ناظرین کی عدم موجودگی میں خودبخود بند ہو جانے والی ٹی وی ایجاد کر لیا گیا

نمیر

محفلین
ناظرین کی عدم موجودگی میں خودبخود بند ہو جانے والی ٹی وی ایجاد کر لیا گیا

جاپانی الیکٹرانکس کمپنی نے ناظرین کی عدم موجودگی میں خود بخود بند ہو جانے والا ٹی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سونی کے بی آر اے وی آئی اے سیریز کے ریکو ٹی وی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ٹی وی ناظرین پر نگاہ رکھتے ہوئے عین اس وقت بند ہو جاتا ہے جب کہ اس ٹی وی کو دیکھنے والا کوئی بھی فرد موجود نہ ہو۔

سونی کمپنی کے مطابق اس ٹی وی سیٹ میں حساس نوعیت کے سینسر لگے ہوئے ہیں جو کہ ٹی وی دیکھنے والے شخص کی حرکات کی عدم موجودگی، سو جانے پر ٹی وی سیٹ بند کرنا بھول جانے کی صورت میں خود بخود بجلی کی فراہمی منقطع کر دیتے ہیں۔

اس ٹی وی سیٹ کی سونی کمپنی نے گزشتہ روز لاس ویگاس میں نمائش منعقد کی۔ یہ ٹی وی 40 انچ کی سکرین کے حامل ایل سی ڈی پر یوریا ماڈل کی سیریز کے ہیں جو کہ آئندہ موسم گرما تک کئی ممالک کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔

پاکستان میں تو لوڈ شیڈنگ کی بدولت ٹی وی ناظرین کی غیر موجودگی تو کیا، ناظرین کی موجودگی میں بھی بند ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
Top