'نائن الیون حملے اسرائیل کی کارروائی تھی'

آبی ٹوکول

محفلین
'نائن الیون حملے اسرائیل کی کارروائی تھی'
171020_17889574.jpg

سابق امریکی صدارتی امیدوار رون پال نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون حملے اسرائیل کی کارروائی تھی، انسانیت سوز واقعہ میں موساد کے ملوث ہونے کے کئی شواہد موجود ہیں۔
واشنگٹن: (آن لائن) سابق امریکی صدارتی امیدوار رون پاول نے نائن الیون حملوں کو اسرائیلی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں موساد کے ملوث ہونے کے کئی شواہد موجود ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں کے حوالے سے اب کسی شک و شبے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ حملے امریکہ کی اندرونی نہیں بلکہ اسرائیلی بیرونی کارروائی ہے۔ اب تک ملنے والے تمام شواہد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یہودی لابی کیساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔


لو جی اک نوا کٹا کھل گیا جئے :confused:
 

آبی ٹوکول

محفلین
ہُن اینی وی پر مزاح خبر نئی قیصرانی پائی کوئی روشنی شوشنی پاؤ ٹارچ نہ سئ لالٹین نال ای پادیو کُج ساڈے جاہلاں دا وی پلا ہوجائے؟؟'
 

قیصرانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
خبر کے لئے میں گوگل کر رہا ہوں کہ کیا واقعی اس بندے نے یہ بات کی تھی؟ اگر ایسی بات ہوئی ہے تو واقعی اسے ایک بریکنگ نیوز کا درجہ مل سکتا ہے :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے تجزیوں میں کثرت سے ران پال کا تذکرہ ملتا ہے۔ ان کے بقول رون پال کو امریکی مین سٹریم میڈیا میں اسی سبب کوریج نہیں دی جاتی تھی ۔ کہ وہ اسلام اور یہودی لابی کے متعلق باتیں ("حقائق بیان") کرتا تھا۔
 

فاتح

لائبریرین
نواں کٹا نہیں ہے بھائی بہت پرانا ہے۔۔۔
اس موضوع، یعنی نائن الیون کی کاروائی اسامہ بن لادن کی نہیں بلکہ یہودیوں، اسرائیل اور موساد کی تھی، پر بے شمار ڈاکومینٹریز بن چکی ہیں۔۔۔ جن میں سے مشہور ترین "لُوز چینج ایڈیشن 2" ہے۔ ضرور دیکھیں اور فواد کو بھی دکھائیں۔ :)
ویسے تو شیطان کا نام لو تو فوراً حاضر ہو جاتا ہے سہ ابھی وہ راگ الاپتا ہوا آ جائے گا کہ یہ امریکا کی آزادیِ اظہار ہے کہ ہر شخص اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہے۔ :laughing:
 
اس سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ یہ اسرائیل کا کام تھا؟
بھائی مسلمز کو خود اتنا مضبوط ہونا پڑے گا کہ اس قسم کے فال اوٹ کا شکار نہ ہو۔

اب یہ منطق ہے کہ
" یہ کام اسرائیل کا تھا"
"امریکہ کو پتہ ہے کہ کام اسرائیل کا ہے مگر اسرائیل کو بچانےکے لیے امریکہ مسلمز کو ٹارگٹ کررہا ہے"
"اگر امریکہ یہ مان لےکہ کام اسرائیل کا تھا تو اس کی پالیسی بدل جائے گی"
"ہم امریکہ کو یہ قائل کرلیں گےکہ مسلم اچھے لوگ ہیں"
" اگر امریکہ یہ مان گیا تو ہم بچ جائیں گے"

کیا یہی منطق ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
یہ جس کی بھی کاروائی ہو، اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلم دنیا کو ہی اٹھانا پڑا ہے۔ اور امریکی حکومت کو بھی اس سے اپنی عوام کو چونا لگانے کے لیے ایک خوفناک 'ازلی دشمن' مل گیا ہے، جس کا خوف پیدا کر کر کے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی جنایات کے لیے رائے عامہ تیار کی جاتی ہے۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايسا کوئ مستند سورس موجود نہيں ہے جس سے يہ ثابت ہو سکے کہ امريکی صدارت کے سابق اميدوار ران پال نے ايسا کوئ بيان ديا ہے کہ نہيں۔

ليکن اس بات سے قطعی نظر کہ ايسا کوئ بيان ديا گيا ہے يا نہيں اگر کسی بھی ناقابل يقين سازشی کہانی کو ثابت کرنے کے ليے صرف يہی پيمانہ ہے کہ کسی جانے مانے امريکی شہری کا کوئ بيان اس نظريے کے حق ميں تلاش کر ليا جائے تو پھر اسی معيار کے تحت آپ سينکڑوں کے تعداد ميں ان بيانات، سرکاری حکومتی دستاويزات، مستند تفتيشی رپورٹس، ماہرين کے تجزيے اور ناقابل ترديد ثبوتوں کو کيسے نظراندار کر سکتے ہيں جو ہزاروں کی تعداد ميں ايسے امريکی شہريوں کی جانب سے پيش کيے گئے ہيں جو امريکی حکومت ميں بھی شامل رہے ہيں اور ان کا تعلق نجی اداروں سے بھی ہے۔

کيا ان درجنوں اداروں کے سينکڑوں بلکہ ہزاروں ماہرين اس "عظيم سازش" کا حصہ ہيں ؟ کيا کئ سالوں پر محيط انکی تحقيق محض ايک دکھاوا ہے؟

اگر ايک سابقہ امريکی صدارتی اميدوار کا بيان اتنا "وزن" رکھتا ہے کہ اس کے سبب آپ بنيادی دانش کے اصولوں اور بے شمار شواہد کو بھی پس پشت ڈالنے کے ليے تيار ہيں تو پھر اس پيرائے ميں منتخب شدہ امريکی صدور کے بيانات کو بھی اہميت ديں۔

جس دوست نے دستاويزی فلم "لوز چينج" کا حوالہ ديا ہے ان کے ليے عرض ہے کہ ميں 11/9 کے حوالے سے اب تک 122 دستاويزی فلميں ديکھ چکا ہوں جس ميں اس واقعے کے بارے ميں ہر قسم کی سازش کے دعوی سے بخوبی واقف ہوں۔ اس موضوع پر ميں نے جب بھی کسی اردو فورم پر رائے کا اظہار کيا ہے تو دوستوں نے اس کے جواب ميں مجھے ہر طرح کی دستاويز اور ويڈيو لنکس بيجھے ہيں۔

سب سے بڑا مسلہ يہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے کو سازش قرار ديتے ہيں ان کی ساری تحقي‍ق اور جستجو اسی نقطہ نظر پر مرکوز ہوتی ہے۔ وہ ہميشہ اس مواد کو دانستہ نظرانداز کرتے ہيں جس ميں اعداد و شمار اور سائنسی تحقي‍ق کی روشنی ميں ہر سوال کا جواب ديا گيا ہے۔ کيا آپ نے کبھی ايسی دستاويزی فلموں کی طرف بھی دھيان ديا؟ اگر نہيں تو اس کا مطلب يہ ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنا ايک نقطہ نظر رکھتے ہيں اور صرف وہی کچھ ديکھنا اور سننا چاہتے ہيں جو آپ کے نقطہ نظر سے مطابقت رکھتا ہے۔ امريکی معاشرے ميں اظہار رائے کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جائے گا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر شواہد، عقل و فہم اور زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں اور کسی شخص کی ذاتی رائے کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
http://www.youtube.com/watch?v=NOXUXhlfZc0
 
Top