نادان ۔۔۔۔ (از فصیح احمد)

نوشاب

محفلین
میں نے کہا " میں ہر قیمت مسکراؤں گا "
اس نے میرا چہرا مسخ کر دیا، میرے گال چھید ڈالے ، ہونٹ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔۔۔ پھر میرے ماندہ جبڑے گرم سلائی سے سی دیئے!!
میں پھر بھی مسکرا رہا تھا! ۔۔۔ اور سوچ رہا تھا ۔۔۔ ( کتنا نادان ہے نا !! )
سمجھ نہیں آئی اس ساری کہانی میں نادان کون تھا ؟؟؟
مجھ تو لگ رہا ہے کہیں پڑھنے والوں کی طرف تو اشارہ نہیں ہے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت گہری بات ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میں تو سمجھ نہ پایا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خطاب کس سے ؟
بہت دعائیں

شکریہ نایاب بھائی :)
نایاب بھائی ، قصے میں اصل مقصود مسکان تھی ،، تو ظالم فاعل کو بے شکل چھوڑ دیا ، اور پیغام ان سب کے لیئے ہے جن پر اس تشبیہی ظلم جیسی کوئی بھی شدید ساعت گزرے ،،، کہ اگر کیسا بھی عزاب گزرے تو مسکان کے لیئے وجہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے مثلاً
میرے تو گال نہیں کیسے مسکاؤں!
میرے تو ہونٹ نہیں کیسے مسکاؤں!
میرا تو چہرہ نہیں کیسے مسکاؤں!

اور اس سارے متن میں مسکان سے مراد وہ احساس ہے جو مسکان کے وقت پیدا ہوتا ہے اور کچھ نہیں !!

نایاب بھائی اب یہ میرا زاویہ تھا ،،، اس تحریر کو افسانہ نہیں کہ سکتا کیونکہ واقعہ حد سے زیادہ تشبیہات سے بھرا پڑا ہے ،،، مگر معنوی طور یہ افسانہ ہی ہے کہ ہر قاری کے ذاتی زاویہ پر معنی بدلتا رہے گا ۔۔۔ سب اس بے شکل ظالم فاعل کو اپنے اپنے تصوراتی ظالم کی شکل دیتے رہیں گے ،،،، :)
جزاک اللہ !!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سمجھ نہیں آئی اس ساری کہانی میں نادان کون تھا ؟؟؟
مجھ تو لگ رہا ہے کہیں پڑھنے والوں کی طرف تو اشارہ نہیں ہے۔
نہیں بھائی :) ذیل میں نایاب بھائی کو جواب دیا اس سے رجوع کریں ،، اگر کچھ باقی ہوا تو اضر ہوں !!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سمجھ نہیں آئی اس ساری کہانی میں نادان کون تھا ؟؟؟
مجھ تو لگ رہا ہے کہیں پڑھنے والوں کی طرف تو اشارہ نہیں ہے۔
نادان ظالم ہے جو سمجھتا ہے کہ مسکان صرف وجہ سے ہو سکتی ہے ،،، صرف کچھ متحرک ہو تو کوئی مسکرا سکتا ہے ۔۔۔ اور اگر سب ختم کر دیا جائے تو کوئی کیسے مسکرائے گا ۔۔۔ نادان سمجھا نہیں کہ بہادر لوگ وجہ کا انتظار نہیں کرتے :)
 
ساقی۔

محفلین
خوب قلم بندی کی فصیح بھائی۔ خوشی روحانی احساس ہے جسم کے مٹنے سے ختم نہیں ہوتی!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
خوب قلم بندی کی فصیح بھائی۔ خوشی روحانی احساس ہے جسم کے مٹنے سے ختم نہیں ہوتی!
جزاک اللہ ساقی بھائی ،،، :) :)
ساقی بھائی ایک جادو کی بات بتاؤں !! ۔۔۔ ہم جانتے ہیں مگر دھیان نہیں دیتے !! ۔۔۔ آپ نے سنا ہو گا کہ
"A picture is worth a thousand words"
اس میں جادو کی بات اصل میں یہ ہے کہ جس تحریر میں الفاظ جتنے مبہم ہوں گے معنی اتنا ہی گہرا اور کثرت میں ہو گا :) اور جس عبارت کو جتنا بیان کر دیا جائے معنی اتنے ہی گھٹ جاتے ہیں !! ۔۔۔ تو یہ تو میرا اور آپ کا زاویہ ہوا ،،، ورنہ تو ان چند سطروں کی تشریح میں کئی صفحات کالے کیئے جا سکتے ہیں ،،، :) :)
 
متفق!

آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
بھئی بِستی تو نہیں کہ سکتا جبران کا نام ہے درمیان میں تو :confused: ،،،،، دوسری آپشن مکھن پالیسی رکھ لیتے ہیں :p :) :)
چلیں پھر مکھن بازی سمجھ لیں:rollingonthefloor:
اس والی تحریر کو پڑھ کر تھوڑی بہت سمجھ آ رہی ہے، جبکہ خلیل جبران کی باتیں سمجھنے کے لئیے ایک ہی لائن کو تین چار بار پڑھنا پڑتا ہے:oops:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مقطع میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے
آپ کے مقطع میں ہمیشہ سخن گسترانہ بات ہی کیوں دھری رہتی ہے۔ جس پر ساتھ ہی میٹھا سا شاپر بھی چڑھا رہتا ہے۔۔۔ :p

ویسے سلائی کبھی کبھی سلاخ کے مترادف کے طور پر بھی استعمال ہوتی دیکھی ہے۔۔۔
"مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے" :p
 
لگتا ہے زبیر مرزا کے غائب ہونے کے بعد تختہِ مشق میں بن گیا ہوں :biggrin:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
چلیں پھر مکھن بازی سمجھ لیں:rollingonthefloor:
اس والی تحریر کو پڑھ کر تھوڑی بہت سمجھ آ رہی ہے، جبکہ خلیل جبران کی باتیں سمجھنے کے لئیے ایک ہی لائن کو تین چار بار پڑھنا پڑتا ہے:oops:
باتوں میں پوچھنا یاد ہی نہیں رہا ،، بھئی آپ نے جبران کو بھی پڑھ رکھا ہے !! بہت خوب ،، اچھا معیاری ذوق ہے بِٹیا کا :) :)
ارے میں تو لکھتا ہی اہلِ گاما و ماجا کے لیئے ہوں ،، یعنی آسان بھی ہو اور معیار بھی قائم رہے :) :)
اوئے بچے ڈرا تو نہیں ،،، پتہ چلے پُتر میرا مکھن لگا کے ہضم کر گیا بھائی کو اور ڈِکار بھی نہ لی !! :alien: ،،،:nailbiting::p :D
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ کے مقطع میں ہمیشہ سخن گسترانہ بات ہی کیوں دھری رہتی ہے۔ جس پر ساتھ ہی میٹھا سا شاپر بھی چڑھا رہتا ہے۔۔۔ :p

ویسے سلائی کبھی کبھی سلاخ کے مترادف کے طور پر بھی استعمال ہوتی دیکھی ہے۔۔۔
"مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے" :p
معلومات میں اضافہ ہوا نین بھائی ،،، :) :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
باتوں میں پوچھنا یاد ہی نہیں رہا ،، بھئی آپ نے جبران کو بھی پڑھ رکھا ہے !! بہت خوب ،، اچھا معیاری ذوق ہے بِٹیا کا :) :)
ارے میں تو لکھتا ہی اہلِ گاما و ماجا کے لیئے ہوں ،، یعنی آسان بھی ہو اور معیار بھی قائم رہے :) :)
اوئے بچے ڈرا تو نہیں ،،، پتہ چلے پُتر میرا مکھن لگا کے ہضم کر گیا بھائی کو اور ڈِکار بھی نہ لی !! :alien: ،،،:nailbiting::p :D
خلیل جبران اچها لکهتا ہے۔۔۔ :) لیکن "پیاز" کی طرح لگتی ہیں اس کی تحریریں تو مجهے۔
 
Top