ناراناگ کی سیر

م حمزہ

محفلین
30 جون بروز اتوار میں اپنے چار دوستوں کے ہمراہ صبح کے ساڑھے نو بجے گھر سے تفریح کرنے کی غرض سے گھر سے نکلا۔ دو ایک دن قبل ہی ہم نے اس غرض کیلئے ناراناگ کو منتخب کیا تھا۔ ہم پانچوں کیلئے یہ تفریحی مقام بالکل نامانوس تھا۔ چونکہ پہلی بار وہاں جارہے تھے اس لئے اس جگہ کو دیکھنے کی خواہش کچھ زیادہ ہی تھی۔
 

م حمزہ

محفلین
سب سے پہلے میں جو تصویر شئیر کرنا چاہوں گا وہ ہم پانچوں کی ہے۔
IMG-20190701-WA0024.jpg
 

م حمزہ

محفلین
naranag.jpg


ناراناگ میں ایک قدیم عمارت کے کھنڈر کی تصویر، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کبھی اس کے بیچوں بیچ مندر ہوا کراتا تھا ۔
نوٹ: تصویر گوگل سے مستعار لی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
بہت خوب! ماشاءاللہ! اب ہم آپ کو کیسے پہچانیں؟ ان میں سے جو باریش ہیں، کہیں وہ آپ ہی تو نہیں! :) یعنی کہ وہ، جو سب سے دائیں جانب ہیں؛ ہمارا اندازہ ہے، جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے! :)
میں بھی باریش ہوں لیکن وہ والا نہیں۔
 

م حمزہ

محفلین
[QUOTE="فرقان احمد, post: 2161593, member: 7169"اب تو لگ رہا ہے ویسے کہ درمیان میں موجود ہیں ۔۔۔![/QUOTE]
بالکل صحیح فرقان بھائی!
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ناراناگ سرینگر سے پچاس کلومیٹر اور ہمارے گھر سے 69 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال کی جانب ضلع گاندربل میں واقع ہے۔ کنگن سے 8کلومیٹر بائیں جانب بالائی علاقے کی طرف ایک ذیلی راستہ ہمیں ناراناگ لےجاتا ہے۔

ناراناگ وانگٹھ دریا کے کنارے آباد ہے۔ دریائے وانگٹھ آگے چل کر دریائے سندھ میں جاگرتا ہے۔ یوں جہلم میں سندھ کے علاوہ وانگٹھ کا پانی مل کر دریا کی طغیانی اور جوش میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
 
کل سے گھریلو مصروفیات نے بہت تھکا ڈالا ہے بھیا ۔
ذہن اس وقت اس حالت میں نہیں کہ کسوٹی کر کے آپ کی شناخت کر سکیں ۔
آپ سے عاجزانہ التجا ہے کہ اپنی شناخت بتائیں تاکہ دیدار یار کی جلن میں کچھ افاقہ ہوسکے۔
 

م حمزہ

محفلین
ناراناگ سے ہی ہر مکھ پہاڑی کیلئے ٹریکنگ شروع ہوتی ہے۔ ہر مکھ 16870 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اسکے علاوہ گنگا بل جھیل اور ساستر ( سات دریا) کیلئے بھی یہاں سے ہی ٹریکنگ کی شروعات ہوتی ہے۔

یہ جگہ ناراناگ مندر کیلئے بھی مشہور ہے۔ اگرچہ مندر جیسی کوئی عمارت موجود نہیں ہے تاہم گرینائٹ سے بنی قدیم عمارت کا کھنڈر آج بھی یہ احساس دلانے کیلئے کافی ہے کہ کبھی یہاں کوئی مندر رہا ہوگا۔
 

م حمزہ

محفلین
آپ سے عاجزانہ التجا ہے کہ اپنی شناخت بتائیں تاکہ دیدار یار کی جلن میں کچھ افاقہ ہوسکے۔
اتنی زیادہ محبت کے ہم متحمل نہیں ہیں عدنان بھائی!
اب تو لگ رہا ہے ویسے کہ درمیان میں موجود ہیں ۔۔۔!
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
مجھے بتایا گیا تھا کہ پکنک کیلئے سارا ضروری سامان جیسے کھانے پینے کی اشیاءوغیرہ سب کا بندو بست کردیا گیا ہے اس لئے مجھے کوئی چیز ساتھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ چونکہ پروگرام ایک ہی دن کا تھا اس لئے اضافی کپڑوں کی بھی خاص ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ پھر بھی میں نے چائے کا ایک تھرماس ریڈی رکھا تھا۔ قریباً 9:25 کوچاروں دوست میرے گھر کے سامنے گاڑی میں آموجود ہوئے۔ میں بھی تیار تھا۔ تھرماس اُٹھایا اوران کے ساتھ چل دیا۔ سویہ بگ کے ایک ریسٹورنٹ سے کھانے کا کچھ سامان خریدا گیا۔ آگے چل کر شالٹینگ سے چائے کے لئے کچھ بسکٹس اور کچھ ڈسپوزبل آئٹمز لئے گئے۔ یوں ہم ناراناگ کیلئے روانہ ہوئے۔
 

م حمزہ

محفلین
دریائے سندھ کا نظارہ دیکھنے کیلئے کافی وقت ملا۔ شالنہ سے آگے چل کر جہلم اور سندھ کا سنگم دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ لیکن اس منظر کو موبائل میں قید کرنا بھول گیا۔

دریائے سندھ کا ایک نظارہ:
IMG-20190630-112558.jpg
 

فلک شیر

محفلین
اس جگہ پہنچ کر گاڑی روک دی گئی۔ نیچے اُترے اور دریا کے کنارے ڈھیرہ جماکے چائے نوش کی گئی۔
IMG-20190630-112549.jpg
بارے کچھ چائے کا بیاں ہو ۔
کشمیری چائے اور قلچہ!
کیا یہ ہمارے پنجاب کی بدعات بھری دودھ شکر ملی چائے ہے یا ابھی خالص کشمیری ریسیپی ہے چل رہی ہے آپ کے ہاں ؟ :)
اور قلچہ ہمارے ہاں اب نان کے ساتھ مکس کرتے ہیں لوگ، یعنی دونوں کو ایک سمجھتے ہیں عام طور پہ۔ فرصت میں کشمیر کے ان تحفوں پہ تفصیلی پوسٹ عطا ہو۔
 
Top