نامور ایرانی فلمساز مجید ‌مجیدی رسول اللہ (ص) کی حیات طیبہ پر فلم بنائیں گے

یونس عارف

محفلین
نامور ایرانی فلمساز مجید ‌مجیدی رسول اللہ (ص) کی حیات طیبہ پر فلم بنائیں گے

مجید‌مجیدی رسول اللہ (ص) کی حیات طیبہ پر فلم بنائیں گے

a0541361.jpg

مجید‌مجیدی

عالمی سطح پر نامور ایرانی فلمساز و ہدایتکار مجید مجیدی تین کروڑ ڈالر کے بجٹ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ پر فلم بنا رہے ہیں۔

ابنا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کو تین کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے اور ایرانی سینما میں فلمسازی کے اخراجات کی نسبت ایک افسانوی رقم سمجھی جاتی ہے۔

اس فلم پراجیکٹ کے پروڈیوسر "محمدمہدی حیدریان" ہیں اور اس وقت یہ فلم پروڈکش سے قبل (RE-PRODUCTION) کے مرحلے میں ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 2011 کے وسط میں اس فلم کی عالمی نمائش کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے۔

مجیدی پہلے ایرانی فلمساز ہیں جن کی فلم "آسمان کے بچے" 1999 میں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی تھی۔

مجید مجیدی نے دیگر مشہور ایرانی ہدایتکار "کامبوزیا پرتوی" کے ساتھ مل کر فلم "محمد (ص)" کا فلم نامہ تحریر کیا ہے۔

اسکرین ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لڑکپن سے بعثت (12 برس سے 40 برس) تک کے زمانے پر محیط ہے۔

مجیدی اور پرتوی نے اس فلم کا فلمنامہ تین برس میں مکمل کرلیا ہے؛ انہیں فلمنامہ تحریر کرتے وقت تاریخ اسلام کے اہم اور نامور مؤرخین اور محققین کا تعاون حاصل رہا ہے۔

201323_orig.jpg


اطلاعات کے مطابق یہ فلم مختلف ممالک میں فلمائی جائے گی اور فلمسازی کا باقاعدہ آغاز جولائی 2010 سے ہوگا.
 
السلام علیکم
اس سے قبل قطر میں بھی شائید اسکی کوشش چل رہی تھی علماء کی کانفرنس بھی علاّمہ یوسف قرضاوی کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی اب اسکا کیا ہوا پتہ نہیں ۔ ویسے فلمیں پہچانی ہی جاتیں ہیں انٹرٹینمنٹ صفت سے ، کسی حقیقت کو اگر خواب یا وہم بنانا ہو تو اس پر فلم بنا دوں لوگ واہ واہ کردیں گے اور "ایسا کہیں ہوتا ہے" کہہ کر ذہن جھٹک دیں گے۔حضرت محمد :pbuh: نے قرٰان کو عمل سے سمجھایا۔ صحابہ:abt: نے بھی اسی طریقہ کو اپنایا ۔ اب بات ہم تک آئی تو ہم نے" بے بی سٹر" کا بندوبست شروع کردیا
 
Top