عرف کے زمرے میں آئے گا جیسے کچھ لوگوں کے شناختی کارڈ پر ہوتا ہے اللہ ڈتہ عرف محمد فاضل
  • Ali Hasaanجیسے کہ "محمد بلال" ذاتی نام ہو گئے، محمود والد کا نام اور اگر آپ چوہدری بھی ساتھ لگا دیں تو (ان کیس) تو وہ خاندانی نام ہو جائے گا
  • M Bilal Mahmoodیہ بات بھی ٹھیک ہے۔ دیکھیں باقی احباب کیا فرماتے ہیں۔ ویسے یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ایک پورے نام کے ان مختلف حصوں کے نام اردو میں موجود ہوں اور ہم پہیہ نئے سرے سے ایجاد کرتے پھر رہے ہوں۔
    blank.gif
  • Ali Hasaanبالکل ہوں گے ہم تو اویں تکے بازی کر رہے ہیں۔ اپنی سوچ صرف لکھ رہے ہیں تاکہ آئیندہ آنے والی نسلیں گرامر میں اسکے مطابق تبدیلی لا سکیں
    http://www.facebook.com/browse/likes?id=454755471238038
  • Umair Latifجی بالکل، ضرور موجود ہوںگے۔ امید کرتے ہیں کہ کسی کو پتا بھی ہوں یہاں۔
    blank.gif

    ورنہ پھر مندرجہ بالا کنونشن کو حتمی تصور کیا جائے۔
  • M Bilal Mahmoodہمارے ایک دوست ہیں ”سید محمد ----- محمود شاہ بخاری“۔ ذرا اس نام کے مختلف حصوں کے نام دریافت تو کریں۔۔۔
    http://www.facebook.com/browse/likes?id=454756937904558
  • Ali Hasaanسر جی ہمارے اپنے رشتے دار ہیں سید سجاد حسین شاہ بخاری
    blank.gif
  • Ali Hasaan
  • Warnakulasuriya Patabendige Ushantha Joseph Chaminda Vaas انکو تو آپ جانتے ہی ہوں گے
  • M Bilal Mahmoodاس نام کے آخری دو حصوں سے ایک فلم چل رہی ہے جس میں ایک بندہ گیند پکڑے دوڑ رہا ہے۔ اس سے زیادہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔
    http://www.facebook.com/browse/likes?id=454759864570932
  • M Bilal Mahmoodاگر مندرجہ بالا کنونشن کو حتمی تصور کرنا پڑا تو پھر اس ”بخاری، گجراتی، ملتانی“ وغیرہ کو کیا ”علاقائی نام“ کہا جا سکتا ہے یا نہیں؟
  • Ali Hasaanبخاری تو بلال بھائی علاقائی نام نہیں ہے یہ حضرت امام جعفر کی اولاد کو کہا جاتا ہے باقی اسی طرح اگر کوئی شہر کسی کے بام کے ساتھ مستقل نہیں چلتا آرہا یعنی بہزاد لکھنوی کی والد صیب بھی لکھنوی تھے اور انکی تین چار نسلین اور بھی لکھنوی لکھتے آرہے ہیں تو میرے خیال میں اسکو ثانوی خاندانی نام سمجھنا چاہیے۔ہاں اسکے علاہ عطااللہ عیسی خیلوی صیب میں عیسی خیل رہائشی یا علاقائی جو نام بھی دے دیں میں آ سکتا ہے ۔http://www.facebook.com/browse/likes?id=454761294570789
  • Ali Hasaanلگتا ہے آج اردو گرائمر میں ناموں کے باب میں نئی تاریخ کا اضافہ ہوئے گا
  • M Bilal Mahmoodکیا یہ بخاری ازبکستان کے شہر بخارا کی وجہ سے نہیں لکھتے؟ مجھے تو آج تک یہی پتہ تھا کہ جن سید زادوں کے آباؤ اجداد بخارا شہر کے تھے وہ اپنے نام کے ساتھ بخاری لکھتے ہیں۔
  • Ali Hasaanہے تو اسی بخارا کی نسبت سے ۔کہ کوئی بزرگ بخارا سے برصغیر میں آئے تو بخاری کہلوائے ۔
  • Ali Hasaanٰہاں وہ جعفری کی بجائے بخاری کہلوائے۔
  • Ali Hasaanچلو جی جب تک کوئی اہل علم نہیں آتا یہاں تب تک تو اپنی ریسرچ فائنل ہے
  • Umair Latifاب جبکہ اردو گرامر لکھ ہی رہے ہیں تو یہ لیجئے۔ ملتانی، گجراتی وغیرہ کو نسبت کہا جاتا ہے۔ اسمِ نسبت یا صرف نسبت۔ بخاری بھی نسبت ہی ہے۔
  • Ali Hasaanواہ جی واہ :)۔نسبت علاقے سے کیوں ہے صرف پھر تو سید بھی اسم نسبت ہوئی
  • Umair Latifسید اعزازی نام تھا پرانے زمانے میں۔ ہمارے تک پہنچتے ہوئے خاندانی نام بن گیا۔ جعفری، کاظمی، وغیرہ مذہبی حوالے ہیں۔ موجودہ زمانے میں یہ بھی خاندانی ناموں میں شامل ہو گئے۔ لہٰذا میرے خیال میں یہ سب خاندانی ناموں کی لسٹ میں جائیں گے۔http://www.facebook.com/browse/likes?id=454766834570235
  • Ali Hasaanمیرا سوال یہ ہے کہ بھائی نسبت علاقے کے علاوہ کسی شخص کی بھی تو ہو سکتی ہے کوئی پیشہ مثلاً موچی بھی تو اسم نسبت ہوا؟ خاندانی نام پھر والد کا نام ہے جبکہ ذات کا نام اسم نسبت میں آئیں گے فیر تو میرے خیال میں
  • Umair Latifوالد کا نام خاندانی ہوتا نہیں ہے بن جاتا ہے اگر کوئی خاندانی نام "فکس" نہ کیا جائے تو۔ اس کے علاوہ جتنے بھی خاندانی نام ہیں وہ کسی نہ کسی پیشے یا عہدے یا اعزاز کی وجہ سے وجود میں آئے۔ ہاں نسبت کسی بھی چیز کی ہو سکتی ہے، ناموں کے لحاظ سے علاقے کے نام کو نسبت ہی کہا جاتا ہے۔
  • Umair Latifخاندانی نام اپنی اصل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جیسے لقب، پیشہ، اعزاز، علاقہ،نسبت، عرفیت۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کثرت استعمال اور نسل در نسل ناموں میں منتقل کرنے سے خاندانی نام بن جاتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
میں آپ کا مسئلہ حل تو نہیں کرسکتا لیکن مشرق اور مغرب میں اپنے قیام کے تجربہ کی بدولت کچھ عملی صورت واضح کر سکتا ہوں۔ شائدکہ حل کی کوئی تدبیر بنے۔ :)

