ناسا نے سپیس ایکس کو اگلے چاند مشن کے لیے منتخب کر لیا

نبیل

تکنیکی معاون
سپیس ٹیکنالوجی کی ایک بریکنگ نیوز، جو کہ چند روز پرانی بھی ہو چکی ہے، یہ ہے کہ امریکی خلائی تحقیق کی ایجنسی ناسا نے چاند پر اگلی مرتبہ لینڈنگ کے لیے خلائی کمپنی سپیس ایکس کو منتخب کر لیا ہے جس کی خلائی گاڑی سٹار شپ 2024 میں چاند پر دو امریکی خلا نوردوں کو لے جانے کے لیے استعمال ہوگی۔ سٹارشپ فی الحال تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے اور سپیس ایکس تواتر سے سٹار شپ کے پروٹوٹائپس کو تجرباتی پروازوں پر بھیج کر اسے بہتر بنا رہی ہے۔ ناسا کا کنٹریکٹ حاصل کرنا سپیس ایکس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس سے اسے 2.3 بلین ڈالر ملیں گے۔ دوسری جانب یہ ڈیل ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کے لیے ایک دھچکا ہے جو کہ ایمیزون سے ریٹائر ہو کر اپنی خلائی سفر کے بزنس بلیو آریجن پر توجہ دے رہے ہیں۔ بلیو آریجن نے ناسا کے کانٹریکٹ کے لیے چند اور کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کیا تھا لیکن سپیس ایکس اس میں بازی لے گئی۔ ناسا کے منصوبوں میں اب محض چاند تک پہنچنا ہی نہیں شامل ہے، بلکہ اب ارادہ چاند پر طویل المیعاد بیس سیٹ اپ کرنے کا بھی ہے۔

ماخذ:
https://www.nasa.gov/press-release/...a-picks-spacex-to-land-next-americans-on-moon
SpaceX Starship: Stunning new concept art reveals NASA's lunar lander

 

سید عاطف علی

لائبریرین
کافی عرصہ قبل کہیں خبر میں پڑھا تھا کہ 2025 تک کئی ممالک کے قمری خلائی سفر متعین شدہ ہیں ۔ ان میں کچھ انسانی بھی ہیں اور باقی مشینی ۔
 
Top