پاکستان میں رواج ہے کہ امتحانی پرچہ حل کرتے وقت یا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنواتے وقت آپ دو خانے پر کرتے ہیں :
نام--- ، ولدیت (یا والد کانام) ----
جو کہ آپ کے کیس میں بالترتیب محمد بلال اور والد کا پورا نام ہوگا۔
شعیب صفدر گھمن کے کیس میں:
شعیب گھمن اورصفدر گھمن۔
ہاں بعض اوقات لوگ اس طرح بھی تعارف کرواتے ہیں کہ نام شعیب صدر ، ذات گھمن۔ یہ رواج محض تعارف کروانے تک محدود ہے ورنہ سرکاری کاغذات میں مندرجہ بالا طریقہ ہی رائج ہے۔
گویا اردو میں یا کم از کم پاکستان کے عمومی رواج کے مطابق (جسے معیار ماننے میں کوئی حرج نہیں ) Given Name/First Name دراصل آپ کا پورا نام منہا والد کا نام ہے۔ اس متبادل کو آپ زیادہ سے زیادہ "نام" ہی کہہ سکتے ہیں۔
جبکہ Surname/Family name دراصل آپ کی ذات ، خاندان مع والد کا نام ہے۔ اس متبادل کو آپ ولدیت ، والد کا نام یا ذات کہہ سکتے ہیں (اگر چہ ذات سرکاری کاغذات میں متروک ہے)۔
اب فرض کیجیے کہ محمد بلال محمود صاحب کینیڈا شفٹ ہوجاتے ہیں۔
تو کوئی بھی سرکاری کاغذ پُر کرتے وقت :
Given Name/First Name: محمد بلال
Surname / Family Name: محمود
لکھا جائے گا۔
اگر دستاویز پر Middle Name کا خانہ بھی موجود ہے تو وہاں کچھ لکھنے سے گریز کیجیے۔
نیز روزمرہ کی زندگی میں آپ کو زبانی بتانا پڑے گا کہ آپ کو بلال کہہ کر پکارا جائے۔
 
یہ بڑا ہی دلچسپ مسئلہ ہے اور ہند و پاک سے آئے ہوئے اکثر احباب یہاں اس سے دو چار ہتے ہیں۔ ہمیں بھی اس دور سے گزرنا پڑا تھا اور ہم نے عافیت اسی میں جانی کہ اپنے نام کو یہاں کے رواج سے مطابقت رکھتا ہوا بنا لیں۔ مزید تفصیلات بشرط فرصت! :) :) :)
 
Top